”حِزقی ایل کے وعدے سچّ ثابت ہوتے ہیں،“ ماہانہ فرینڈ پیغامات، اکتوبر ۲۰۲۲
”حِزقی ایل کے وعدے سچّ ثابت ہوتے ہیں“
ماہانہ فرینڈ پیغامات، اکتوبر ۲۰۲۲
حِزقی ایل کے وعدے سچّ ثابت ہوتے ہیں
حزقی ایل نبی تھا۔ خُدا نے اُسے مُستقبل میں بہت سی چِیزیں دِکھائیں جو ابھی تک نہیں ہُوئی تھیں۔ حزقی ایل نے اُنھیں قلم بند کِیا۔
حزقی ایل نے دو کِتابوں کی بابت لِکھا کہ کسی روز اُنھیں شائع کِیا جائے گا۔ ایک کِتاب بائِبل تھی۔ دُوسری کِتاب مورمن کی کِتاب تھی۔
کئی برس بعد بائِبل کی اشاعت ہُوئی۔
مزید کئی برس کے بعد جوزف سمتھ نے مورمن کی کِتاب کا ترجمہ کِیا۔ حِزقی ایل کی رویا سچّ ثابت ہُوئی!
آج ہم بائِبل اور مورمن کی کِتاب پڑھ سکتے ہیں۔ وہ باہم ہمیں یِسُوع مسِیح کی بابت سِکھاتی ہیں۔
جب مَیں صحائف کا مُطالعہ کرتا ہُوں، تو یِسُوع مسِیح کی بابت سِیکھتا ہُوں۔
© 2022 منجانب Intellectual Reserve, Inc. جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ یو ایس اے میں چھپا۔ منظوری برائے انگریزی:۱۹/۶۔ منظوری برائے ترجمہ: ۱۹/۶۔ ترجمہ برائے ماہانہ فرینڈ پیغامات، اکتوبر ۲۰۲۲۔ Urdu۔ 18317 434