کلِیسیائی رسائل کے مُتعلق
لیحونا
لیحونا کے بارے میں سیکھنا


لیحونا“جنوری ۲۰۲۱

لیحونا

ہم سب کی یِسُوع کی جانب راہ نمائی کرنا

شبیہ
آدمی صحائف کا مُطالعہ کرتے ہُوئے

مورمن کی کتاب میں، ہم پڑھتے ہیں کہ خُداوند نے لیحونا کو تیار کیا تاکہ وہ لیحی اور اس کے خاندان کو اپنے سفر میں آگے بڑھنے میں مدد کرے۔ یہ قطب نما تھا، جو اُن کو موعودہ سرزمین کی طرف سیدھی راہ دکھاتا تھا۔(ایلما ۳۷ :۴۴) زندہ انبیاء کی زیرِ ہدایت، لیحونارسالہ ہمارے زمانہ میں ہدایت ہے جو ہمارے ساتھ ہمارے سفر پر جاتا ہے اور راہِ یِسُوع مسِیح کی جانب راہ نمائی کرتا ہے، حتی کہ طوفان کے عین وسط میں بھی۔

نیا لیحونا

لیحونابالغوں کے لیے رسالہ کلیِسیائی راہ نماؤں کی تعلیمات اور خدمت پر روشنی ڈالتا ہے، متاثر کن مضامین کا اشتراک کرتا ہے جو بتاتے ہیں کہ انجیل کے اصولوں کو کیسے لاگو کیا جائے، گھر پر مرکوز انجیل سیکھنے میں مدد ملتی ہے، اور آ میرے پِیچھے ہو لے کے عنوانات میں بصیرت فراہم کرتا ہے۔

زندہ انبیاء کی جانب سے ہدایت

ہر شمارے میں صدارتِ اول یا بارہ رسُولوں کی جماعت کے تیارہ کردہ نئے ، اصل مضمون کو پیش کیا جاتا ہے۔ پڑھیں جو انبیاء اور رَسُول آج سِکھا رہے ہیں ۔

کلیدی سامعین

لیحونا تمام بالغ اراکین، بشمول اکیلے بالغوں، نوجوان بالغوں، نئے اراکین، بالغ اراکین، اور والدین کے لیے مواد کے لیے متاثر کن انجیلی مواد فراہم کرتا ہے۔ نوجوان بالغان کے لیے، لیحونا میں ہفتہ وار نوجوان بالغان نوجوان بالغان کے لیے ڈیجیٹل رسالہ میں پائے جانے والے چند ایک مضامین بھی شائع کیے جاتے ہیں ہیں۔

عالمی رسائی

لیحونا دُنیا بھر کے اراکین کو برکت دینے کی سعی کرتا ہے۔ یہ رسالہ ہر ماہ ۲۳زبانوں میں ڈیجیٹل اور پرنٹ فارمیٹس میں شائع ہوتا ہے اور ہر دوسرے مہینے ڈیجیٹل اور پرنٹ فارمیٹس میں مزید ۲۵زبانوں میں شائع ہوتا ہے۔ مُنتخب کلیدی پیغامات ڈیجیٹل طور پر ۳۹ اضافی زبانوں میں مقامی طور پر تقسیم کرنے کے لیے دستیاب ہے۔ اس سے لیحونا کا مواد ہر ماہ ۸۷ زبانوں میں اراکین کو دستیاب ہوتا ہے۔

مزید ڈیجیٹل مضامین

کیا آپ جانتے ہیں کہ لیحونا اس سے زیادہ مواد شائع کرتا ہے جو آپ کو چھپے ہوئے رسالہ میں ملے گا؟ یہ ڈیجیٹل اضافی چیزیں ChurchofJesusChrist.org یا گاسپل لائبریری ایپ میں مل سکتی ہیں۔

علاقہ کے مضامین خاص

مکمل لیحونا ۴۸ زبانوں میں ترجمہ کیا جاتا ہے تقریباً ہر شمارے میں ملازمین کی مقامی کمیٹیوں یا بُلائے گئے رضاکاروں کے ذریعہ تیار کردہ مواد شامل ہوتا ہے۔ اِس مقامی مواد میں علاقائی صدارت کے اراکین کے پیغامات ، مقامی تقریبات پر مضامین، مقامی اراکین کی کہاناں اور گواہیاں، اور بہت کچھ شامل ہوتا ہے۔ زیادہ تر علاقوں کے لیے، یہ مواد گاسپل لائیبریری میں ہر ماہ ڈیجیٹل لیحونامیں دستیاب ہے۔

ہمیں اپنی کہانی بھیجیں

لیحونا آپ سے سُننا چاہتا ہیں! جب آپ انجیل کے مطابق زندگی گزارنے والے اپنے تجربات کا اشتراک کرتے ہیں آپ دنیا بھر کے اراکین کو متاثر کر سکتے ہیں۔ اپنے مضامین، تجاویز ، اور تاثرات کو لیحونا میں آن لائن جمع کروائیں۔

ابھی سبسکرائب کریں۔

لیحونا کو سبسکرائب کرنے کی مزید معلومات کے لیے ،online storeپر جائیں اور مطلوبہ زبان کو منتخب کریں۔ آپ کے مقام کی بنیاد پر علاقے کے مخصوص مقامی صفحات خود بخود شامل ہو جائیں گے۔

نوٹ: سبسکرپیشنوں کو قابلِ عمل ہونے کے لیے تین ماہ تک لگے سکتے ہیں۔

شائع کرنا