”دوست: عالمی رسالہ برائے طفلان،“ جنوری ۲۰۲۱۔
دوست: عالمی رسالہ برائے طفلان
اکٹھےیِسُوع کی پیروی کرنا
عالمی رسالہ
دوست رسالہ دُنیا بھر سے بچوں کو یِسُوع مسیح کی پیروی کرنے کی دعوت دیتا ہے ہر شمارہ صحیفائی کہانیوں، انبیاء اور دیگر کلییسیائی راہ نماؤں کی جانب سے بچوں کے لیے دوستانہ پیغامات، کھیلوں، اور رنگ بھرو صفحات، اور دُنیا بھر سے بچوں کی کہانیوں پر مشتمل ہے جو مُنجی پر اپنے ایمان کو عمل میں لاتے ہیں۔ دوست دلکش، ایمان افروز مواد پر مشتمل ہے جس کا ۴۸ زبانوں میں ترجمہ کیا گیا ہے۔
تمام عمر کے بچوں کے واسطے
خاص طور پر بڑے بچوں اور چھوٹے بچوں کے حصوں کے ساتھ، دوست کے ہر شمارے میں ہر عمر کے بچوں کے لیے خاندانی شام اور آ، میرے پِیچھے ہو لےکے اسباق کو تفریحی بنانے کے تجاویز بھی شامل ہیں۔ دوست بچوں اور خاندانوں کو خواندگی کی مہارتوں کو بہتر بنانے، انجیلی سمجھ میں اضافے، اور ان کے نجات دہندہ اور دوست یسوع مسیح کے قریب ہونے میں مدد کر سکتا ہے۔
والدین اور معلمین کے واسطے
والدین اور معلمین رسائل کا استعمال صحائف کے ساتھ ساتھ آ، میرے پِیچھے ہو لے کو سکھانے کے لیے کر سکتے ہیں۔ رسائل کی کہانیوں کو بچوں کے ساتھ ان کے اپنے تجربات کے بارے میں بات چیت کا آغاز کرنے کے لیے تدریسی آلہ کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
وڈِیو اور مزید
دوست بچوں کے لیے صحیفائی کہانیوں کی ویڈیوز اور گانے والی ویڈیوز کے ساتھ ساتھ حساس موضوعات کے بارے میں صرف ڈیجیٹل کہانیاں شائع کرتا ہے۔ conference.ChurchofJesusChrist.org یا گاسپل لائبریری ایپ پر ویڈیواور مزید مواد پایا جا سکتا ہے۔
ہم آپ سے سُننے کے مُشتاق ہیں!
دوست پوری دُنیاکے بچوں سے سُننے کا مُشتاق ہے۔۔ براہ کرم ہمیں درجِ ذیل بھیجیں:
-
کوئی ایسا وقت جب آپ نے راست انتخاب کیا، حتی کہ جب یہ مشکل بھی ہو۔
-
ہَیکَل میں آپ کی تصویر یا ڈرائنگ
-
ایسا وقت جب آپ نے کسی کی مدد کی
-
ایک مثال آپ کا خاندان کیسے دوست کا استعمال کرتا ہے (تصویر شامل کریں)۔
-
صحیفائی کہانی، یِسُوع ، ہَیکَلوں وغیرہ کی ڈرائینگ یا فن پارے
اپنی کہانی یا فن پارے کو friend@ChurchofJesusChrist.org پر بھیجیں۔