۲۰۱۹
کرسمس کی کہانی ہمیں خدمت گزاری کے بارے کیا سیکھاتی ہے
دسمبر ۲۰۱۹


اُصولِ خدمت گزاری، دسمبر ۲۰۱۹

کرسمس کی کہانی ہمیں خدمت گزاری کے بارے کیا سیکھاتی ہے

”یہ سال کا سب سے محبوب ترین وقت ہے۔ گاؤ گیت؛ کہ کرسمس کا وقت جلد ہی آنے والا ہے۔ ولادتِ مسِیح کی سَچّی کہانی بتاؤ، جب، بطور بچہ، آیا وہ زمین پر“ (”The Nativity Song،“ بچوں کے گیتوں کی کتاب، ۵۲)۔

ministering

دیکھو خُدا کا برّہ، سے تفصیل، از والٹر رائین

کرسمس کا موقع ایسا شاندار وقت ہوتا ہے جب بھیڑیں، چرواہے، چرنیاں اور ستارے اچانک نئے معنی میں ڈھل جاتے ہیں۔ وہ تاریخِ انسانی کے سب سے اہم ترین واقعات میں سے ایک: ولادتِ یِسُوع مِسیح کو اَز سَرِ نَو بتانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ بہت سے خاندان اپنے گھروں میں چرنی کی نمائش کرتے ہیں۔ دیگر خصوصی طور پر اُس کی پیدائش کی کہانی پڑھتے یا چرنی کی نمائش میں حصہ لیتے ہیں۔ مِسیح کی تمام کہانیوں کی مانند، اُس کی ولادت کی کہانی بھی خدمت گزاری، اور دُنیا کو اُس کے نُور سے منور کرنے کے بارے میں ایسے اسباق سے بھری ہے جنہیں ہم سیکھ سکتے ہیں۔ صدر ہنری بی آئرنگ، صدارتِ اول میں مشیر دوم نے فرمایا: ”کرسمس کی کہانی محبت کی کہانی ہے۔“

”… ولادتِ مِسیح کی کہانیوں میں، ہم یہ دیکھ اور محسوس کرسکتے ہیں کہ وہ کون تھا اور وہ کون ہے۔ یہ ہمارے بوجھ ہلکے کر دیتا ہے۔ اور یہ ہماری راہ نمائی خُود کو بھُلانے اور دُوسروں کا بوجھ ہلکا کرنے کی جانب کرے گا۔“۱

”اُن کے لئے سرائے میں کوئی جگہ نہ تھی“ (لُوقا ۲: ۷)

سرائے کا مالک مُنّجی کے لئے جگہ بنانے میں ناکام رہا، مگر ہمیں وہی غلطی نہیں دہرانی ہے! ہم اپنے دستر خوانوں پر، اپنے گھروں میں، اور اپنی روایات میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کے لئے جگہ بنانے سے اپنے قلوب میں مُنّجی کے لئے جگہ بنا سکتے ہیں۔ دُوسرے لوگوں کو شامل کرنے سے بہت سی خاندانی روایات کو اورزیادہ شیریں اور حتیٰ کہ اور زیادہ یاد گار بنایا جا سکتا ہے۔ ڈیانا اور اُسکے خاندان کی روایت ہے کہ وہ اپنے ساتھ کرسمس منانے کے لیے کسی کو مدعو کرتے ہیں۔ ہر دسمبر، وہ گفتگو اور فیصلہ کرتے ہیں کہ وہ کِسے مدعو کرنا چاہیں گے۔۲ شاید آپ کا خاندان بھی ایسی ہی روایت کا آغاز کرسکتا ہے۔ شاید ایسا کوئی جس کی آپ خدمت گزاری کرتے ہیں آپ کے خاندان کے ساتھ مل کر کرسمس کے پسندیدہ گیت گانے میں شامل ہونا پسند کرے گا۔ آپ کرسمس کے عشائیہ پر بھی کسی ایسے شخص کے لئِے جگہ بنا سکتے ہیں جس کا خاندان پاس نہ رہتا ہو۔

مُنّجی کا جش منانے کا اِس سے بہتر اورکونسا طریقہ ہو سکتا ہے کہ سب کو شامل رکھنے میں اُس کی مثال کی تقلید کی جائے۔ یاد رکھیں کہ وہ ”سب کو اپنے پاس آنے اور اپنی بھلائی میں شریک ہونے کی دعوت دیتا، اور وہ اپنے پاس آنے والے کسی کا انکار نہیں کرتا خواہ وہ کالا ہو یا گورا، غلام ہو یا آزاد، مرد ہو یا عورت؛ اور وہ بے دینوں کو یاد رکھتا ہے؛ خُد اکی نظر میں یہودی اور غیر قومیں سب ایک ہیں“ (۲ نیفی ۲۶: ۳۳)۔ جگہ بنائیں اور گنجائش پیدا کریں۔

”اور اُسی علاقہ میں چرواہے تھے جو رات کو میدان میں رہ کر اپنے گلہ کی نگہبانی کر رہے تھے“ (لُوقا ۲: ۸)

یہ مناسب محسوس ہوتا ہے کہ شِیر خوار مُنّجی کا اولین خیر مقدم کرنے والوں میں چرواہے شامل تھے۔ انبیاِ قدیم یِسُوع مسِیح کا حوالہ بطور ”اسرائیل کا چوپان“ (زبور ۸۰: ۱) اور ”ساری زمین کا چوپان“ دیتے ہیں (۱ نیفی ۱۳: ۴۱)۔ اور مِسیح نے خود کہا، ”اچھا چرواہا میں ہوں، اور میں اپنی بھیڑوں کو جانتا ہوں“ (یُوحنّا ۱۰: ۱۴)۔ اپنی بھیڑوں کو جاننا اور اُن کی نگہبانی کرنا مُنّجی کی مانند خدمت گزاری اور چوپانی کرنے کا ایک کلیدی حصہ ہے۔

جھلملاتے قمقموں اور سامانِ آرائش کے ساتھ، کرسمس کے موقع پر دیکھنے کے لئے بہت کچھ ہوتا ہے۔ مگر شاید اِس موقع کا عظیم ترین حُسن تب دیکھا جا سکتا ہے جب ہم اپنی توجہ اُن کی جانب مبذول کرتے ہیں جن کی ہم خدمت گزاری کرتے اور اپنے گلہ کی نگہبانی کرتے ہیں۔ نگہبانی، کسی کے پسندیدہ کھانے کا دھیان کرنا یا کسی کے چھِٹیوں کے منصوبہ جات کے بارے پوچھنا ہو سکتا ہے۔ جب ہم کسی دوسرے کی واضع اور مپہم—دونوں ضروریات کو دیکھتے اور پورا کرتے ہیں تو ہم نگہبانی کر رہے ہوتے ہیں۔

جب شیرل کا شوہر، مائک، اچانک فوت ہو گیا، تو وہ نہایت آذردہ ہوئی۔ جب خاوند کے بغیر پہلا کرسمس نزدیک آیا تو اُس کی تنہائی مزید بڑھ گئی۔ خوش قسمتی سے، اُس کی خدمت گزار بہن شونا وہاں موجود تھی۔ شونا اور اُس کے شوہر، جِم، نے شیرل کو تعطیلات پر اکثر تفریح کے لئے مدعو کیا۔ اُنہوں نے شیرل کا خستہ حال کوٹ دیکھا اور اِس کے بارے کچھ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کرسمس سے چند روز قبل، شونا اور جِم، شیرل کے لئے کرسمس کا تحفہ: ایک خوبصورت نیا کوٹ لائے۔ اگرچہ وہ مادی اعتبار سے شیرل کی گرم کوٹ کی ضرورت سے آگاہ تھے مگر تسلّی اور رفاقت جیسی جذباتی ضروریات سے بھی وہ آگاہ تھے۔ وہ جتنا بہتر کر سکتے تھے اُن ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اُنہوں نے قدم اُٹھایا اور خوبصورت نمونہ قائم کیا کہ کیسے ہم بھی اپنے گلہ کی نگہبانی کرسکتے ہیں۔۳

”چرواہوں نے آپس میں کہا، آؤ بیت لحم تک چلیں“ (لُوقا ۲: ۱۵)

”آؤ اب ہم چلیں“ ولولہ انگیز دعوت ہے! چرواہوں نے یہ فرض نہیں کیا کہ اُن کے دوست سفر کرنے کے لئے تھکے ہوئے ہونگے۔ وہ خاموشی سے بذات خُود بیت لحم کو نہیں گئے۔ وہ خُوشی سے ایک دُوسرے کی طرف مُڑے اور کہا، ”آؤاب ہم چلیں!“

اگرچہ ہم اپنے دوستوں کو ننھے مُنّجی کو آ کر دیکھنے کے لئے مدعو کرنے کے قابل نہیں ہو سکتے، ہم اُنہیں اپنے ساتھ خدمت کرنے سے کرسمس کی رُوح (یا رُوحِ مِسیح) کو محسوس کرنے کی دعوت دے سکتے ہیں۔ ”کرسمس کے رُوح کو وسعت پہنچانے کا طریقہ فراخدلی سے اُن تک پہنچنا اور خُود کو اُن کے لئے وقف کرنا ہے جو ہمارے ارد گرد ہیں،“ بونی ایل آسکرسن، سابقہ عمومی صدر برائے انجمن دختران نے فرمایا ہے۔۴ تصور کریں آپ ایک شمع تھامے ہوئے ہیں۔ دوسرے یقیناً آپ کی شمع کی روشنی کو دیکھ اور اِس سے مستفید ہو سکتے ہیں، مگر اُس حرارت کو تصور کریں جو وہ محسوس کر سکتے ہیں اگر آپ اُن کی شمعیں جلانے کے لئے اپنی شمع کا استعمال کرتے ہیں اور اُنہیں خُود سے اُس روشنی کو تھامنے کی اجازت دیتے ہیں۔

مِسیح نے خُود سیکھایا کہ وہ جو اُس کی پیروی کریں گے وہ زِندگی کا نُور پائیں گے (دیکھئے یُوحنّا ۸: ۱۲)۔ اُس کی مانند خدمت کرنا ایک ایسا طریقہ ہے جس سے ہم اُس کی پیروی کر سکتے ہیں اور اُس موعودہ نُور سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ پس دُوسروں کو اپنے ساتھ خدمت کرنے کی دعوت دیتے ہوئے نُور کا اشتراک کریں! جن کی آپ خدمت گزاری کرتے ہیں، اُن کے ساتھ آپ کیسے باہم مل کر خدمت کرسکتے ہیں؟ آپ اکٹھے اپنا کوئی پسندیدہ کھانا تیار کرسکتے ہیں یا کسی کو چھوٹے سے تحفے یا نوٹ سے حیران کر سکتے ہیں۔ آپ دونوں اکٹھے اُس نُور کو محسوس کر سکتے ہیں جو مُنّجی کے نمونہِ خدمت کی تقلید سے حاصل ہوتا ہے۔

”اُنہوں نے وہ بات جو اُس لڑکے کے حق میں اُن سے کہی گئی تھی مشہُور کی“ (لُوقا ۲: ۱۷)

چرواہوں کے خُوشی سے بھرپور جوش کو تصور کرنا آسان ہے جب اُنہوں نے ولادتِ مِسیح کی حیران کن خبر جتنے بھی لوگوں کو وہ بتا سکتے تھے، بتائی۔ فرشتوں کا اعلان کردہ ،نبوت کیا گیا مسیحا آ چُکا تھا! وہ موجود تھا! درحقیقت، مُنّجی کی خوشخبری کا اشتراک کرنا کہانیِ ولادت کا بڑا موضوع ہے۔ فرشتوں نے گیت گائے۔ ستارے نے راہ دِکھایا۔ اور چرواہوں نے اِس کی دوسرے علاقوں میں تشہیر کی۔

ہم خوشخبری کا اشتراک کرنے اور مُنّجی کی گواہی دینے سے کرسمس کی کہانی میں اپنے صدائیں شامل کرسکتے ہیں۔ ”جیسا کہ آپ کو اپنی خدماتی کاوشوں میں نجات دہندہ کی نمائندگی کرنے کا حق حاصل ہے، تاہم اپنے آپ سے پوچھیں، ’میں کس طرح اِنجیل کا نُور کسی شخص یا خاندان کے ساتھ بانٹ سکتا ہوں؟“ انجمنِ خواتین کی عمومی صدر، بہن جین بی بِنگھم نے سیکھایا ہے۔ ”رُوح مجھے کون سا قدم اُٹھانے کی ترغیب دے رہا ہے؟“۵

آپ کے غور کرنے لِئے کچھ تجاویز ہیں جب آپ یہ جاننے کے خواہاں ہوتے ہیں کہ آپ مُنّجی اور اُس کی انجیل کی اپنی گواہی کیسے دے سکتے ہیں:

  • ایک حوالہ ڈھونڈھیں جو مُنّجی کے بارے آپ کے احساسات کو بیان کرتا ہے یا بتائیں کہ آپ کیوں اُس کے شکر گزار ہیں۔ جن کی آپ خدمت گزاری کرتے ہیں اُن کے ساتھ اِس کا اشتراک کریں۔

  • تحریری یا کرسمس ویڈیو کے ساتھ سماجی میڈیا کا پیغام بھیجیں۔ ChurchofJesusChrist.orgپر چند نہایت ہی شاندار ویڈیوز موجود ہیں۔

  • ایک دوست کو کسی خاص یاد یا روایت کے بارے بتائیں جو آپ کو مِسیح کی یاد دِلاتی ہے۔

اِیمان رکھیں کہ رُوحُ القُدس آپ کی گواہی کی سَچّائی کی تصدیق کرے گا، جیسے اُس نے شمعُون اور حنّاہ کو گواہی دی کہ بچہ یِسُوع ہی مُنّجی تھا (دیکھئے لُوقا ۲: ۲۶، ۳۸

”دُنیا میں [یِسُوع مِسیح کی] آمد کی حقیقی طور پر توقیر کرنے کے لئے، ہمارے اطوار لازماً اُس کی مانند ہونے چاہیے اور ہمیں بھی اُس کی مانند ہی شفقت اور رحم کے ساتھ اپنے رقفا تک پہنچنا چاہیے،“ بارہ رسولوں کی جماعت کے بزرگ ڈئیٹر ایف اُکڈورف نے فریایا۔ ”ہم روزانہ،ایسا اپنے قول و فعل سے کرسکتے ہیں۔ آئیں اِسے اپنی کرسمس کی روایت بنائیں، اِس سے قطع نظر کہ ہم کہاں ہیں—مزید شفیق ہوں، زیادہ معاف کرنے والے،کم عیب جوئی کرنے والے، زیادہ شکر گزار، اور وہ جو ضرورت مند ہیں اُن کے ساتھ اپنی کثرت کو بانٹے میں زیادہ فراخ دِل ہوں۔“۶

حوالہ جات

  1. ہنری بی آئرنگ، ”کرسمس کی کہانیاں“ (صدارتِ اَول کا کرسمس کا رُوحانی اجلاس، دسمبر ۶، ۲۰۰۹)، broadcasts.ChurchofJesusChrist.org۔

  2. دیکھئے ڈیانا میلینا البورنوز ڈیاز،” Sharing Christmas،“ لیحونا، دسمبر ۲۰۰۷، ۱۷۔

  3. دیکھئے شیرل بوئل، “He Would Have Bought It for You,” Ensign، دسمبر ۲۰۰۱، ۵۷۔

  4. بونی ایل آسکرسن، ”Christmas Is Christlike Love“ (صدارتِ اَول کا کرسمس کا رُوحانی اجلاس، دسمبر ۷، ۲۰۱۴)، broadcasts.ChurchofJesusChrist.org۔

  5. جین بی بنگھم، ”نجات دہندہ کی مانند خدمت گزاری کرنا،“ لیحونا، مئی ۲۰۱۸، ۱۰۴۔

  6. ڈئیٹر ایف اُکڈورف، ” Scatter Your Crumbs،“ (صدارتِ اَول کا کرسمس کا رُوحانی اجلاس، دسمبر ۳، ۲۰۱۷)، broadcasts.ChurchofJesusChrist.org۔