مشن کی بُلاہٹیں
باب 2: صحائف میں سے تلاش کریں اور خُدا کے ہتھیار باندھیں


”باب 2: صحائف میں سے تلاش کریں اور خُدا کے ہتھیار باندھیں،“ میری اِنجِیل کی مُنادی کرو: یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کا اِشتراک کرنے کے لیے ہدایت نامہ (2023)

”صحائف میں سے تلاش کریں اور خُدا کے ہتھیار باندھیں،“ میری اِنجِیل کی مُنادی کرو

جوزف سمِتھ بائبل میں حِکمت کی تلاش کرتے ہیں، ڈیل کلِبورن

باب 2

صحائف میں سے تلاش کریں اور خُدا کے ہتھیار باندھیں

اِس بارے میں سوچیں

  • صحیفوں میں خُدا کے کلام کا مسلسل مُطالعہ کرنا کیوں ضروری ہے؟

  • مَیں اپنے کلام کے مُطالعہ کو زیادہ مؤثر کیسے بنا سکتا ہوں؟

  • مَیں اپنے مقصد کو پُورا کرنے میں مدد کرنے کے لئے ٹیکنالوجی کو کِس طرح صحیح طریقے سے استعمال کر سکتا ہوں؟

  • خُدا کے ہتھیار باندھنے سے کیا مُراد ہے؟

صحائف میں سے تلاش کریں

یِسُوع مسِیح ”دُنیا کا نُور اور زندگی ہے۔ دیکھ، وہ سچّائی اور راست بازی کا کلام ہے“ (ایلما 38:‏9؛ یہ بھی دیکھیں یُوحنّا 1)۔ مُقّدس صحیفوں میں خُدا کے کلام کا مُطالعہ کرنے سے آپ کی زندگی میں بُہتات آئے گی (دیکھیں یُوحنّا 10:‏10)۔ اُس کے الفاظ آپ کو—اور جِن کو آپ سِکھاتے ہو—اُنہیں نُور اور سچّائی سے بھر دیں گے۔ وہ آپ کی مدد کریں گے—اور جِن کو آپ سِکھاتے ہو—وہ راستبازی سے زندگی بسر کریں گے اور خُدا کی حفاظت اور طاقت حاصل کریں گے۔ وہ آپ کو اُس کو جاننے اور اُس کی محبّت کا ذائقہ چکھنے میں مدد کریں گے، جو سب سے زیادہ میٹھی ہے۔ اُس کے الفاظ آپ کی رُوح کو خُوشی سے بھر دیں گے (1 نیفی 8:‏11–12؛ دیکھیں آیات 1–34

صحائف الہٰی تحفہ ہیں۔ آپ کے مشن کی عظیم نعمتوں میں سے ایک یہ ہے کہ ہر روز اُن کا مُطالعہ کرنے کے لئے آپ کے پاس ایک مُقررہ وقت ہے۔

اِنجِیل کا مُطالعہ رُوحانی کام کے سب سے زیادہ فائدہ مند کاموں میں سے ایک ہے جو آپ کر سکتے ہیں۔ یہ ذہنی اور رُوحانی دونوں طرح سے تقویت بخشتا ہے۔ جیسا کہ ایلما نے سِکھایا، جب آپ خُدا کے کلام کو اپنے دل میں ”بوئیں گے“ تو یہ ”[آپ کی] سمجھ کو روشن کرے گا“ اور آپ کے لئے ذائقہ دار ہو جائے گا ایلما 32:‏28؛ مزید دیکھیں انوس1:‏3–4۔ جب آپ خُدا کے کلام کا مُطالعہ کرتے رہیں گے اور اِس پر عمل کرتے رہیں گے، یہ ”جڑ پکڑ لے گا؛ اور … یہ حیاتِ اَبَدی کا تناور شجر بن جائے گا“ (ایلما 32:‏41؛ مزید دیکھیں آیات 42–43)۔ اِنجِیل کے بارے میں آپ کے علم اور گواہی میں اضافہ ہو گا۔ اِنجِیل کے اِشتراک کی آپ کی خواہش اور صلاحیت میں بھی اضافہ ہو گا۔

ایک اچھے اُستاد سے سیکھنا ضروری ہے، لیکن آپ کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ آپ صحیفوں کے اپنے مُطالعہ سے بامعنی سیکھنے کے تجربات حاصل کریں۔ یہ اُن لوگوں کے لئے بھی سچ ہے جِنھیں آپ سِکھاتے ہیں۔

صحائف کو سمجھنا شُروع میں مُشکل ہو سکتا ہے۔ تاہم، جیسے جیسے آپ صبر سے خُدا کے کلام کا مُطالعہ کرتے رہیں گے، آپ کی سمجھ میں اضافہ ہو گا۔ آپ صحائف کے ساتھ اپنے وقت کو محفُوظ کریں گے۔ آپ بےصبری سے اُسے سیکھنے اور اُس کا تجربہ کرنے کے مُشتاق ہوں گے۔

صحیفوں کو جاننا اور اُن سے محبّت کرنا آپ کی مشنری خدمت کی زندگی بھر کی عظیم نعمت ہو سکتی ہے۔ جب آپ اپنے مشن کے دوران میں صحیفے کے مُطالعہ کی برکات کا تجربہ کرتے ہیں، تو پھر آپ اپنی باقی زندگی میں بھی اِس کو جاری رکھنا چاہیں گے۔

ایلڈر ڈی ٹاڈ کرسٹوفرسن

”تمام صحیفوں کا بُنیادی مقصد ہماری رُوحوں کو خُدا باپ اور اُس کے بیٹے یِسُوع مسِیح پر ایمان سے بھرنا ہے—یہ ایمان کہ وہ موجود ہیں؛ ہماری ابدیت اور ابدی زندگی کے لئے باپ کے منصُوبے پر ایمان؛ یِسُوع مسِیح کے کفّارہ اور قیامت پر ایمان، جو خُوشی کے اِس منصُوبے کو مُتحرک کرتا ہے؛ یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کو ہمارا طرزِ زندگی بنانے کے لئے ایمان؛ اور ’واحد سچّے خُدا، اور یِسُوع مسِیح، جِسے [اُس نے] بھیجا ہے‘ (یُوحنّا 17:‏3)“ (ڈی ٹاڈ کرسٹوفرسن، ”صحیفے کی برکت،“ لیحونا، مئی 2010، 34)۔

ذاتی مُطالعہ

اِس باب کے آغاز میں جوزف سمِتھ کی تصویر دیکھیں۔ دیکھیں جوزف سمِتھ—تاریخ 1:‏11–13۔ اپنے مُطالعاتی روزنامچہ میں درج ذیل سوالوں کے جواب دیں۔

  • جوزف سمِتھ کے یعقوب1:‏5 کے مُطالعہ اور غور و فکر نے اُنھیں مکاشفہ حاصل کرنے کی ترغیب کیسے دی؟

  • آنے والی نسلوں پر اُن کے مُطالعے کا کیا اثر پڑا؟

  • اُن کے مُطالعہ کرنے اور تلاش کرنے کے فیصلے کا آپ کی زندگی پر کیا اثر پڑا ہے؟

  • آپ کی اِنجِیل کے مُطالعہ نے آپ کی زندگی اور دُوسروں کی زندگیوں کو کِس طرح مُتاثر کیا ہے؟

مُطالعہِ صحائف

آپ مندرجہ ذیل صحیفوں سے کیا سیکھ سکتے ہیں کہ اِنجِیل کے مُطالعہ تک کیسے پہنچنا ہے؟

رُوح کی تلاش کریں

اِنجِیل سیکھنا معلُومات حاصل کرنے سے کہیں زیادہ ہے۔ یہ رُوحُ القُدس کی راہنمائی میں ابدی سچّائی کو لاگو کرنے کا ایک رُوحانی عمل بھی ہے(دیکھیں یعقوب 4‏:8عقائد اور عہُود 50:‏19–25)۔ جب آپ صحیفوں کا مُطالعہ کرتے ہیں تو رُوح کو تلاش کریں اور اُس پر بھروسا کریں تو وہ آپ کو تعلیم دے گا۔ یہ اِس حد تک ہو گا کہ آپ صحیفوں کو اپنے آپ سے تشبیہ دیتے ہیں تاکہ جو کُچھ آپ سیکھتے ہیں اُس پر عمل کریں 1 نیفی19:‏23؛ مرونی 10:‏4؛ جوزف سمِتھ—تاریخ 1:‏18

دُعا کے ساتھ صحیفوں کا مُطالعہ مُکاشفہ کی رُوحانی کھڑکی کھول دے گا تاکہ وہ آپ کے دِل اور دماغ سے بات کر سکے۔ وہ آپ کو راہنمائی، ترغیب اور آپ کے سوالات کے جوابات سے نوازے گا۔ صحیفوں کے مُطالعہ کے ذریعے رُوحُ القُدس آپ کو تقویت اور تسلی دے گا۔ وہ آپ کو علم اور یقین دے گا جو آپ کی زندگی کو برکت دے گا اور آپ کو دُوسروں کو ہمیشہ کے لئے برکت دینے کے قابل بنائے گا۔

مُطالعہِ صحائف

کِسی شخص کو اِنجِیل سیکھنے میں مدد کرنے میں رُوحُ القُدس کا کیا کردار ہے؟

سوالات کے جوابات تلاش کریں

ایک مشنری کی حیثیت سے، آپ بُہت سے سوالات سنیں گے۔ آپ کے اپنے سوالات بھی ہوں گے۔ اِن سوالات کے جوابات کے لئے صحیفوں اور دیگر منظور شُدّہ وسائل کی تلاش مُطالعہ کرنے کا ایک طاقتور طریقہ ہے۔ اپنے مُطالعاتی جریدے میں سوالات اور آپ جو کُچھ سیکھتے اور محسُوس کرتے ہیں روزنامچہ میں قلمبند کریں۔

اپنے مُطالعہ میں درست اور قابلِ اعتماد ذرائع استعمال کریں—بُنیادی طور پر صحیفے، زندہ نبیوں کے الفاظ، اور میری اِنجِیل کی مُنادی کرو۔ گاسپل لائبریری میں موجود وسائل کا استعمال کریں جیسے صحائف کے لیے راہنُمائی، بائبل ڈکشنری، ٹرپل انڈیکس کی فہرست، گاسپل عُنوانات، اور گاسپل موضوعات کے مضامین۔ جانیں کہ آپ جِن لوگوں کو پڑھاتے ہیں اُن کی زبانوں میں کون سے وسائل دستیاب ہیں۔

صدر ایم رسل بیلرڈ

”ایک چیز جو مَیں نے زندگی میں سیکھی ہے وہ یہ ہے کہ خُداوند کتنی بار ہمارے سوالات کا جواب دیتا ہے اور صحیفوں کے ذریعہ ہمیں مشورہ دیتا ہے۔ … اِس کے بعد ہم دُعا میں خُداوند کے پاس جائیں، اُس سے مدد اور جواب مانگیں؛ اور یہ جوابات اِس وقت آئیں گے جب ہم صحیفوں کو کھولیں گے اور اُن کا مُطالعہ شُروع کریں گے۔ بعض اوقات ایسا لگتا ہے جیسے سینکڑوں یا ہزاروں سال پرانا ایک اقتباس خاص طور پر ہمارے سوال کا جواب دینے کے لئے لکھا گیا تھا“ (ایم رسل بیلارڈ، ”خُداوند میں مضبُوط بنو، اور اُس کی قوت کی طاقت میں“ [بریگھم ینگ یونیورسٹی فائر سائیڈ، 3 مارچ، 2002]، 5، speeches.byu.edu)۔

جو کُچھ آپ سیکھتے ہیں اُسے جیئں

جب آپ اِنجِیل کو سمجھنے میں بڑھنے سے حاصل ہونے والی خُوشی کو محسُوس کرتے ہیں، آپ نے جو کُچھ سیکھا ہے اُسے لاگو کرنا چاہیں گے۔ جو کُچھ آپ نے سیکھا ہے اُس کے ساتھ ہم آہنگی سے رہنے کی کوشش کریں۔ ایسا کرنے سے آپ کا ایمان، علم اور گواہی مظبُوط ہو گی۔ جو کُچھ آپ سیکھتے ہیں اُس پر عمل کرنے سے اِضافی اور پائیدار سمجھ آئے گی۔ (دیکھیں یُوحنّا 7:‏17۔)

صدر بوائیڈ کے پیکر

”حقیقی تعلیم، اگر سمجھی جاتی ہے، تو وہ رویوں اور طرزِ عمل کو تبدیل کر دیتی ہے۔ اِنجِیل کی [تعلیم] کا مُطالعہ رویے میں زیادہ تیزی سے بہتری لائے گا بہ نسبت رویے کی وہ تعلیم جو رویے میں بہتری لائے گی“ (بائیڈ کے پیکر، ”چھوٹے بچے،“ اینزائن، نومبر 1986، 17)۔

ذاتی مُطالعہ

مندرجہ ذیل صحیفے اِنجِیل سیکھنے کے بارے میں کیا سِکھاتے ہیں۔

گاسپل لائبریری استعمال کریں

گاسپل لائبریری ایک آن لائن ذریعہ ہے جو آپ کے مُطالعہ اور تدریس کو بُہت بہتر بنا سکتی ہے۔ اِس کی بُہت سی خصوصیات سے واقف ہوں۔ گاسپل لائبریری کو اپنے مُطالعہ اور تدریس کے طور پر استعمال کرنے کے کُچھ فوائد ذیل میں درج ہیں۔

  • یہ آپ کو متن، آڈیو اور ویڈیو فارمیٹس میں بُہت سی زبانوں میں صحیفوں، زندہ نبیوں کے الفاظ، اور چرچ کے دیگر مواد تک رسائی فراہم کرتی ہے۔

  • اگر آپ گاسپل لائبریری میں ریکارڈ کرتے ہیں کہ آپ نے کیا سیکھا ہے اور آپ کو کیا تاثرات ملے ہیں، تو آپ اپنے مشن کے بعد اُن معلُومات تک رسائی جاری رکھ سکتے ہیں اور مضبُوط ہو سکتے ہیں۔

  • یہ آپ کو آسانی سے صحیفوں، زندہ نبیوں کے اقتباسات، اور ویڈیوز کو اُن لوگوں کے ساتھ اِشتراک کی اجازت دیتی ہے جِن کو آپ تعلیم دے رہے ہیں۔

  • آپ جِن لوگوں کو پڑھاتے ہیں اور بپتِسما دیتے ہیں اُن میں سے زیادہ تر چرچ کے وسائل تک رسائی حاصل کرنے کے لئے گاسپل لائبریری کا استعمال کریں گے۔ گاسپل لائبریری کی خصوصیات سے واقف ہوں تاکہ آپ اُنہیں استعمال کرنے میں اُن کی مدد کر سکیں۔

ذاتی مُطالعہ

گاسپل لائبریری صارف گائیڈ“ کا جائزہ لیں۔ اپنے اگلے ذاتی اور ساتھی مُطالعہ میں استمال کرنے کے لیے گاسپل لائبریری میں ایک خصوصیت مُنتخب کریں۔ اِس خصوصیت نے آپ کے مُطالعہ میں کِس طرح مدد کی؟ اگلی بار آپ کیا استعمال کریں گے؟ جو کُچھ آپ سیکھتے ہیں دُوسرے مشنریوں کو سِکھائیں۔

ٹیکنالوجی کو صحیح طریقے سے استعمال کریں۔

خُداوند اور اُس کے نبیوں نے آپ کو اپنے کام کو پُورا کرنے میں مدد کرنے کے لئے ٹیکنالوجی سونپی ہے۔ ٹیکنالوجی صحیفوں کے مُطالعہ میں اضافہ کر سکتی ہے میری اِنجِیل کی مُنادی کرو۔ ڈیجیٹل وسائل بھی آپ کی منصوبہ بندی میں مدد کر سکتے ہیں۔ وہ آپ کے تعلیم دینے میں اور سِکھانے کے لئے لوگوں کو تلاش کرنے کی آپ کی کوششوں میں مدد کر سکتے ہیں۔

ٹیکنالوجی کو دانشمندانہ اور راستبازی سے استعمال کرنے سے آپ کو اپنے مشنری مقصد کو پُورا کرنے اور وقت کو مؤثر طریقے سے استعمال کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ اِس سے آپ کو نامناسب مواد سے بچنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

اِس بارے میں رُوح کی پیروی حاصل کریں کہ کب اور کیسے ٹیکنالوجی کو اِن طریقوں سے استعمال کرنا ہے جو یِسُوع مسِیح میں آپ کے ایمان کو مضبُوط کرنے میں مدد کریں گے اور اُن لوگوں کے ایمان کو مضبُوط کریں گے جِن کی آپ خدمت کرتے ہیں اور تعلیم دیتے ہیں۔

ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے حفاظتی تدابیر پر عمل کریں

ذیل میں دیئے گئے چار حفاظتی اقدامات آپ کو ٹیکنالوجی کو مناسب طریقے سے استعمال کرنے میں مدد کریں گے۔ اِن حفاظتی تدابیر کی پیروی کرنا آپ کے لئے ایک اہم راستہ ہے کہ ”خُدا کے سب ہتھیار باندھ لو تاکہ تُم اِبلِیس کے منصُوبوں کے مُقابلہ میں قائِم رہ سکو“ (افسیوں 6:‏11

رُوحانی ترغیبات سے ہم آہنگ ہوں۔

نیفی نے وعدہ کیا، ”اگر تُم اِس راستے پر آ جاؤ گے، اور رُوحُ القُدس پاؤ گے تو یہ تُمھیں وہ سب باتیں بتائے گا جو تُمھیں کرنی ہیں“ (2 نیفی 32:‏5)۔ آپ کے آسمانی باپ نے آپ کو دو بڑی خاص اور قوّی نعمتیں عطا کی ہیں جو آپ کی مدد کریں گی: آپ کی اِخلاقی مُختاری اور رُوحُ القُدس۔ آپ کے پاس رُوحُ القُدس کی ہدایت کی پیروی کرنے کا انتخاب کرنے کی طاقت ہے۔ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہُوئے اچھا کام کرنے میں مدد کے لیے اُس کی راہنمائی آپ کے لیے اہم ہے۔ یہ آپ کو برائی سے بچّانے میں بھی مدد کرتا ہے۔

اپنی توجّہ اپنے مقصدِ مُنادی پر مرکُوز رکھیں

خُداوند نے فرمایا ہے، ”اگر تُمھاری نظر یکسوئی کے ساتھ میرے جلال کے لیے ہے، تو تُمھارے سارے اَبدان نُور سے بھر جائیں گے، اور تُم میں تارِیکی نہ ہو گی، اور وہ بدن جو نُور سے بھرا ہو سب چِیزوں کا اِدراک پاتا ہے“ (عقائد اور عہُود 88:‏67)۔ خُداوند کے جلال کے لیے نظر کی یکسوئی رکھنے کا مطلب اپنی پُوری توجّہ خُدا کے مقصد پر رکھنا ہے جو بطور مُناد آپ کا مقصدِ بھی ہے۔

ٹیکنالوجی کا استعمال آپ کے مقصد پر مرکوز ہونا چاہئے۔ اپنے ڈیوائس کو صرف اُس وقت آن کریں جب آپ اپنے مقصدِ مُنادی کی شناخت کر لیں جِس کے لئے آپ اُسے استعمال کریں گے۔ پھر جب وہ مقصد پُورا ہو جائے تو اُسے بند کر دیں۔

جب آپ کِسی خاص مقصد کو ذہن میں رکھے بغیر آسانی سے ویب سرفنگ کر رہے ہوتے ہیں تو آپ کو انٹرنیٹ پر نامناسب مواد کا سامنا کرنے کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔

مشنری فون کی طرف دیکھ رہے ہیں

نظم و ضبط کا مُظاہرہ کریں

مورمن نے لِکھا: ”مَیں خُدا کے بیٹے، یِسُوع مسِیح کا شاگِرد ہُوں۔ مُجھے اُس کی طرف سے اُس کے کلام کو اُس کے لوگوں میں اِعلان کرنے کے لیے بُلایا گیا ہے، تاکہ وہ دائمی زندگی پائیں“ (3 نیفی 5:‏13)۔ مورمن کی طرح، آپ مسِیح کے شاگرد ہیں۔ کُل وقتی مشنری کے طور پر خدمات انجام دینا آپ کی شاگردی کو گہرا کرنے کا ایک خاص موقع ہے۔

شاگرد اور نظم و ضبط الفاظ ایک ہی بُنیادی لفظ سے آتے ہیں جِس کا مطلب ہے ”سیکھنے والا“ یا ”شاگرد“۔ مسِیح کا شاگرد ہونے کا مطلب یہ ہے کہ آپ اِس کی پیروی کرنا چاہتے ہیں اور اِس کے احکامات پر عمل کرنا چاہتے ہیں۔ اِس کا مطلب یہ ہے کہ آپ مسلسل مسِیح کے بارے میں سیکھتے اور تعلیم دیتے ہیں۔

نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں اور ٹیکنالوجی کے استعمال میں صحیح انتخاب کریں۔ حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کا انتخاب کریں۔ جب آپ لوگوں سے رُوبَروُ بات کر رہے ہوں، پیغامات کو مَت دیکھیں یا کال کا جواب نہ دیں۔ کنٹرول رکھیں کہ آپ اِن آلات کو کِس طرح استعمال کرتے ہیں۔ اُنھیں آپ کو قابو مت کرنے دیں۔

خُداوند نے اعلان کیا، ”جو میری شَرِیعت پاتا اور اُس پر عمل کرتا ہے، وہی میرا شاگِرد ہے، اور وہ جو میری شَرِیعت پانے کا دعویٰ کرتا ہے اور اُس پر عمل نہیں کرتا، وہ میرا شاگِرد نہیں ہے“ (عقائد اور عہُود 41:‏5)۔ اگرچہ کوئی بھی کامل نہیں ہے، لیکن خُداوند اُس کی پیروی کرنے کے لئے لگاتار، مُستقل کوشش کی توقع کرتا ہے۔

اِنجِیل کی خوبصورتی یہ ہے کہ جب ہم توبہ کرتے ہیں تو ہمیں معاف کیا جاتا ہے—اور خُداوند چاہتا ہے کہ ہم بغیر کِسی تاخیر کے توبہ کریں (دیکھیں عقائد اور عہُود 109:‏21)۔ اگر آپ ٹیکنالوجی کے نامناسب استعمال سمیت کوئی غلطی کرتے ہیں تو اِس لمحے میں توبہ کریں اور اُس کی شریعت کو جینے کی کوشش کرتے رہیں۔ یہ مسِیح کا شاگرد ہونے کا حِصّہ ہے۔

ایک ہوں

خُداوند نے فرمایا ہے، ”مَیں تُم سے کہتا ہُوں، ایک ہو؛ اور اگر تُم ایک نہیں ہو تُم میرے نہیں ہو“ (عقائد اور عہُود 38:‏27)۔ اپنے مشن کو اتحاد، اعتماد، جوابدہی، اور ہمدردی کی ثقافت کو فروغ دینے میں مدد کریں تاکہ آپ سب ایک دُوسرے کی تائید، حوصلہ افزائی اور معاونت کر سکیں۔

ضرورت پڑنے پر تمام مشنریوں کو مدد مانگنے میں آسانی محسُوس کرنی چاہئے۔ ایک مشنری جو رُوح میں مضبُوط ہے وہ اِس شخص کی مدد کر سکتا ہے جو لاغر محسُوس کر رہا ہے (دیکھیں عقائد اور عہُود 84:‏106)۔ اگر آپ کِسی بھی وجہ سے آزمائش محسُوس کر رہے ہیں، اپنے ساتھی یا مشنری راہنما سے مدد مانگیں۔

یاد رکھیں، انٹرنیٹ یا فحش نگاری سے مُنسلک تقریباً تمام مسائل تنہائی میں وقوع پذیر ہوتےہیں۔ ڈیوائسز کا استعمال صرف اُس وقت کریں جب آپ ایک دُوسرے کی سکرین دیکھ سکیں۔ ہمت رکھو اور ایک دُوسرے کے سامنے جوابدہ رہو۔

خُداوند کو ہر مشنری پر بھروسا ہے جِسے اُس نے بُلایا ہے، بشمُول آپ کے۔ اُس نے آپ کی معاونت اور حفاظت کے لیے ساتھی اور قائدین مُہیا کیے ہیں۔ جِس طرح ایلما نے اپنے ساتھی امیولک کی حمایت کی، ایک دُوسرے کو مضبُوط کرنے کی کوشش کریں (دیکھیں ایلما 15:‏18

اگر آپ غیر محفُوظ یا حساس محسُوس کر رہے ہُوں تو آپ کو کیا کرنا چاہیے؟

اِن چار حفاظتی اقدامات پر عمل کرنا سیکھنے کے لئے کوشش، نظم و ضبط اور مشق کی ضرورت ہوتی ہے۔ حتیٰ کہ یہ حفاظتی تدابیر آپ کی سوچ اور عمل کا فطری حِصّہ بن چُکنے کے بعد بھی، آپ کے سامنے ایسے وقت آئیں گے جب آپ غیر محفُوظ یا حساس محسُوس کر سکیں گے۔ شاید آپ نے اپنے مشن سے قبل ٹیکنالوجی کی بُری عادات کو فروغ دیا ہو جِن پر غالب آنا آپ کے لیے مُشکل رہا ہے۔ چند مُناد اپنی بُلاہٹ سے قبل فحش نگاری سے نبرد آزما رہے ہوں گے اور مُمکن ہے وہ اپنے سابقہ طرزِ عمل اور رویوں میں واپس لوٹنے کی آزمائش پا سکتے ہیں۔

مندرجہ ذیل اُصُول آپ کو حفاظتی تدابیر کرنے اور آزمائش کے خلاف خود کو مضبُوط بنانے میں مدد کریں گے۔

  • اپنی سوچ، احساسات، اور رویوں سے ہوشیار رہیں۔ سمجھیں کہ وہ آپ کو ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کے لیے کِس طرح زیادہ کمزور بنا سکتے ہیں۔

  • عمل کرنا مُنتخب کریں۔ آپ کیا محسُوس کر رہے ہیں اُس کا راست اور نتیجہ خیز طریقوں سے جواب دیں۔

  • سیکھیں، توبہ کریں اور بہتر بنیں۔ سیکھنے اور بہتر بنانے کے لئے اپنے تجربات کا استعمال کریں۔

آپ کو اکیلے چنوتیوں پر غالب آنے کی ضرورت نہیں ہے۔ نجات دہندہ کے کفّارے کے ذریعے آنے والی طاقت اور اِس کے ساتھ کیے گئے عہُود پر بھروسا رکھیں۔ خُداوند جانتا ہے کہ آپ کو کِن چنوتیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اور وہ اِس عظیم کام میں آپ کی مدد کرے گا۔

ہمیشہ نجات دہندہ کو یاد رکھنے سے آپ کو ٹیکنالوجی کو راست طریقے سے استعمال کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ اُس بھروسے کے ساتھ سچّے رہو جو اُس نے تمہیں دیا ہے۔“ ””اُس کے سامنے سیدھے چلنے“ کا ارادہ کرو (ایلما 53:‏21؛ مزید دیکھیں آیت 20)۔ اُس نے اور باپ نے آپ کے لئے جو کُچھ کِیا ہے اُس کے لئے شُکر گُزاری کا احساس کرنے سے آپ کو ڈیجیٹل وسائل کو استعمال کرنے کے بارے میں اچھے انتخاب کرنے میں مدد ملے گی۔

آپ کا مشن ٹیکنالوجی کو دانشمندانہ طور پر استعمال کرنا سیکھنے کا ایک بہترین موقع ہے۔ اپنے مشن کے دوران آپ جو عزم اور اچھی عادات پیدا کرتے ہیں وہ آپ کو آپ کی باقی زندگی کے لئے فائدہ پہنچائیں گے۔

خُدا کے ہتھیار باندھ لیں

آزمائشوں کا مُقابلہ کرنے کی آپ کی صلاحیت میں اضافہ ہو گا جب آپ صحیفوں، زندہ نبیوں کے الفاظ، میری اِنجِیل کی مُنادی کرو، یِسُوع مسِیح کے شاگردوں کے لئے مشنری معیارات اور اِس باب میں بیان کردہ حفاظتی اقدامات کا مُطالعہ کریں گے اور اِن پر عمل کریں گے۔

مشنری آدمی سے ملتے ہُوئے

”خُدا کے سب ہتھیار“، پہن کر آپ سچّائی کو گمراہی میں سے پہچاننے کے قابل ہو جاؤ گے۔ اپنے پاؤں میں ”صُلح کی خوشخبری“ کے جوتے پہن لو۔ ”راست بازی کا بکتر“ پہننا آپ کی حفاظت کرے گا۔ ”ایمان کی سِپر“ کے ساتھ، آپ دُشمن کے سب جلتے ہوئے تیروں کو بُجھانے کے قابل ہو جائیں گے۔ آپ طاقت اور اِختیار کے ساتھ سچّائی کی تعلیم دینے کے لئے ”[اُس کی] رُوح کی تلوار“ لیں گے۔ آپ کو دُنیاوی اثرات کے خلاف مضبُوط کیا جائے گا جو بصورت دیگر آپ کو الگ تھلگ، تنہا اور یہاں تک کہ بالکل علیٰحدہ کرنے کا باعث بن سکتے ہیں۔ (دیکھیں افسیوں 6:‏10–18؛ مزید دیکھیں 1 نیفی 8:‏20، 30؛ 15:‏24–25؛ ہیلیمن 3:‏29–30؛ عقائد اور عہُود 27:‏15–18؛ جوزف سمِتھ—متی 1:‏37؛ 2 تیمُتھیُس3:‏15–17۔)

ذاتی مُطالعہ

دُعا کے ساتھ اِس ہفتے پر توجہ مرکُوز کرنے کے لئے حفاظتی اقدامات میں سے ایک کی نشاندہی کریں۔ خُداوند سے مدد طلب کرو۔ اپنے احساسات اور آپ جو کُچھ سیکھ رہے ہیں اُسے اپنے روزنامچے میں قلم بند کریں۔


تجاویز برائے مُطالعہ اور اِطلاق

ذاتی مُطالعہ

  • اپنے مُطالعہ کو بہتر بنانے کے لئے مندرجہ ذیل تجاویز میں سے کُچھ آزمائیں:

    • سوالات اور خدشات کو ذہن میں رکھتے ہوئے صحیفوں کو پڑھیں۔

    • جو کُچھ آپ سیکھتے ہیں اُسے دُوسرے مشنریوں اور اُن لوگوں کے ساتھ بانٹیں جِن کو آپ پڑھاتے ہیں۔ کِسی نظریے یا اُصُول کی وضاحت کرنے سے آپ کو اُسے یاد رکھنے اور وضاحت حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

    • موضُوع کے مُطابق مُطالعہ کریں اِن موضُوعات پر توجہ مرکُوز کریں جو آپ کی اور اُن لوگوں کی مدد کریں گے جِن کو آپ سیکھاتے ہیں۔

    • اپنے آپ سے پُوچھیں، ”مُصنف کیا کہہ رہا ہے؟ مرکزی پیغام کیا ہے؟ یہ مُجھ پر کیسے لاگو ہوتا ہے؟ یہ کِس طرح کِسی ایسے شخص کی مدد کر سکتا ہے جِسے ہم پڑھا رہے ہیں؟“

    • آپ جو پڑھ رہے ہیں اُس کا تصور کریں یا تصویر کشی کریں۔ مثال کے طور پر، تصور کریں کہ عمون کے لئے لامنی بادشاہ کے سامنے کھڑا ہونا کیسا تھا۔

    • ایک اِقتباس کا بُنیادی خیال ایک جُملے یا مختصر پیراگراف میں لکھیں۔

    • ایسے صحیفے یاد کریں جو آپ کے سِکھائے گئے اُصُولوں کی وضاحت اور حمایت کرتے ہیں۔

  • مندرجہ ذیل پر اپنے آپ کا جائزہ لیں (1=کبھی نہیں، 3=کُچھ وقت، اور 5=تقریباً ہمیشہ)۔

    • مَیں اپنے ایمان میں بڑھ رہا ہُوں اور آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح کو بہتر طور پر جان رہا ہُوں۔

    • جب مَیں پڑھتا ہُوں تو مَیں اُن لوگوں کے بارے میں سوچتا ہُوں جِنھیں میں سیِکھا رہا ہُوں۔

    • سارا دِن، مَیں سوچتا ہُوں کہ مَیں نے صبُح کیا مُطالعہ کِیا۔

    • جب مَیں مُطالعہ کرتا ہُوں، تو میرے ذہن میں ایسے خیالات آتے ہیں جو مُجھے پہلے کبھی نہیں آئے۔

    • مَیں رُوحانی تاثرات اور خیالات کو مُناسب جگہ پر ریکارڈ کرتا ہُوں۔

    • پڑھائی کے دوران مَیں جاگتا رہتا ہُوں۔

    • مَیں ذاتی مُطالعہ کا مُنتظر رہتا ہُوں۔

    • مَیں ساتھی کے ساتھ مُطالعہ کا مُنتظر رہتا ہُوں۔

    اپنے جوابات کا جائزہ لیں۔ تُم کیا اچھا کر رہے ہو؟ آپ اپنی مزید اِصلاح کیسے کر سکتے ہیں؟ اپنے مُطالعہ کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے ایک یا دو اہداف مقرر کریں۔

ساتھی کے ہمراہ مُطالعہ اور تبادلہِ ساتھی

ڈسٹرکٹ کونسل، زون کانفرنسیں، اور مشن لیڈر شپ کونسل

  • مشنریوں سے کہیں کہ وہ ایک سبق سے اِنجِیل کے بارے میں ایک یا دو سوالات لکھیں باب 3۔ یہ سوالات ذاتی یا اُن لوگوں سے ہو سکتے ہیں جِنھیں وہ سِکھاتے ہیں۔ مشنریوں کو دعوت دیں کہ وہ اپنے سوالات کا گروپ کے ساتھ اِشتراک کریں۔ ہر سوال کے لئے، مندرجہ ذیل پر تبادلہ خیال کریں:

    • اِس سوال کا جواب مشنری کی زندگی میں بابرکت کیسے ہو سکتا ہے؟

    • یہ اُن لوگوں کی زندگیوں میں کیسے بابرکت ہو سکتا ہے جِن کو وہ تعلیم دے رہا ہے؟

    • ایک مشنری اِس کا جواب کیسے تلاش کر سکتا ہے؟

  • مشنریوں کو گروہوں میں تقسیم کریں، اور ہر گروہ کو چار حفاظتی اقدامات اور اُس کے ساتھ موجود صحیفوں میں سے کِسی ایک کا مُطالعہ کرنے کے لئے تفویض کریں۔ مشنریوں کو مدعُو کریں کہ اُنھوں نے جو کُچھ سیکھا ہے اُس کا اِشتراک کریں اور اِن حفاظتی اقدامات نے اُن کی کِس طرح مدد کی ہے۔

مشن کے راہ نُما اور صدرِ مُنادی کے مُشِیران

  • کبھی کبھار مشنریوں کے ساتھ اُن کے ساتھی مُطالعہ میں شامل ہوں۔

  • انٹرویو یا گُفتگُو کے دوران میں، مندرجہ ذیل میں سے کُچھ سوالات پُوچھیں:

    • حال ہی میں اپنے صحیفے کے مُطالعے میں آپ کے کیا تاثرات سامنے آئے ہیں؟

    • میری اِنجِیل کی مُنادی کرو کے کس باب یا حِصّے نے گُزشتہ دو ہفتوں میں آپ کی سب سے زیادہ مدد کی ہے؟ اِس نے آپ کی کیسے مدد کی؟

    • آپ اپنے ذاتی مُطالعہ میں کیا کر رہے ہیں جو آپ کو سیکھنے میں مدد کرتا ہے؟

  • انٹرویوز میں، ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینے پر غور کریں اور مشنریوں سے پُوچھیں کہ وہ اُن پر عمل کرتے ہُوئے کیا سیکھ رہے ہیں۔

  • اپنے ذاتی مُطالعہ سے بصیرت کا اِشتراک کریں اپنے مُطالعاتی جریدے کے اندراج اور اِنجِیل کے مُطالعہ کی اہمیت کے بارے میں اپنی گواہی کا اِشتراک کریں۔