”کیا ہمیں اِسی وقت کامِل ہونے کی ضرُورت ہے؟“ برائے مضبُوطیِ نوجوانان، فروری ۲۰۲۳۔
ماہنامہ برائے مضبُوطیِ نوجوانان پیغام، فروری ۲۰۲۳
کیا ہمیں اِسی وقت کامِل ہونے کی ضرُورت ہے؟
اکتوبر ۲۰۱۷ کی مجلِسِ عامہ کے خطاب سے ماخُوذ۔
صحائف ہمیں برکت دینے اور حوصلہ دینے کے لیے لکھے گئے تھے، اور یقیناً وہ ایسا کرتے ہیں۔ لیکن کیا آپ نے دیکھا ہے کہ وقتاً فوقتاً کوئی نہ کوئی حوالہ نظر آئے گا جو ہمیں یاد دِلاتا ہے کہ ہم تھوڑا سا پِیچھے ہو رہے ہیں؟ مثال کے طور پر، ”پس چاہیے کہ تُم کامِل ہو جَیسا تُمھارا آسمانی باپ کامِل ہے“ (متّی ۵:۴۸)۔ اَیسا حُکم سُنتے ہی، ہمارا جی چاہتا ہے کہ چارپائی پر لحاف اَوڑھ کر اپنے اپنے مُنہ چُھپا لیں۔ کیوں کہ سیلیسٹئیل ہدف لگتا ہے کہ ہماری پُہنچ سے باہر ہے۔ پھر بھی یقیناً خُداوند ہمیں کبھی اَیسا حُکم نہیں دے گا جِسے وہ جانتا تھا کہ ہم اِس پر عمل نہیں کر سکتے۔
”ہاں، مسِیح کی طرف رجوع لاؤ، اور اُس میں کامِل بنو“ مرونی فریاد کرتا ہے۔ ”خُدا کو اپنی ساری جان، ساری عقل اور ساری طاقت سے پیار کر… اُس کے فضل کے وسِیلے تُم مسِیح میں کامل بنو“ (مرُونی ۱۰:۳۲؛ تاکید اِضافی ہے)۔ حقِیقِی کامِلیت کے لیے ہماری واحد اُمید اَیسی نعمت ہے جو آسمان سے نازِل ہوتی ہے—ہم اِس کو ”کما“ نہیں سکتے۔
یِسُوع کے سِوا، اِس زمینی سفر میں کسی میں بھی بے عیب عمل داری نہیں دیکھی گئی ہے جِس کی ہم تقلید کر رہے ہیں، لہٰذا اِس فانی زِندگی کے دوران ہم مُستقل بہتری کے لیے کوشاں رہیں اور اپنے آپ سے اور دُوسروں سے بے جا توقعات کا تقاضا نہ کریں۔
اگر ہم ثابت قدم رہتے ہیں، تو کہیں نہ کہیں اَبَدیت میں ہماری تطہیر مُکمل اور کامِل ہو جائے گی—نئے عہد نامے کی کاملِیت سے یہی مُراد ہے۔
© ۲۰۲۳ Intellectual Reserve, Inc. جُملہ حقُوق محفُوظ ہیں۔ یو ایس اے میں چھپا۔ منظُوری برائے انگریزی:۱۹/۶۔ منظُوری برائے ترجمہ: ۱۹/۶۔ ترجمہ برائے Monthly For the Strength of Youth Message, February 2023. Language. 18910.434