۲۰۲۳
یِسُوع مِسیح پر اِیمان
اپریل ۲۰۲۳


”یِسُوع مِسیح پر اِیمان،“لیحونا، اپریل ۲۰۲۳

ماہنامہ لیحونا پیغام، اپریل ۲۰۲۳

یِسُوع مِسیح پر اِیمان

یِسُوع کی خاکہ کشِی

یِسُوع مسِیح، از ہیری اینڈرسن

یِسُوع مسِیح پر اِیمان رکھنا اِنجیل کا پہلا اصُول ہے دیکھیے (ایمان کے ارکان ۱: ۴)۔ ہمارا اِیمان ہمیں وہ اِنتخابات کرنے میں مَدد دے گا جو ہمیں واپس ہمارے آسمانی باپ کی طرف لے جائیں گے۔ ہم زِندگی بھر اپنے اِیمان کو مضبُوط کرنے کے لیے کام کر سکتے ہیں۔

بچّے اور نوجوان ایک کِتاب کے گِرد اکٹھے ہیں

اِیمان کیا ہے؟

اِیمان کِسی چِیز پر پُختہ یقِین یا بَھروسا ہے۔ اِیمان رکھنا سچّی چِیزوں کی اُمید کرنا اور اُن پر یقِین کرنا شامِل ہے، حتیٰ کہ جب ہم اُنہیں دیکھ نہیں پاتے یا اُنہیں مُکمل طور پر سمجھ نہیں پاتے ہیں (دیکھیے عبرانیوں ۱۱ :۱؛ ایلما ۳۲ : ۲۱

یِسُوع مسِیح کی تصوِیر

Christ and the Rich Young Ruler،میں سے تفصِلات از ہینرک ہوفمین

یِسُوع مسِیح پر مرکوُز ایمان

نجات کی طرف جانے کے لیے، ہمارے اِیمان کا مرکز یِسُوع مسِیح ہونا چاہیے جو ہمارا نجات دہندہ اور مُخلصِی دینے والا ہے۔ مسِیح پر اِیمان رکھنے کا مطلب اُس پر بَھروسا رکھنا ہے۔ اِس کا مطلب ہے کہ اُس پر مُکمل اعتقاد کرنا—اُس کی قُدرت، ذہانت، اور محبّت پر بَھروسا کرنا۔ اِس میں اُس کی تَعلِیمات پر اِیمان لانا اور اُن کی پیروی کرنا بھی شامِل ہے۔

جوڑا صحائف کا مُطالعَہ کرتے ہوئے

ہمارے اِیمان میں اِضافہ

اِیمان خُدا کی طرف سے ایک تحفہ ہے، مگر ہمیں اِس کی تلاش کرنی ہے اور اِسے مضبُوط رکھنے کے لیے کام کرنا ہے۔ ہم دُعا کرنے سے اور صحائف کا مُطالعہ کرنے سے اور آخری ایام کے انبیاء کی تَعلِیمات سے اپنے اِیمان کو بڑھا سکتے ہیں۔ جب ہم راستبازی سے زِندگی گُزارتے ہیں اور اپنے عہُودپر قائم رہتے ہیں تو بھی ہم اپنے اِیمان کو تقویت بخشتے ہیں۔

اِیمان سے زِندگی گُزارنا

ایمان صِرف یقیِن سے کہِیں زیادہ ہے۔ اپنے یقیِن پر عمل کرنا بھِی اِس میں شامِل ہے۔ ہم اپنے طرزِ زِندگی سے اپنا اِیمان ظاہر کرتے ہیں۔ یِسُوع مسِیح پر اِیمان ہمیں اُس کے کامِل نمُونہ کی پیروی کرنے کی ترغِیب دیتا ہے۔ ہمارا اِیمان ہمیں احکامات کی فرمانبرداری کرنے، اپنے گُناہوں سے توبہ کرنے، اور عہُود باندھنے اور اُن پر قائم رہنے میں راہ نُمائی کرتا ہے۔

یِسُوع اَندھے کو شِفا دیتے ہوئے

اِیمان مُعجزُوں کی طرف لے جا سکتا ہے

سچّا اِیمان مُعجزَات لاتا ہے، جِس میں خُدا کی طرف سے آنے والے رویا، خَواب، شِفا، اور دیگر تحائف شامِل ہو سکتے ہیں۔ صحائف میں ایسے لوگوں کی بُہت سِی کہانِیاں شامِل ہیں جِنہوں نے خُداوند پر اپنے اِیمان کی بدُولت مُعجزَات پائے۔ صحائف کی جانب راہ ںُمائی کُچھ مثالوں کے لیے“معجزے” دیکھیں۔

اِیمان سکُون لا سکتا ہے

خُدا پر اور اُس کے نجات کے منصُوبہ پر اِیمان رکھنا ہمیں چنوتِیوں کے دَوران مضبُوط کر سکتا ہے۔ اِیمان ہمیں آگے بڑھنے اور ہِمت کے ساتھ ہماری مُشکلات کا سامنا کرنے کے لئے مضبُوطی بخش سکتا ہے۔ حتیٰ کہ جب مُستقبِل غیر یقِینی لگتا ہے، تب بھِی نجات دہندہ پر ہمارا اِیمان ہمیں اِطمینان بخش سکتا ہے۔

باپ اپنے بچّے کو تھَام کر یِسُوع کی تصوِیر دیکھتے ہوئے

یِسُوع مسِیح پر اِیمان نجات کی طرف راہ نُمائی کرتا ہے

مسِیح پر اِیمان کی مشق کرنا ہمیں نجات کی طرف لے جائے گا۔ مسِیح نے ہمارے لیے اَبدّی زِندگی پانے کی راہ تیار کی ہے۔ جب ہم اُس پر اپنے اِیمان سے زِندگی گُزارتے ہیں، تو ہم اپنے گُناہوں کی مُعافِی پا سکتے ہیں اور خُدا کے ساتھ دُوبارہ رہنے کے لیے واپِس لوٹ سکتے ہیں۔