۲۰۲۰
بچّوں اور نوجوانوں کے پروگرام کے ذریعے خِدمت گُزاری
اکتوبر ۲۰۲۰


”بچّوں اور نوجوانوں کے پروگرام کے ذریعے خِدمت گُزاری“ لیحونا، اکتوبر ۲۰۲۰

شبیہ
اُصولِ خِدمت گُزاری

ٹام گارنر، آئزیک ڈارکو-اکیمپونگ، الیگزنڈر کے بوٹینگ اور جونس ریبسکی کی جانب سے تصاویر

اُصولِ خِدمت گُزاری، اکتوبر ۲۰۲۰

بچّوں اور نوجوانوں کے پروگرام کے ذریعے خِدمت گُزاری

دُوسروں کو بڑھنے کی دعوت دینا اور بڑھوتی کی راہ پر اُن کی مدد کرنا خِدمت گُزاری کا جوہر ہے۔

بچّوں اور نوجوانوں کا پروگرام خِدمت گُزاری کے بکثرت مواقع فراہم کرتا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ آپ کے گھر میں آپ کے اپنے بچّے یا نوجوان موجود ہوں۔ ہوسکتا ہے کہ آپ اِس پروگرام کے رہنما ہوں یا آپ بچّوں اور نوجوانوں والے خاندانوں کی خِدمت گُزاری کے لیے مُقرر ہوں۔ یا ہوسکتا ہے کہ آپ چند بچّوں اور جوانوں سے واقف ہوں (اِس میں ہم سب کا احاطہ ہونا چاہیے)۔ آپ کی صورت حال جو کچھ بھی ہو، دُوسروں کی زِندگیوں کو با برکت بنانے کے لیے یہ پروگرام یا اِس کے اُصولوں کو اِستعمال کرنے کے بہت سے طریقے ہیں۔

خود کو باہم پروان چڑھانا

بچّوں اور نوجوانوں کے پروگرام کا مرکز ہر دن نِجات دہندہ کی مانند بننے کی مزید کوشش کرنے پر توجہ مرکوز کرنا ہے، جس نے بہترین طور پر خِدمت گُزاری کی۔ پروگرام میں حصّہ لینے والے بہت سے لوگوں نے یہ سیکھا ہے کہ آپ اپنی زنِدگی کے مختلف شعبوں میں جتنی ترقی کریں گے، آپ دُوسروں کی مدد یا خِدمت گُزاری کرنے کے لیے اتنا ہی بہتر طور پر تیار ہوں گے۔

لیکن بچّوں اور نوجوانوں کے پروگرام کے ساتھ، دُوسروں کو برکت دینے کے لیے آپ کو کچھ سیکھنے کا انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ سیکھنے کا عمل خود خِدمت گُزاری کے مواقع فراہم کرتا ہے۔

گھانا میں رہنے والے پروفٹ نامی نوجوان کے لیے، بچّوں اور نوجوانوں کے پروگرام میں پیانو سیکھنے کا ہدف صرف آغاز ہی تھا۔ ”میرا ہدف ہے کہ دُوسرے لوگوں کو بھی یہ جاننے میں مدد ملے کہ میں کیا سیکھ رہا ہوں،“ پروفٹ کہتا ہے۔

اگرچہ وہ ابھی تک معلّم نہیں بنا، اُس کا ہدف پہلے سے کہیں زیادہ بڑی چیز میں تبدیل ہو گیا ہے جس کا اُس نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔ پروفٹ کے ساتھ میٹنگ ہاؤس میں اب ۵۰ طلبا پیانو کی کلاسیں لے رہے ہیں۔ اور پروفٹ اور اُن ۵۰ دیگر طلباء کو کون سیکھا رہا ہے؟ الیگزنڈر ایم اور کیلون ایم، جو کہ دونوں ۱۳ سال کی عمر کے ہیں۔ کیلون کا کہنا ہے کہ، ”ہم دُوسرے لوگوں کے ساتھ شفقت سے پیش آنا چاہتے ہیں۔“

ہفتہ میں تین دن دونوں نوجوان سیکھنے کے لیے آنے والے سب کو پیانو کا بنیادی سبق مفت سِکھاتے ہیں۔ پیانو کے اسباق کا ایک اضافی فائدہ ہوا ہے۔ پیانو اسباق کے ذریعہ کلِیسیا میں متعارف ہونے والے متعدد طلبا نے بعد میں اِنجیل کا مُطالعہ کیا اور بپتِسمہ لینے کا فیصلہ کیا۔

جب ہم خود کو بہتر بنانے کی کوششیں کرتے ہیں تو، ہم دُوسروں کو بھی اپنے ساتھ شامل ہونے کی دعوت دے کر خِدمت گُزاری کرسکتے ہیں۔

خِدمت گُزاری کے لیے ایک کامیاب ترکیب

صدرِ پرائمری برائے سٹیک ہونے کی حیثیت سے، کریٹیبہ، برازیل، کی سبرینا سمیس ڈیوس اگسٹو نے مشاہدہ کیا ہے کہ کس طرح پروگرام کے ذاتی ترقی کے پہلوؤں نے اُس کی سٹیک کے بچّوں اور نوجوانوں کو برکت بخشی ہے۔ لیکن اُس نے یہ بھی جانا ہے کہ ذاتی ترقی کے بارے میں سیکھی ہوئی باتوں کو بطور خدمت گزار بہن اپنی ذاتی ذمہ داری میں بہت سے طریقوں میں اِستعمال کیا جا سکتا ہے۔

”جب میں کسی قابلیت کی نموُ کرتی ہوں،“ بہن آگسٹو کہتی ہیں، ”تو میں اُس قابلیت کو کسی ایسے شخص کو برکت دینے کے لیے اِستعمال کرسکتی ہوں جس کی خِدمت گُزاری کے لیے میں مُقرر ہوتی ہوں۔“

بہن آگسٹو نے اپنی تفویض کردہ بہنوں میں سے ایک کو چاکلیٹ سے بنی گول مٹھائی بنانا سِکھائی جس پر کوکو وغیرہ کی تہ ہوتی ہے۔ وہ بہن اب اپنے خاندان کی آمدنی میں اضافے میں مدد کے لیے مٹھائی بناتی اور بیچتی ہے۔ ”مہینوں بعد، مجھے تب برکت ملی جب مجھے ایک اور بہن نے شہد کی بریڈ تیار کرنے کا طریقہ سِکھایا، جسے میں بیچ سکتی ہوں، “ بہن آگسٹو کہتی ہیں۔ ”اپنی صلاحیتوں کی نشوونما اور اُن کا اشتراک ایک دُوسرے کی زِندگیوں کو با برکت بنا سکتا ہے اور بطور خِدمت گُزار بہنوں کے ہمارے تعلقات کو گہرا کرسکتا ہے۔“

شائع کرنا