فرینڈ
جوان مرد جنگجو
اگست 2024


”نوجوان جنگجو،“ فرینڈ، اگست 2024، 26–27۔

ماہانہ فرینڈ پیغامات، اگست 2024

جوان مرد جنگجو

لوگ گڑھے میں اپنے ہتھیار دفن کرتے ہوئے

خاکہ کشی از اینڈریو بوسلے

جن لوگوں کو عمون اور اُس کے بھائیوں نے تعلیم دی وہ یِسُوع مسِیح کی پیروی کرنا چاہتے تھے۔ اُنھوں نے اپنے ہتھیار دفن کیے اور خُدا سے وعدہ کیا کہ وہ پھر کبھی نہیں لڑیں گے۔

نوجوان لڑکوں کا ایک گروہ ایسے گھر کا رخ کرتا ہے جہاں بڑی عمر کے بالغ لوگ بات کر رہے ہوتے ہیں

مگر جلد ہی اُنھیں اپنے خاندانوں کی حفاظت کی ضرورت تھی۔ وہ والد جنھوں نے اپنے ہتھیار دفن کیے تھے وہ خُدا کے ساتھ اپنا وعدہ نہیں توڑنا چاہتے تھے۔ پس اُن کے بیٹے اُن کی جگہ پر لڑنے کے لیے تیار ہوئے۔ وہ دو ہزار جوان جنگجو کہلائے۔ نَو خیز کا مطلب ”جوان“ ہے۔

نوجوان اپنی ماں کے ساتھ دُعا کرتے ہوئے جب کہ دُوسرے نوجوان ہتھیاروں کے ساتھ اکٹھے ہوئے

جوان مرد جنگجو اِس سے پہلے کبھی بھی جنگ نہیں لڑے تھے۔ مگر اُن کی ماؤں نے اُنھیں تیار کرنے میں مدد کی اور اُنھیں خُدا پر بھروسا کرنا سکھایا۔

ہیلیمن ایک مارچ میں جوانوں کی قیادت کر رہا ہے؛ ایک نوجوان ایک اور زخمی نوجوان کی پیہم مدد کرتا ہے

اُنھوں نے ہیلیمن کو اپنا راہنما بننے کے لیے چنا۔ وہ بہادر تھے، اور خُدا نے اُن کی مدد کی۔ اُن سب کو تکلیف پہنچی تھی، مگر اُنھوں نے ایک دوسرے کی مدد کی۔ خُدا نے اُن کے ایمان کی عزت کی، اور وہ سب زندہ رہے!

رنگ بھرو صفحہ

صحائف ہر روز میری مدد کر سکتے ہیں۔

رنگ بھرنے کا صفحہ مورمن کی کتاب کی شخصیات کھلی کتاب کے صفحات سے باہر نکلتے ہوئے

خاکہ کشی اَز ایڈم کوفورڈ

آپ کو صحائف کی کون سی کہانی سب سے زیادہ پسند ہے؟