برائے مضبُوطیِ نوجوانان
کیا مَیں ”خُوشی خُوشی زِندگی بسر کر“ رہا ہوں؟
فروری ۲۰۲۴


”کیا مَیں ’خُوشی خُوشی زِندگی بسر کر‘ رہا ہوں؟“ برائے مضبُوطیِ نوجوانان، فروری ۲۰۲۴۔

ماہانہ برائے مضبُوطیِ نوجوانان پیغام، فروری ۲۰۲۴

۲ نیفی ۵

کیا مَیں ”خُوشی خُوشی زِندگی بسر کر“ رہا ہوں؟

آپ کے لیے نیفی کے لوگوں کی مانند زندگی گزارنے کے لیے کچھ تجاویز پیش کی گئی ہیں۔

شبیہ
نوجوانان

خاکہ کشی از ایلسا گونزالز

لامنوں سے الگ ہونے کے تھوڑی دیر بعد، نیفی نے کہا کہ اُس کے لوگ ”خُوشی خُوشی زِندگی بسر کر رہے تھے“ (۲ نِیفی ۵:‏۲۷)۔ یہ جانتے ہوئے کہ لوگوں کا ایک اور گروہ تھا جو اُنہیں ہلاک کرنا چاہتا تھا (دیکھیں ۲ نیفی ۵: ۱–۶، ۱۴)، یہ حیرت انگیز ہو سکتا ہے۔ ایسے حالات میں کوئی کیسے خُوش رہ سکتا ہے؟

سب سے پہلے، نوٹ کریں کہ ”خُوشی خُوشی زِندگی بسر کرنے“ کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ”ہر ایک نیفی چوبیس گھنٹے خُوش رہتا تھا۔“ اِس کا مطلب ہے کہ وہ اِس طرح سے رہتے تھے، اور اِس قسم کے کام کرتے تھے، جو عام طور پر خُوشی کا باعث بنتے ہیں۔ مجموعی طور پر، اُن کی چنوتیوں کے باوجود، یہ ایک خُوش کن وقت تھا۔

پس ”خُوشی کا طریقہ“ کیا ہے؟ ہم اِسے اپنی زندگیوں میں کیسے دہرا سکتے ہیں، جس میں چنوتیاں بھی ہیں؟ آئیں دیکھیں!

  • فرمان بردار بنیں۔ ”ہم خُداوند کے حُکموں … پر کاربند رہنے کا مُظاہرہ کرتے تھے“ (۲ نیفی ۵: ۱۰

    اِنجِیل کے موافق زندگی گزارنا مرحلہ ۱ ہے۔ آپ گناہ میں عارضی طور پر خُوش ہو سکتے ہیں، لیکن یہ خوشی دیرپا نہیں ہوتی۔ جان بوجھ کر خُدا کی نافرمانی کرنا ”خُوشی خُوشی زندگی بسر کرنے کا طریقہ“ نہیں ہے (دیکھیں ایلما ۴۱: ۱۰

  • صحائف میں سے تلاش کریں ”میں، نیفی، … وہ نوشتے لایا تھا جو پیتل کے اوراق پر کندہ تھے“ (۲ نیفی ۵: ۱۲)۔ ”ہم نے … اُن کی تلاش کی اور پایا کہ وہ بے نظیر تھے؛ ہاں، حتی کہ ہمارے لیے نہایت قابل قدر“ (۱ نیفی ۵: ۲۱

    نیفی کے لوگوں کے پاس صحائف تھے۔ اور اُنہوں نے نہ صرف اُنہیں حاصل کیا—بلکہ اُنہوں نے اِن میں سے تلاش کیا۔

  • الہامی راہ نماؤں کو سنیں۔ ”مُجھ، نِیفی، نے یعقُوب اور یُوسُف کو مُقرّر کِیا، تاکہ وہ میرے لوگوں کی سر زمِین پر … کاہن اور مُعلم ہوں“ (۲ نیفی ۵: ۲۶

    اِن اُستادوں نے صحائف کو اپنے راہ نماہ کے طور پر استعمال کیا (دیکھیں ۲ نیفی ۴: ۱۵؛ ۶: ۴

  • ہیکل (اور دیگر مُقّدس مقامات پر جائیں)۔ ”میں نیفی نے ہیکل تعمیر کی“ (۲ نیفی ۵: ۱۶

    شاگردوں کے لیے عبادت گاہوں اور ہیکلوں جیسے مُقّدس مقامات پر اکٹھا ہونا اور پرستش کرنا نہایت ضروری ہے۔ (ہم فرض کر سکتے ہیں کہ نیفیوں کے پاس صرف ہیکل ہی نہ تھی—وہ دراصل اُس کا استعمال کرتے تھے۔) اگر آپ بذات خود ہیکل میں حاضر نہیں ہو سکتے، تو بھی آپ ہمیشہ خاندانی تاریخ کا کام کر سکتے ہیں۔

  • مؤثر بنیں۔ ”میَں نے اپنے لوگوں کو عمارتیں تعمیر کرنے، اور کام کرنے کی تعلیم دی۔ … [میں نے] اپنے لوگوں کو مشقت کرنے اور اپنے ہاتھوں سے محنت کرنے پر مجبور کیا“ (۲ نیفی ۵ : ۱۵، ۱۷

    کچھ کرنے والا ہونا ”خُوشی خُوشی زندگی بسر کرنے“ کا حصہ ہے! تفویض کردہ کام، ملازمت، ذمہ داری—کچھ ایسا جو آپ کو توجہ اور مقصد بخشتا ہے (یقیناً، آرام کرنے کے لیے مناسب وقت کے ساتھ)۔ اگر آپ ہر وقت بیزار رہتے ہیں تو خُوش ہونا مُشکل ہوتا ہے۔

کیا آپ کہیں گے کہ آپ اِس وقت خُوشی خُوشی زِندگی بسر کر رہے ہیں؟ اگر نہیں، تو شاید نیفی کی مثال آپ کو بہتر بنانے کے بارے میں کچھ تجاویز دے سکتی ہے۔

شائع کرنا