۲۰۲۳
حرفِ آخر: فہم تلاش کریں
اگست ۲۰۲۳


”فہم تلاش کریں،“ برائے مضبُوطیِ نوجوانان، اپریل ۲۰۲۳۔

ماہانہ برائے مضبُوطیِ نوجوانان پیغام، اگست ۲۰۲۳

فہم تلاش کریں

خاتون تیل والے چراغ کے ساتھ

خاکہ کشی از ایملی جونز

جب ہم یِسُوع مسِیح کی انجیل کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں تو ہمارا مقصد خُدا پر اور اُس کے خوشی کے الٰہی منصوبے پر اور یِسُوع مسِیح پر اور اُس کی کفارے کی قربانی پر ایمان کو بڑھانا اور دیرپا تبدیلی کا حصول ہونا چاہیے۔ ایسا افزوں ایمان اور تبدیلی ہمیں خُدا کے ساتھ عہد کو برقرار رکھنے میں مدد کرے گی، اس طرح یِسُوع کی پیروی کرنے کی ہماری خواہش کو تقویت ملے گی اور ہم میں حقیقی روحانی تبدیلی پیدا ہوگی۔ یہ تبدیلی ہمارے لیے مزید خُوش کُن، تخلیقی اور صحت بخش زندگی لائے گی اور ایک ابدی تناظر رکھنے میں ہماری مدد کرے گی۔

نوجوان لڑکا صحائف کا مُطالعہ کرتے ہوئے

اِس کو حاصل کرنے کے لیے، ہمیں صحائف میں اپنے آپ کو غوطہ زن ہو کر اُن میں خوشی منانے، اُس کے عقیدے کو سیکھنے، اور اُس کے انداز میں زندگی گزارنے کی کوشش کر کے یِسُوع مسِیح میں قائم رہنے کی ضرورت ہے۔ صرف تب ہی ہم اُس کو جان پائیں گے اور اُس کی آواز پہچانیں گے، یہ جانتے ہوئے کہ جب ہم اُس کے پاس آتے ہیں اور اُس پر ایمان رکھتے ہیں، ہمیں کبھی بھوک اور پیاس نہ ہو گی (دیکھیںیوحنا ۶ :‏۳۵

نوجوان لڑکا دُعا کرتے ہوئے

یہ اتفاقاً وقُوع پذیر نہیں ہوتا۔ اپنے آپ کو خُدا پرستی کے عظیم ترین اثر میں ڈھالنا کوئی آسان کام نہیں ہے؛ اِس کے لیے خُدا کو پُکارنے اور یہ سیکھنے کی ضرورت ہو تی ہے کہ کیسے یِسُوع مسِیح کی انجیل کو اپنی زندگیوں کا مرکز بنایا جائے۔

نوجوان لڑکی اپنے دِل پر ہاتھ رکھے ہوئے

میں آپ کو گواہی دیتا ہوں کہ جب ہم یِسُوع مسِیح کی انجیل کو سنجیدگی سے، دل سے، مضبوطی سے اور مخلصی سے سکھنے کے خواہاں ہوتے ہیں، اور حقیقی ارادے سے اور رُوح کی زیرِ ہدایت اِسے ایک دوسرے کو سکھاتے ہیں، تو یہ تعلیمات دِلوں کو بدل سکتی ہیں اور خُدا کی سچائیوں کے مطابق زندگی گزارنے کی خواہش پر آمادہ کرتی ہیں۔