۲۰۲۱
معاف کرنے کی طاقت پانا
جون ۲۰۲۱


”معاف کرنے کی طاقت پانا،“ برائے مضبُوطیِ نوجوانان، جون ۲۰۲۱، ۱۰–۱۱۔

آ، میرے پِیچھے ہو لے

معاف کرنے کی طاقت پانا

خُداوند نے ہمیں دُوسروں کو معاف کرنے کا حکم دیا ہے۔ وہ ہمیں اپنے احکامات کو، بشمول اِس حکم کے، پورا کرنے میں مدد دے گا۔

عقائد اور عہود ۱۰:۶۴

شبیہ
عورت اپنی جانب ہاتھ بڑھانے والے شخص کو دیکھتے ہوئے

خاکہ کشی از جیمز میڈسن

کیا کچھ احکامات کو پورا کرنا دُوسروں کی نسبت مشکل لگتا ہے؟

یہاں کچھ ایسا ہے جو بہت سے لوگوں کو ہراساں کرتا ہے: ”مَیں، خُداوند، جِس کو مُعاف کرنا چاہُوں، مُعاف کرُوں گا، البتہ تُمھارے واسطے یہ لازم ہے کہ تمام آدمیوں کو مُعاف کرنا“ (عقائد اور عہود ۱۰:۶۴

انتظار کریں۔ کیا ہمیں ہر شخص کو معاف کرنا ہے، جس نے بھی ہمارے ساتھ غلط سلوک کیا ہو؟ کیا ایسا ممکن بھی ہے؟!

جب کوئی آپ سے بدتمیزی سے پیش آتا ہے یا کھانے کی میز پر پڑا آخری سموسہ اٹھا لیتا ہے، تو اُسے معاف کر دینا ایک بات ہے۔ لیکن گہرے زخموں کا کیا کِیا جائے؟ وہ شدید نوعیت کی غلط کاریاں جو ہماری زندگیوں میں خلل ڈال سکتی یا اس کو یکسر تبدیل کر سکتی ہیں؟

بعض اوقات کسی ایسے شخص کو معاف کر دینے کی قدرت، جس نے ہمیں شدید ایذا پہنچائی ہو، ہماری پہنچ سے بہت باہر محسوس ہوتی ہے۔

اچھی خبر یہ ہے: یِسُوع مسِیح کی مدد سے، ہم خود سے جو کر سکتے ہیں ہم اُس میں کبھی بھی محدود نہیں ہیں۔

اُس کو جس مدد کی ضرورت تھی

نیدر لینڈز سے تعلق رکھنے والی کوری ٹین بوم نامی ایک پارسا مسیحی خاتون کو کسی کو معاف کرنے میں خُدا سے مدد چاہنے کی طاقت کا براہ راست تجربہ حاصل ہوا۔

اُسے اور اُس کی بہن بیٹسی کو دوسری جنگ عظیم کے دوران حِراست کیمپ میں قید کیا گیا تھا۔ کوری اور دُوسرے قیدیوں کو قید خانے کے نازی محافظوں کے ہاتھوں ہولناک بدسلوکی جھیلنا پڑی۔ حتیٰ کہ اُس بدسلوکی کے نتیجے میں اُس کی بہن بیٹسی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔ کوری زندہ بچ گئی۔

جنگ کے بعد، کوری نے دُوسروں کو معاف کرنے کی شِفا بخش قوت دریافت کی۔ اُس نے اپنا پیغام اکثر عوامی مقامات پر پیش کیا۔ تاہم ایک دن اُس کے الفاظ کو حتمی جانچ کا سامنا کرنا پڑا۔

ایک عوامی خطاب کے بعد، کیمپوں کے قید خانے کے جابر ترین محافظوں میں سے ایک کوری کے پاس آیا۔

اُس نے کوری کو بتایا کہ جنگ کے بعد وہ مسِیحی ہو گیا تھا اور اُس نے بطور قید خانے کا محافظ جو بھیانک بدسلوکیاں کی تھیں، اُن سے توبہ کر لی تھی۔

اُس نے اپنا ہاتھ آگے کیا اور پوچھا، ”کیا تم مجھے معاف کر دو گی؟“

باوجود اُس کے کہ دُوسروں کو معاف کرنے کے متعلق جو کچھ اُس نے سیکھا تھا یا جس کا دُوسروں کے ساتھ اشتراک کیا تھا، کوری اُس مخصوص شخص کا ہاتھ تھام کر—اُسے خود سے بہرحال، معاف نہ کر سکی۔

اُس نے بعد میں لکھا، ”اگرچہ ناراضگی اور انتقام کی سوچیں میرے اندر اُبل رہی تھیں، میں نے اُنہیں گُناہ محسوس کیا۔ … خُداوند یِسُوع، میں نے دُعا کی، مجھے معاف کر دو اور اُسے معاف کرنے میں میری مدد کرو۔

”میں نے مسکرانے کی کوشش، [اور] اپنا ہاتھ اُٹھانے کی سعی کی۔ میں ایسا نہ سکی۔ مجھے کچھ بھی محسوس نہیں ہوا، دلسوزی یا محبت کا ذرا سا شعلہ بھی نہیں۔ اور اِس لیے دوبارہ میں نے ایک خاموش دُعا کی۔ یِسُوع، میں اُسے معاف نہیں کر سکتی۔ مجھے اپنی معافی کی قدرت بخش۔

”جیسے ہی میں نے اُس کا ہاتھ پکڑا، بہت ہی ناقابلِ یقین چیز وقوع پذیر ہوئی۔ ایک کرنٹ میرے کندھے سے شروع ہو کر میرے بازو کے ساتھ ساتھ اور میرے ہاتھ میں سے گزرتے ہوئے خود سے اُس تک جاتا محسوس ہوا، جبکہ میرے دل میں اُس اجنبی کے لیے محبت کا فوارا پھوٹ پڑا جس نے مجھے تقریباً جذبات سے مغلوب کر دیا۔

”اور اُس طرح میں نے دریافت کیا کہ دُنیا کی شِفا کا انحصار کسی بھی طرح ہماری اچھائی سے زیادہ ہمارے معافی دینے پر نہیں، بلکہ یِسُوع پر ہے۔ جب وہ ہمیں بتاتا ہے کہ اپنے دشمنوں سے محبت رکھو، تو وہ ہمیں، حکم کے ساتھ، محبت بھی عطا کرتا ہے۔“۱

خُدا آپ سے اپنے احکامات کی پیروی کروانے میں مدد دینے کے لئے موجود ہے، معاف کرنے کے حکم سمیت—اگرچہ جب ایسا کرنا بہت مشکل ہو۔ وہ آپ کی اُسی طرح مدد کر سکتا ہے جس طرح اُس نے کوری ٹین بوم کی مدد کی۔

شِفا جس کے آپ حقدار ہیں

زندگی فریبی ہے۔ یہ بے ترتیب ہے۔ اور یہ خُدا کی عطا کردہ مُختاری والے لوگوں سے بالکل بھری ہوئی ہے۔

ایسے اوقات میں جب کوئی دُوسرا ایسا انتخاب کرتا ہے جس سے آپ کو شدید تکلیف پہنچتی ہے—یا حتیٰ کہ حادثاتی طور پر ہی ایسا کرتا ہے—جب آپ مدد کے لیے دُعا کرتے اور معاف کرنے کی تگ و دو کرتے ہیں تو آپ کو شِفا بخش قوت حاصل ہو سکتی ہے۔

دُوسروں کو معاف کرنے سے آپ کی رُوح کو شِفا ملتی ہے۔ خُدا کی مدد کے ساتھ، جب آپ اپنے ساتھ غلط سلوک کرنے والے کسی شخص کو معاف کرتے ہیں، تو آپ اپنے کندھوں سے ایک مہیب بوجھ گرا دیتے ہیں جو آپ کو آگے بڑھنے سے ممکنہ طور پر روک رہا ہوتا ہے۔ حتیٰ کہ جب حقیقی شِفا کا راستہ مشکل محسوس ہو رہا ہو، خُدا کے ہوتے ہوئے آپ کو کبھی بھی اکیلے نہیں چلنا پڑے گا۔

حوالہ جات

  1. کوری ٹین بوم، The Hiding Place (۱۹۷۱), ۲۱۵۔

  2. جیفری آر ہالینڈ، اکتوبر ۲۰۱۸ مجلسِ عامہ (انزائن یا لیحونا، نومبر ۲۰۱۸، ۷۹)۔

شائع کرنا