۲۰۲۰
عشائے ربانی کی عبادت کے ذریعے خدمت گزاری
جون ۲۰۲۰


”عشائے ربانی کی عبادت کے ذریعے دوسروں کی خدمت گزاری“ لیحونا جون ۲۰۲۰

شبیہ
خدمت گزاری

خاکے منجانب ایڈوارڈ میک گوان

خدمت گزاری کے اُصول، جون ۲۰۲۰

عشائے ربانی کی عبا دت کے ذریعے خدمت گزاری

عشائے ربانی کی عبادت ہمیں دوسروں کے ساتھ ملنے اور خدمت کرنے کا موقع دیتی ہے۔

عشائے ربانی کی عبادت کا وقت نجات دہندہ اور اُس کے کفارے پر روحانی نشوونما اور ذاتی سوچ و بچار کا ہے۔ جب ہم ہر ہفتے اکٹھے عشائے ربانی میں شریک ہوتے ہیں، ہم اکٹھے تعلیم پاتے ہیں۔ (دیکھئے عقائد اور عہود ۸۴: ۱۱۰)۔ لیکن ہماری وارڈز اور برانچوں میں کچھ بھاری بوجھ اُٹھائے آتے ہیں یا کچھ وہاں پر موجود ہی نہیں ہوتے۔

یہاں پر کچھ مواقع بتائے گئے ہیں کہ کیسے ہم اِس مُقدس گھنٹے کو خدمت گزاری کے لیے استعمال کرتے ہوئے اُن کی زندگیوں میں فرق ڈال سکتے ہیں۔

جن کی آپ خدمت گزاری کرتے ہیں اُن کے لیے عشائے ربانی کی عبادت کو بہتر کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

خدمت گزاری کیسے کرنی ہے اُس کا پہلا قدم ہے کہ ہم اُن افراد یاخاندانوں کو جانیں اور اُن کی ضرورتوں کو جانیں۔ کچھ طریقے ہوسکتے ہیں جن کی بدولت آپ اُن کی عبادت کے تجربے کو بہتر بنا سکتے ہیں جیسے اُن کے بارے میں مزید جان کر۔

مِنڈی کے لئے، جو کہ دو چھوٹے بچوں کی ماں ہے، اُس کی خدمت گزار بہن نے ایک بہت ہی سادہ کوشش سے اُس کی عشائے ربانی کی عبادت میں ہرہفتے بہت بڑا فرق ڈالا۔

”مِنڈی بتاتی ہے، میرے خاوند کے کام کے شیڈول کی وجہ سے، میں خود ہی اپنی دو بیٹیوں کو ہر ہفتے چرچ لے کر جاتی۔ ”یہ واقعی بہت مشکل ہے کہ دو مصروف چھوٹے بچوں کے ساتھ عشائے ربانی کی عبادت پوری کرنا، لیکن میری خدمت گزار بہن نے میری مدد کرنے کے لیے یہ ذمہ داری اپنے سر لے لی ہے۔“

”وہ ہمارے ساتھ بیٹھتی ہے اور میری بیٹیوں کی ہر ہفتے دیکھ بھال کرنے میں میری مدد کرتی ہے۔“ اُس کا صرف میرے ساتھ بیٹھنا میرے لیے بہت با معنی ہے اور اس سے میری بے چینی کم ہوتی ہے جب وہ بد تمیزی یا ہنگامہ آرائی کرتی ہیں۔ میرا نہیں خیال کہ وہ کبھی جان پائے گی کہ کیسے میری زندگی کے اِس وقت اُس کے ان اقدام نے کتنا اثر ڈالا۔ اُس نے میر ی ضرورت کو جانا بحثیت ، اضطراب بھری ماں، اور وہ چرچ کو ہم سب کے لیے ایک پُر امن اور خوشی بھری جگہ بنانے میں مدد کرتی ہے۔

اُن کی مدد کرنے کے لیے تجاویزجن کو خاص ضرورت درکارہے

  • بُزرگوں کی جماعت اور اَنجُمنِ خواتین کے اَرکان کو بتانا کہ ارکان کی کیا ضروریات ہیں۔

  • راہنما عشائے ربانی کی عبادت کی منصوبہ بندی کرتے ہیں تاکہ ارکان کی مدد کی جا سکے۔ جن لوگوں کی آپ خدمت گزاری کرتے اگر کوئی مخصوص پیغام اُن کے لیے سود مند ہو سکتا ہے تو اپنے رہنماوں کو ان خیالات سے آگاہ کریں۔

  • اگرآپ جانتے ہیں کہ کسی کو کوئی معذوری ہے یا کسی کھانے کی وجہ سے الرجی ہے جس کی وجہ سے وہ عشائے ربانی کی عبادت کی برکات سے لطف اندوز نہیں ہو سکتے، اُن سے تفصیلات طلب کریں اور پوچھیں کہ کیا تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں تاکہ اُن کے عبادتی تجربے کو بہتر کیا جاسکے۔ اِن معلومات کا اپنے راہنماؤں کے ساتھ اشتراک کریں۔

  • اگر آپ کی خدمت گزاری یا جاننے والوں میں کوئی ایسا موجود ہے جو گھر تک عارضی یا مکمل طور پر محدود ہے، اپنے اُسقف سے پوچھیں کہ اگر عشائے ربانی اُس کے گھر پر دی جا سکتی ہے۔ آپ عشائے ربانی کی عبادت کے دوران کہی باتیں لکھ سکتے ہیں اور بعد ازاں فون، ای میل یا ذاتی طور پر جا کر یہ باتیں اُنہیں بتا سکتے ہیں۔

  • اگر جس کے آپ خدمت گزار ہیں۔ اُن کے چھوٹے بچے ہیں، آپ عشائے ربانی کی عبادت کے دوران اپنی مدد کی پیشکش کر سکتے ہیں۔

  • اگر جن کے آپ خدمت گزار ہیں عشائے ربانی کی عبادت میں نہیں آتے، آپ اُن کی مدد کے لیے طریقے ڈھونڈنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ اگر اُن کو سواری کی ضرورت ہے، آپ اُن کو سواری کی پیشکش کر سکتے ہیں۔ اگر اُن کو خاندان سے مدد نہیں ملتی، آپ اُن کو اپنے ساتھ بیٹھنے کی پیشکش کر سکتے ہیں۔ آپ اُن کو خاص طور پر مدعو کرسکتے ہیں جن سے اُن کو لگے کہ عشائے ربانی کی عبادت میں اُن کو خوش آمدید کہا جاتا ہے اور اُن کی ضرورت ہے۔

یاد رکھیں، مہربانی سے کیے سادہ کاموں کے دور رس نتائج ہوتے ہیں۔

جیسا کہ بہن جین بی۔بنگہم، ریلیف سوسائٹی کی جنرل صدر نے سکھایا ہے: ”بعض اوقات ہم سوچتے ہیں کہ ہمیں اپنے ہمسایوں کی خدمت میں کچھ بڑا اور جراَت مندانہ کام کر کے دکھانا ہے۔“ تاہم خدمت کے چھوٹے چھوٹے اعمال سے دوسروں پر گہرےاَثرات پڑتے ہیں—اِس کے ساتھ ساتھ ہم پربھی۔“۱

بیلجیئم کی ایک چھوٹے سے وارڈ میں، ایویٹا اکثر ہسپانوی بولنے والے زائرین کے لیے عشائے ربانی کی عبادت کے دوران ترجمہ کرتی تھی۔ ایک دفعہ، ایویٹا کو ڈو مینکن جمہوریہ میں سے کسی کو متعارف کرایا گیا جو چرچ کو جاننے کی کوشش کر رہا تھا۔ وہ کچھ انگریزی جانتا تھا، لیکن ہسپانوی اُس کی آبائی زبان تھی۔ پس ایویٹا نے دھیمی آواز میں اُس کے لیے عشائے ربانی کی عبادت میں ترجمہ کرنا شروع کیا تاکہ وہ زیادہ آرام محسوس کر سکے۔

”ترجمہ کبھی کبھار میرے سبت کو تھوڑا مشکل بنا دیتا“، ایویٹا نے کہا۔ ”لیکن روح کی ہدایات کی پیروی کرتے ہوئے دوسروں سے پوچھنا کہ آیا اُن کو ترجمان کی ضرورت ہے مجھے خوشی اور اطمینان کا احساس بخشتا ہے، یہ جانتے ہوئے کہ میں اس قابل ہوں کہ روح کو محسوس کرنے اور عبادات سے مستفید ہونے میں اُن کی مدد کر سکتی ہوں۔ “

سادہ اعمال کے ذریعے مدد کرنے کے لیے تجاویز

  • اپنے راہنماوٗں سے بات کریں کہ کن کو عشائے ربانی کی عبادت میں اضافی مدد کی ضرورت ہے۔ یا اگر آپ کسی کو جانتے ہیں جن کو ضرورت ہے، اس بات کی یقین دہانی کریں کہ آپ کے راہنما اُن کے بارے میں جانتے ہیں۔

  • خاموشی سے بیٹھیں جب آپ عبادت کے شروع ہونے کا انتظار کریں۔ اس سے ”اُن دوسرے ٹوٹے دل اور غمگین روحوں کی بھی مدد ہو گی جو ہمارے ارد گرد ہیں“۲ جن کو سکون کی ضرورت ہے جو پاک جگہوں پر عقیدت کی بدولت آتا ہے۔

  • روزے کے اتوار، اپنے روزے اور دُعائیں اُن کے لیے وقف کریں جن کی آپ خدمت گزاری کرتے ہیں اوراجنہیں اضافی سکون کی ضرورت ہے۔

  • یہ جاننے کے لیے دعا کریں کہ کن کو آپ فائدہ پہنچا سکتے ہیں جب عشائے ربانی کی عبادت میں آپ اُن کے ساتھ یا قریب بیٹھتے ہیں یا کوئی دوسرا راستہ ہے جس سے آپ مدد کر سکیں۔

عشائے ربانی کی عبادت سب کے لیے خیر مقدم کی جگہ ہو سکتی ہے۔

صدر جوزف فیلڈنگ سمتھ ( ۱۸۷۶–۱۹۷۲) نے سکھایا، ”عشائے ربانی کی عبادت چرچ کی تمام عبادات میں سے سب سے زیادہ متبرک اور پاک ہے۔“۳ اِس معاملے میں، اِس بات کی یقین دہانی کرنا ضروری ہے کہ جو بھی عشائے ربانی کی عبادت میں شمولیت کرتے ہیں اُن کا خیر مقدم ہو اور روحانی طور پر سیر ہوں۔ خاص طور پر نئے ارکان یا وہ ارکان جنہوں نے کچھ عرصے سے شمولیت نہیں کی۔

مرینیا جو کہ نیو ساوتھ ویلز، آسٹریلیا سے ہیں انہوں نے ایک عورت سے دوستی کی جواُسکے وارڈ میں چرچ کے بارے میں سیکھنا چاہتی تھی۔ ” وہ اب میری بہترین دوستوں میں سے ایک ہے،“ مرینیا کہتی ہے۔ ” مجھے ہر ہفتے عشائے ربانی کی عبادت میں اُس کے ساتھ بیٹھنا اچھا لگتا ہے، اور میں ہمیشہ پوچھتی ہوں کہ وہ کیسی ہے۔ اور کیا کچھ ایسا ہے جو میں اُس کی کی مدد کے لیے کر سکتی ہوں۔“ کچھ عرصے کے بعد، مرینیا کی دوست کا بپتسمہ ہو گیا۔ وارڈ کے ارکان کی کوششوں ،اور عشائے ربانی کی عبادت کے خیرمقدمانہ ماحول نے اُس کے فیصلے میں اہم کردار ادا کیا۔

واپس آنے والے اور نئے ارکان کی خدمت گزاری کرنے کے لیے تجاویز۔

  • جب آپ عشائے ربانی کی عبادت میں کلام پیش کریں، آپ اپنے دوستوں، خاندان والوں اور دوسروں کو اپنا پیغام سننے کے لیے مدعو کر سکتے ہیں۔

  • آپ ڈھونڈ سکتے ہیں اور خوش آمدید کر سکتے ہیں اُن کو جو اکیلے ہیں یا جن کو آپ کی مدد کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ اُن سے پوچھیں کہ اگر آپ اُن کے پاس بیٹھ سکتے ہیں یا اُن کو مدعو کریں کہ وہ آپ کے پاس بیٹھیں۔

  • جب عبادت ختم ہوتی ہے، آپ اُن کوچرچ میں آئیندہ آنے والی سرگرمیوں، ہیکل میں، یا سماجی تقریب کے لیے دعوت دے سکتے ہیں۔

  • اگر آپ کسی ایسے کی خدمت گزاری کرتے ہیں جو عموماً عبادات میں شامل ہوتا ہے مگر کچھ عرصے سے نہیں آ رہا تو آپ پوچھ سکتے ہیں کہ آیا اُنہیں دی گئی تعلیم کے بارے میں کوئی سوال ہے۔ اُن کو بتائیں کہ اگر کوئی اصطلاح، کہانی، یا تعلیم کا کوئی حصہ اُن کی سمجھ میں نہیں آتا تو وہ کبھی بھی آپ سے سوال پوچھ سکتے ہیں۔ آپ مل کر جوابات ڈھونڈ سکتے ہیں اگر ضروری ہو۔

نوٹس

  1. جین بی بنگھم، ”نجات دہندہ کی مانند خدمت گزاری کرنا،“ لیحونا، مئی ۲۰۱۸، ۱۰۴۔

  2. جیفری آر ہالینڈ ، ”مصالحت کی خدمت گُزاری“ لیحونا ، نومبر ۲۰۱۹، ۴۶۔

  3. جوزف ایف سمتھ، Conference Report،اکتوبر میں، ۱۹۸۱، ۶۰–۶۱۔

شائع کرنا