۲۰۲۱
جاری مُکاشفہ
مارچ ۲۰۲۱


”جاری مکاشفہ،“ برائے مضبُوطیِ نوجوانان، مارچ ۲۰۲۱، ۱۶۔

ماہانہ برائے مضبُوطیِ نوجوانان پیغام، مارچ ۲۰۲۱

جاری مُکاشفہ

اپریل ۲۰۲۰ کی مجلسِ عامہ کے ایک خطاب میں سے۔

نبی جوزف سمتھ نے مسلسل مُکاشفہ حاصل کیا۔ نبی جوزف کے ذریعہ حاصل ہونے والے بہت سے مُکاشفے ہمارے لیے عقائد اور عہود میں محفوظ کیے گئے ہیں۔

اِس کے علاوہ، ہمیں زِندہ انبیاء کی رحمت و برکت حاصل ہے جو کہ ”خُداوند کے مقرر کردہ نمائندے ہیں، جو اُس کے لیے بولنے کے مجاز ہیں۔“۱

ذاتی مُکاشفہ اُن تمام لوگوں کو بھی میسر ہے جو فروتنی کے ساتھ خُداوند کی رہنمائی کے خواہاں ہوں۔ یہ اتنا ہی اہم ہے جتنا کہ پیغمبرانہ مُکاشفہ۔

ذاتی مُکاشفہ رُوحُ الُقدس سے حاصل ہونے والی رُوحانی سچائیوں پر مبنی ہوتا ہے۔ رُوحُ الُقدس، تمام سچائیوں کا، خاص طور پر نِجات دہندہ سے متعلق، انکشاف کرنے اور گواہی دینے والا ہے۔ رُوحُ الُقدس کے بغیر، ہم واقعتاً نہیں جان سکتے تھے کہ یِسُوع ہی المسِیح ہے۔ اُس کا مرکزی کردار باپ اور بَیٹے اور اُن کے القاب اور اُن کے جلال کی گواہی دینا ہے۔

میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ خُداوند کی بارگاہ میں فروتنی کے ساتھ کام کرتے ہوئے ہم سب کو بذریعہ مکاشفہ رہنمائی مل سکتی ہے۔

میری عاجزانہ التجا یہ ہے کہ ہم میں سے ہر ایک خُدا باپ اور اپنے نجات دہندہ، یِسُوع مسِیح کی عبادت کے دوران، اپنی زِندگیوں کی رہنمائی اور رُوحُ الُقدس کی پیروی کے لیے جاری مُکاشفہ کی تلاش میں رہے۔

حوالہ جات

  1. ہیو بی براؤن، “Joseph Smith among the Prophets” (Sixteenth Annual Joseph Smith Memorial Sermon, Logan Institute of Religion, Dec. 7, 1958), 7.

شائع کرنا