۲۰۲۳
یِسُوع نے ہمیں راستہ دکھایا
اگست ۲۰۲۳


”یِسُوع نے ہمیں راستہ دکھایا،“ فرینڈ، اگست ۲۰۲۳، ۴–۵۔

ماہانہ فرینڈ پیغامات، اگست ۲۰۲۳

یِسُوع نے ہمیں راستہ دکھایا

شبیہ
متن

خاکہ کشی از ڈین بُر

یِسُوع مسِیح آسمانی باپ کا بیٹا ہے۔ وہ ہمیں یہ دکھانے کے لیے زمین پر آیا کہ ہم کسی دن آسمانی باپ کے پاس کیسے واپس جا سکتے ہیں۔ یِسُوع نے بپتسما لیا۔ اُس نے سکھایا کہ ہمیں بھی بپتسما لینا چاہیے۔

شبیہ
متن

یِسُوع نے ہمیں دکھایا ہے کہ ہمیں کیسے جینا ہے۔ وہ سب سے محبت کرتا اور اُن کی مدد کرتا تھا۔ وہ چاہتا ہے کہ ہم اُس کی پیروی کریں۔

شبیہ
متن

یِسُوع نے ہمارے تمام درد کو محسوس کیا اور ہمارے گناہوں کے لیے دکھ سہا۔ پھر وہ ہماری خاطر مُوا۔ یہ یِسُوع مسِیح کا کفّارہ کہلاتا ہے۔ وہ دوبارہ جِی اُٹھا ہے۔ اِس کا مطلب ہے کہ وہ آج بھی جیتا ہے! یِسُوع کے وسیلے، ہم سب بھی مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہوں گے۔

شبیہ
متن

یِسُوع نے یہ سب کام ہمارے لیے کیے کیونکہ وہ ہم سے محبت کرتا ہے۔ اُس کی بدولت، ہم کسی دن اپنے آسمانی باپ اور اپنے خاندانوں کے ساتھ دوبارہ رہ سکتے ہیں۔

شبیہ
متن

ہم بپتسما لے کر یِسُوع کی پیروی کر سکتے ہیں۔ ہم ہر روز اُس کی پیروی تب بھی کر سکتے ہیں جب ہم دوسروں سے محبت اور اُن کی مدد کرتے ہیں اور اُس کے احکام پر عمل کرتے ہیں۔

شائع کرنا