۲۰۲۲
عہود ہمیں خُدا سے جوڑتے ہیں
فروری ۲۰۲۲


” عہود ہمیں خُدا سے جوڑتے ہیں،“لیحونا فروری ۲۰۲۲

ماہانہ لیحونا پیغام، فروری ۲۰۲۲

عہود ہمیں خُدا سے جوڑتے ہیں

عہود باندھنا اور ایفا کرنابرکات لاتا ہے۔

عہد خُدا اور اُس کے بچوں کے مابین وعدہ ہے۔۔ وہ عہود کی شرائط طے کرتا ہے جو ہم اُس کے ساتھ باندھتے ہیں۔ جب ہم وہ کرتے ہیں جو وہ کہتا ہے، ہم بہت سی برکت پاتے ہیں۔ اور ہم صرف زمین پر ہی برکات حاصل نہیں کرتے ہیں—جب ہم عہد باندھتے اور پورے کرتے ہیں، ہم ایک روز خدا اور اپنے خاندانوں کے ساتھ رہنے کے لیے لوٹیں گے۔

شبیہ
بپتسما

عہود اور رسوم

ہم خاصرسوم کے ساتھ عہود باندھتے ہیں۔ ہمیں خُدا کے ساتھ رہنے کے لیے واپس لوٹنے کے لیے وہ رسوم پانے اور اُن عہود کی فرمان برداری کرنے کی ضرورت ہے۔ رسوم کہانتی اختیار سے ادا کی جاتی ہیں۔ اِن رسوم میں بپتسمااور اِستحکام، ملکِ صدق کہانت پانا (مردوں کے لیے)،اور رسوم جو ہم ہَیکَل میں پاتے ہیں۔ عشائے ربانی کے دوران میں، اُن عہد کی تجدید کرتے ہیں جو اُنہوں نے خدا سے کیے ہوتے ہیں (دیکھیں عقائد اور عہود ۷۹،۷۷:۲۰

شبیہ
عشائے ربانی

عہود ہمیں راستبازی سے جینے میں مدد دیتے ہیں

بپتسما کے دوران، ہم یِسُوع مِسیح کی پیروی کرنے، ہمیشہ اُسے یاد رکھنے، اور احکام ماننے کا وعدہ کرتے ہیں(دیکھئے عقائد اور عہود ۲۰: ۳۷)۔ خُدا وعدہ کرتا ہے کہ رُوحُ القُدس ہمیشہ ہمارے ساتھ ہو گا۔

جب مرد کہانت پاتے ہیں، وہ خُدا کی کہانتی طاقت کے لائق رہنے کا وعدہ کرتے ہیں۔ خُدا اُنہیں برکت دینے کا وعدہ کرتا ہے۔ (دیکھیں عقائد اور عہود ۸۴: ۳۳-۴۰۔)

شبیہ
براززیل ریسیف ہَیکَل

ریسیف برازیل ہَیکَل کی تصویر از جیمس پورٹر

عہود جو ہم ہَیکَل میں باندھتے ہیں

جب اراکینِ کلیِسیا ہَیکَل میں اپنی ودیعت پاتے ہیں، وہ راستبازی سے جینے اور انجیل کے لیے قربانی دینے کا وعدہ کرتے ہیں۔ وہ خُدا سے طاقت کا وعدہ پاتے ہیں(عقائد اور عہود ۳۸: ۳۲؛ ۱۰۹: ۲۲

ہَیکَل کی سربمہریت کے دوران میں، شوہر اور بیوی کی ابدیت کے لیے شادی ہوتے ہے اور ایک دُوسرے اور خُدا سے وفادار رہنے کا وعدہ کرتے ہیں۔ خُدا وعدہ کرتا ہے وہ اُس کے پاس لوٹ سکتے اور سدا کے لیے بطور خاندان رہ سکتے ہیں۔ (دیکھیں عقائد اور عہود ۱۳۲:۱۹—۲۰

شبیہ
مبلغین

ہم موعودہ لوگ ہیں

وہ جو کلیسیائے یِسُوع مِسیح برائے مُقدسینِ آخری ایام میں شمولیت اختیار کرتے ہیں خُدا کے موعودہ لوگ بن جاتے ہیں۔ وہ ابراہامی عہد کی برکات اور ذمہ داریاں بھی وراثت میں پاتے ہیں (دیکھئے گلیتیوں ۳ :۲۷–۲۹)۔ خُدا کےموعودہ لوگوں کا حصہ ہونے کا مطلب ہے ہم ایک دُوسرے کی مدد کریں جب ہم مسیِح کے قریب تر آتے ہیں۔ اِس کا مطلب کہ ہم زمین پر خُدا کی کلیِسیا کو مضبوط کرنے کے لیے بھی کام کریں۔ جب ہم اپنے عہود پر قائم رہتے ہیں ، تو ہم خدا سے قدرت اور طاقت پا سکتے ہیں۔

شائع کرنا