فرینڈ
دُعا کیا ہے؟
اپریل ۲۰۲۴


”دُعا کیا ہے؟“ فرینڈ، اپریل ۲۰۲۴: 46–47

ماہانہ فرینڈ پیغام، اپریل ۲۰۲۴

دُعا کیا ہے؟

لڑکی پہلُوئے بستر پر دُعا کرتے ہُوئے

خاکہ کشی اَز اپرایل سٹوٹ

ہم آسمانی باپ کے ساتھ جو بات چیت کرتے ہیں دُعا کہلاتی ہے۔

لڑکا کھیل کے میدان میں دُعا کرتے ہُوئے

ہم کسی بھی وقت، کسی بھی جگہ دُعا کر سکتے ہیں۔ آسمانی باپ ہمیشہ ہماری دُعا سُنے گا۔

لڑکا پرائمری میں دُعا کرتے ہُوئے

جب ہم دُعا کرتے ہیں تو ہم اَیسے اَلفاظ اِستعمال کرتے ہیں جو محبّت اور احترام کا اِظہار کرتے ہیں۔

لڑکا خاندان کے ہمراہ دُعا کرتے ہُوئے

ہم اپنی برکات کے لیے آسمانی باپ کا شُکریہ اَدا کرتے ہیں۔ اور ہم مدد کے لیے اُس کو پُکار سکتے ہیں۔

لڑکی بستر پر دُعا کرتے ہُوئے

ہر دفعہ جب مَیں دُعا کرتا ہُوں تو مَیں آسمانی باپ کی محبّت کو محسُوس کر سکتا ہُوں!

رنگ بھرو صفحہ

مَیں آسمانی باپ سے دُعا کر سکتا ہُوں۔

alt text here

خاکہ کشی اَز ایڈم کوفورڈ

آپ کس بارے میں دُعا کرتے ہیں؟