۲۰۲۲
بروز اِتوار کلِیسیائی عِبادات کیسے انجام پاتی ہیں؟
جون ۲۰۲۲


”بروز اِتوار کلِیسیائی عِبادات کیسے انجام پاتی ہیں؟،“ لیحونا، جون ۲۰۲۲۔

ماہانہ لیحونا پیغام، جون ۲۰۲۲

بروز اِتوار کلِیسیائی عِبادات کیسے انجام پاتی ہیں؟

شبیہ
دو خواتین بغل گیر ہوتے ہوئے

کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسِینِ آخِری ایّام کے اَرکان ہر اِتوار کو خُدا کی عِبادت کرنے اور ایک دُوسرے کو یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل سِکھانے کے لیے جمع ہوتے ہیں۔ سبھی کو شرکت کے لیے خُوش آمدید کہا جاتا ہے، اور اَرکان کو دُعا کرنے، پیغام دینے، اور اگر وہ چاہیں تو سبق سِکھانے کا موقع فراہم ہوگا۔ یہ عِبادات اَرکان کو ایک دُوسرے کو عقیدے میں مضبُوط بنانے اور ”اُن کے دلوں کو اتحاد اور محبت میں جوڑنے میں مدد دیتے ہیں“(مضایاہ ۱۸:‏۲۱

شبیہ
لڑکا وہیل چیئر پر ساکرامنٹ لے رہا ہے۔

عِشائے ربانی کی عِبادات

وارڈ یا برانچ کے اَرکان ہر اِتوار کو عِشائے ربانی کی عِبادت کے لیے جمع ہوتے ہیں۔ (ہمارے عقیدے سے تعلق نہ رکھنے والوں کو بھی کے لیے خُوش آمدید کہا جاتا ہے۔) اِس عِبادت کے دوران میں اَرکان کو عِبادت دیا جاتا ہے تاکہ وہ یِسُوع مسِیح کو یاد کر سکیں (دیکھیں اپریل ۲۰۲۲ اِنجِیل کی بُنیادی باتیں عِبادت کے بارے میں مزید معلومات کے لیے)۔ عِبادات میں دُعائیں، پرستِش، حمدوثنا، اور یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کے بارے میں اَرکان کی طرف سے دی گئی گفتگو بھی شامل ہے۔

شبیہ
چرچ میں دو مسکراتی لڑکیاں

دیگر عِبادات

عِشائے ربانی کے بعد اِرکان کلاسز اور کورم میں الگ ہو جاتے ہیں۔ ۱۸ ماہ سے ۱۱ سال کی عمر کے بچّے پرائمری میں جاتے ہیں۔ ہر مہینے کے پہلے اور تِیسرےاِتوار کو، باقی دیگر اَرکان سبت سکول ،میں شامِل ہوتے ہیں۔ دُوسرے اور چوتھے اِتوار کو، وہ اَنجمنِ خواتین، اِنجمنِ دُختران، یا کہانتی حاملین کی عِبادات میں شرکت کرتے ہیں۔

دُعائیں

کلِیسیائی عِبادات میں دُعائیں اَرکان کی طرف سے اَدا کی جاتی ہیں۔ یہ دُعائیں سادہ ہیں اور رُوحُ القُدس کی ہدایت سے مانگی جاتی ہیں۔ اَرکان ایسے اَلفاظ اِستعمال کرتے ہوئے دُعا مانگتے ہیں جِن آسمانی باپ کے لیے محبت اور احترام کا اظہار ہوتا ہے۔ اِس میں یہ اِسم ضمیر اِستعمال ہوتے ہیں تُو، تیرا، تُجھے، تُجھ اورتُو جب ہم اُس سے دُعا کرتے ہیں۔

پیغامات

اُسقُفی یا شاخ کی صدارت کا کوئی رُکن اَرکان سے عِشائے ربانی کی عِبادت میں پیغام دینے کے لیے اُن سے درخواست کرتا ہے۔ یہ پیغامات یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل پر مرکوز ہیں۔ مقررین کلِیسیائی کے راہ نماؤں کے کلام اور صحائف کو برُوئے کار لاتے ہیں جب وہ اپنے اپنے پیغام کو تیار کرتے ہیں۔ وہ اپنی اپنی زِندگیوں میں اِنجِیل کی سچّائیوں کی برکات کی گواہی بھی دیتے ہیں۔

اسباق

عِشائے ربانی کی عِبادات کے بعد، اَرکان الگ الگ جماعتوں میں تعلیم پاتے ہیں۔ اسباق صحائف، مجلِسِ عامہ کی تعلیمات، یا دیگر مضامین کے بارے میں ہو سکتے ہیں۔ اگرچہ مُعلم سبق میں رہنمائی کرے گا، یہ لیکچر نہیں ہے۔ جماعت کے سب اَرکان موضوع کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کر سکتے ہیں۔

شبیہ
آدمی کلیسیا میں منبر پر پیغام دے رہا ہے۔

گواہی

مہینے میں ایک بار، عِشائے ربانی کی عِبادت میں گواہی کی عِبادت شامل ہوتی ہے۔ عام طور پر یہ مہینے کے پہلے اِتوار کو ہوتا ہے۔ اِس عِبادت کے دوران میں، اَرکان یِسُوع مسِیح اور اُس کی اِنجِیل کے بارے میں اپنی گواہیاں پیش کر سکتے ہیں۔ گواہی دینے کا مطلب ہے اِنجِیل کی سچّائیوں کا اعلان کرنا جَیسے رُوحُ القُدس ہدایت دیتا ہے۔

تیاری

دُعا مانگنے سے، صحائف کا مُطالعہ کرنے سے، اور رُوحُ اُلقُدس سے اِلہام قبُول کرنے کی توفِیق سے اَرکان اِتوار کی عِبادات کے لیے تیار ہوتے ہیں۔ اگر آپ سے پیغام دینے یا سبق کی تدریس کے لیے کہا جاتا ہے، تو دُعا مانگ کر سوچیں کہ آپ اِنجِیل کی سچّائیاں کیسے سکھا سکتے ہیں۔ صحائف کا اِستعمال کریں۔ سچّائی کی گواہی دینا۔ اگر ضرورت ہو تو آپ کی کلِیسیا کے رہنما آپ کی تیاری میں مدد کر سکتے ہیں۔

شائع کرنا