”عیدِ قیامت المسِیح کی کہانی،“ دوست، اپریل ۲۰۲۱
ماہانہ دوست پیغام، اپریل ۲۰۲۱
عیدِ قیامت المسِیح کی کہانی
یِسُوع اپنے دوستوں سے پیار کرتا تھا۔ اُس نے اُن کے پاؤں دھوئے۔ پھر اُس نے اُن کو عشائے ربانی دی۔ اُس نے کہا کہ وہ اُسے یاد رکھیں۔ اُس نے اُن سے کہا کہ وہ ایک دوسرے سے محبّت رکھیں۔
بعد میں، یِسُوع ایک باغ میں گیا۔ اُس نے ہم سب کے لیے دُعا کی۔ اُس نے ہماری بیماریوں کی تکلیف محسوس کی۔ اُس نے ہمارے گناہوں کی تکلیف محسوس کی۔
پُر طیش لوگ یِسُوع کو لے گئے۔ اُنہوں نے اُس کو تکلیف پہنچائی۔ وہ صلیب پر ہمارے لیے مؤا۔ اُس کے دوستوں نے اُس کا جسم قبر میں رکھا۔
تین دن بعد، اُس کے دوست واپس آئے۔ قبر خالی تھی! فرشتوں نے بتایا کہ، ”وہ جی اُٹھا ہے۔“ یِسُوع پھر سے زِندہ ہو گیا تھا! یِسُوع کے وسیلے، ہم سب بھی مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہوں گے۔
یِسُوع مجھ سے محبت کرتا ہے۔ میں اُس کو یاد کر کے عیدِ قیامت المسِیح کو خاص بنا سکتا ہوں۔
© 2021 by Intellectual Reserve, Inc. All rights reserved. یو ایس اے میں چھپا۔ منظوری برائے انگریزی: ۱۹/۶۔ منظوری برائے ترجمہ: ۱۹/۶۔ ترجمہ برائے Monthly Friend Message, January 2021. Urdu. 17467 434