”خاندانی تاریخ ہمارے آباواجداد کی مدد کرتی ہے“ لیحونا ، دسمبر ۲۰۲۱
ماہانہ لیحونا پیغام، دسمبر ۲۰۲۱
خاندانی تاریخ ہمارے آباواجداد کی مدد کرتی ہے
خاندانی تاریخ ہمارے اراکین خاندان کے بارے میں کھوج کرنااور سیکھنا ہے۔ ہم اپنے آباواجداد کے بارے میں بھی معلومات اکٹھا کرتے ہیں تاکہ ہم ان کے لیے ہیکل کا کام کر سکیں۔
خاندان آسمانی باپ کے خوشی کے منصوبے کا مرکزی حصہ ہیں۔ اس نے خاندانوں کے لیے ہمیشہ کے لیے جاری رہنے کا راستہ تیار کیا ہے۔ جب ہم اپنی خاندانی تاریخ اور ہیکل کے کام کرتے ہیں، تو ہم اپنے خاندانی ارکان ، زندہ اور مردہ دونوں کو اکٹھا کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ (”کار ہیکل “ سے مراد اپنے لیے ہیکل کی رسومات پانا ہے ، جیسے کہ اپنے جیون ساتھی کے ساتھ سربمہر ہونا ، اور اس کے ساتھ ساتھ اپنے آباواجداد کے لیے ہیکل میں رسومات ادا کرنا۔)
خاندانی تاریخ اور کارِ ہیکل
ہر شخص جو زمین پر رہا ہے یا رہے گا اسے انجیل کی رسوم کی ضرورت ہے۔ اگر ہمارے آباواجداد کو یہ موقع نہیں ملا ، تو ہم ہیکل میں ان کے لیے رسومات ادا کر سکتے ہیں۔ ان رسومات میں سے ایک خاندان کے افراد کے ساتھ سربمہر ہونا ہے۔ ”سربمہر“ ہونے کا مطلب ہے کہ اگر ہم راستباز ہیں تو ہم اپنے خاندانوں کے ساتھ سدا رہنے کے قابل ہوں گے۔ ہم صرف ہیکلوں میں ہی اپنے خاندانوں کے ساتھ سربمہر ہو سکتے ہیں۔
کارِ خاندانی تاریخ کی برکات
خاندانی تاریخ ہمارے زندہ اراکین خاندان کے ساتھ ہمارے تعلقات کو مضبوط بنانے میں ہماری مدد کر سکتی ہے۔ جب ہم ایک دوسرے کے ساتھ کہانیوں ، تصاویر ، اور دیگر یادوں کا اشتراک کرتے ہیں ، تو ہم خاندانی بندھن قائم کرتے ہیں۔ ہم ایک دوسرے کے لیے اپنے پیار کو بھی مضبوط کرتے ہیں۔ انبیاء نے یہ بھی وعدہ کیا ہے کہ ہمارا خاندانی تاریخ پر کام کرنا ہمیں یِسُوع مِسیح کے قریب لے جائے گا۔
اپنے آباواجداد کی تلاش کرنا
آسمانی باپ چاہتا ہے کہ ہم اپنے موجودہ خاندانوں اور اپنے آباواجداد کے ساتھ سربمہر ہوں۔ اپنے آباواجداد کے ساتھ سربمہر ہونے سے پہلے ، ہمیں ان کے بارے میں معلومات تلاش کرنے اورمحفوظ کرنے کی ضرورت ہے۔ مگر خاندانی تاریخ محض ناموں ، تاریخوں اور مقامات کی تحقیق کرنے سے کہیں زیادہ ہے۔ جب ہم اپنے آباواجداد کے بارے میں سیکھتے ہیں ، تو ہم ان سے زیادہ جڑے ہوئے محسوس کریں گے۔
© 2021 by Intellectual Reserve, Inc. جملہ حقوق محفوظ ہیں یو ایس اے میں چھپا۔ منظوری برائے انگریزی: ۱۹/۶۔ منظوری برائے ترجمہ: ۱۹/۶۔ ترجمہ برائے Monthly Liahona Message، دسمبر ۲۰۲۱ Urdu 434 17476