مشن کی بُلاہٹیں
باب 3: یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کا مُطالعہ کریں اور سِکھائیں


”باب 3:یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کا مُطالعہ کریں اور سِکھائیں،“ میری اِنجِیل کی مُنادی کرو: یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کا اِشتراک کرنے کے لیے ہدایت نامہ (2023)

”یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کا مُطالعہ کریں اور سِکھائیں،“ میری اِنجِیل کی مُنادی کرو

شبیہ
مسِیح کا بپتِسما، اَز جوزف برِیکی

باب 3

یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کا مُطالعہ کریں اور سِکھائیں

اِس باب کے اسباق یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کی لازمی تعلیمات، اُصُولوں اور احکامات پر مُشتمل ہیں۔ یہ وہ اسباق ہیں جِن کو سیکھنے اور سِکھانے کی ہدایت زِندہ نبیوں اور رسُولوں نے آپ کو دی ہے۔ یہ اِس واسطے مُہیا کیے گئے ہیں تاکہ آپ دُوسروں کی واضح طور پر مسِیح کی تعلیمات کو سمجھنے میں مدد کر سکیں۔

اِس باب کا پہلا حِصّہ بپتِسما کی دعوت ہے۔ باقی باب درج ذیل چار اسباق پر مُشتمل ہے:

صحائف کا مُطالعہ کریں اور ہر سبق میں موجود عقیدے کو اپنے ذہن میں ذخیرہ کریں۔ جب آپ ایسا کرتے ہیں، تو جو سچّائیاں آپ پڑھیں گے رُوح اُس کی گواہی دے گا۔ دُوسروں کو تعلیمات کی سچّائی کی گواہی پانے میں مدد کرنے کے واسطے وہ آپ کو اُسی گھڑی بتا دے گا کہ آپ کو کیا کہنا چاہیے اور کیا کرنا چاہیے۔ (دیکھیں عقائد اور عہُود 84:‏85۔)

لوگ نجات دہندہ کو زیادہ سے زیادہ جانیں گے جب وہ ویسا کریں گے جیسے اُس نے اُنھیں کرنے کی دعوت دی ہے۔ ہر سبق میں دعوتیں دیں، اور اپنے وعدوں پر عمل کرنے میں لوگوں کی مدد کریں۔ جب لوگ وعدوں کو پُورا کرتے ہیں، یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل پر عمل پیرا ہونا شُروع کرتے ہیں اور خُدا کے ساتھ عہُود باندھنے کی تیاری کرتے ہیں۔

تمام اسباق کی تعلیم بپتِسما سے پہلے اور بعد میں دیں۔ کُل وقتی مُناد پہلے اور بعد از اسباق کی تعلیم دینے میں راہ نُمائی کریں۔ وارڈ کے مُناد یا دیگر اراکین جب مُمکن ہو حِصّہ لے سکتے ہیں۔ تعلیم دینے میں اراکین کو شامل کرنے کے بارے میں معلُومات کے لئے دیکھیں باب 10 اور 13۔

تعلیم دینے کی تیاری کریں

جب آپ تعلیم دینے کی تیاری کرتے ہیں، تو میری اِنجِیل کی مُنادی کرو ایپ میں سے ہر ایک شخص کے لیے معلُومات کا جائزہ لیں۔ اِس شخص کی ضرُوریات کی بُنیاد پر سبق کی منصُوبہ بندی کریں۔ غور کریں کہ آپ کی تعلیمی مُلاقات کے دوران اُسے کیا جاننا اور محسُوس کرنا چاہیے۔ جب آپ تیاری اور منصُوبہ بندی کے لیے وقت لیں گے تو رُوح آپ کی کوشِشوں کو برکت بخشے گا۔

جب آپ تعلیم دینے کی تیاری کرتے ہیں تو آپ اور آپ کے ساتھی کے لیے دُعا میں رکھنے کے لیے یہاں کُچھ سوالات ہیں۔

  • ہم اِس شخص کو مسِیح پر اِیمان بڑھانے اور ترقی کرنے میں مدد کے لیے کیا دعوت دیں گے؟ دعوتیں یہ ہیں کہ آپ لوگوں کی توبہ کرنے اور ”مُخلصی دینے والے کی قدرت“ کا تجربہ پانے میں کِس طرح مدد کرتے ہیں (ہیلیمن 5:‏11)۔ اِس شخص کی ترقی، صورتِ حال، اور ضرُوریات پر غور کریں۔ پھر اپنے سبق کے منصُوبے میں ایک یا زائد دعوت نامے شامل کریں۔

  • کون سے عقائد اور اُصُول اِس شخص کی اُس وعدے کو پُورا کرنے میں مدد کریں گے جو ہم نے اُسے کرنے کی دعوت دی ہے؟ دُعا گو ہو کر یہ دریافت کریں کہ کِن عقائد اور اُصُولوں سے لوگوں کو یہ سمجھنے میں مدد ملے گی کہ اپنے وعدے کو پُورا کرنا اُن کے اور خُداوند کے لیے کیوں اہم ہے۔

  • ہم اِس شخص کی عقائد سیکھنے میں کیسے مدد کریں گے؟ عقائد سِکھانے کی تیاری کے لیے، اسباق 1–4 کا اِستعمال کرتے ہُوئے آپ جو سِکھائیں گے اُسے منظم کریں اور خُلاصہ پیش کریں۔ سوالات، صحائف، مثالیں، اور مُناسب میڈیا تلاش کریں جِس سے اِس شخص کو جو آپ سِکھائیں وہ سمجھنے میں مدد مِلے۔ اپنی تعلیمی صلاحیتوں کو بڑھانے کے بارے میں معلُومات کے لئے دیکھیں باب 10۔

  • خُدا نے وعدوں کو قبُول کرنے اور پُورا کرنے کے عوض کِن برکات کا وعدہ کیا ہے؟ عقائد کا مُطالعہ کرتے ہُوئے، خُدا کی وعدہ کی گئی برکات تلاش کریں۔ تعلیم دیتے وقت، برکات کا وعدہ اور اُن سے متعلق گواہی پیش کریں۔

  • کون سے اراکین حِصّہ لے سکتے ہیں؟ ہفتہ وار کوآرڈینیشن میٹنگ میں، یہ بات دریافت کریں کہ کون سے اراکین اِس شخص کو سِکھانے اور اِس کی معاونت کرنے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔ سبق سے پہلے، اُن کی شراکت کے بارے میں بات چیت کریں۔ دیکھیں باب 10۔

  • ہمارے جانے کے بعد لوگوں کو اُن کے وعدوں پر عمل کرنے میں مدد دینے کے لیے ہم کیا کر سکتے ہیں؟ لوگوں کو اُن کے وعدوں پر عمل کرنے میں مدد دینے کے لئے روزانہ مُختصر رابطہ کرنے سے جائزہ لیں۔ اراکین کو اپنے ساتھ اُن کی مدد کرنے میں شامِل کرنے کے طریقے تلاش کریں جِن کو آپ وعدوں کو پُورا کرنا سِکھاتے ہیں۔ اِس کی اِبتدا مورمن کی کِتاب یا دیگر صحائف کا ایک باب پڑھنے سے ہو سکتی ہے۔ اگر کوئی سابقہ وعدہ پُورا نہیں کر رہا، تو بہتر ہے کہ دُوسرا وعدہ دینے سے پہلے اُس کی پہلا وعدہ پُورا کرنے میں مدد کی جائے۔ دیکھیں باب 11۔

  • ہم اگلی دفعہ کیسے بہتر طریقے سے اُن کی مدد کر سکتے ہیں؟ ہر تعلیمی مرحلے کے بعد، اُن لوگوں کے تجربے کی جانچ کریں جِن کو آپ تعلیم دے رہے ہیں۔ کیا مسِیح میں اُن کا ایمان ترقی کر رہا ہے؟ کیا وہ رُوح کو محسُوس کر رہے ہیں؟ کیا وہ توبہ کر رہے ہیں اور کیا وہ وعدے کر رہے ہیں اور اُنھیں پُورا کر رہے ہیں؟ کیا وہ دُعا مانگ رہے اور مورمن کی کِتاب کا مُطالعہ کر رہے، اور چرچ جا رہے ہیں؟ اُن کی مدد کرنے کے لیے منصُوبے بنائیں۔

اُنھیں رُوح کی ترغِیبات کے مُطابق دِل سے سِکھائیں۔

تمام بزرگوں اور بہنوں سے بات کرتے ہُوئے، صدارتِ اَوّل اور بارہ رسُولوں کی جماعت نے بیان کیا ہے:

”ہمارا مقصد بحال شُدہ اِنجِیل کے پیغام کو اِس طرح سے سِکھانا ہے کہ رُوح مُناد اور تعلیم پانے والے لوگوں دونوں کی ہدایت کرے۔ [اسباق] کے تصوّرات کو سیکھنا لازمی ہے، لیکن اِن کی تعلیم رٹائی کی صورت میں نہیں دی جانی چاہیے۔ رُوح سے ترغیب پاتے ہوئے مُناد کو اپنے اِلفاظ اِستعمال کرنے کی آزادی محسُوس کرنی چاہیے۔ اُسے حفظ شُدّہ تلاوت پیش نہیں کرنی چاہیے، بلکہ دِل سے اپنے اِلفاظ ادا کرنے چاہیے۔ اُس [شخص] کی دلچسپی اور ضروریات کے مُطابق اِلہام پاتے ہُوئے، وہ اسباق کی ترتیب سے ہٹ سکتا ہے۔ اُسے اپنے مُکمل یقین کے ساتھ بولنا چاہیے اور اپنے اِلفاظ میں اُسے اپنی تعلیمات کی سچّائی کی گواہی دینی چاہیے۔“

شبیہ
مُناد آدمی سے ملتے ہُوئے

اِنفرادی ضرُوریات کے مُطابق سِکھائیں اور دعوت دیں

آپ کے پاس اسباق سِکھانے کی لچک ہے کہ کِسی بھی طرح سے لوگوں کو بپتِسما اور استحکام کے لئے مُکمل طور پر تیار ہونے میں مدد دیں۔ آپ اِس بات کا اندازہ بہترین طور پر رُوح کی راہ نُمائی سے اور اُس شخص کی ضرُوریات کے مُطابق جِسے آپ تعلیم دے رہے ہیں لگا سکتے ہیں کہ کون سا سبق سِکھانا ہے، کب سِکھانا ہے، اور اِسے کتنے وقت میں سِکھانا ہے۔ مثال کے طور پر، ایسے لوگوں کو تعلیم دیتے ہوئے جِن کا تعلُق مسِیحیت سے نہیں ہے، آپ ابتدا میں اُن کا آسمانی باپ کے ساتھ عظیم تعلُق اِستوار کریں اور اُس کے منصُوبے کو سمجھنے میں اُن کی مدد کریں (دیکھیں ”غیر مسِیحیوں کو تعلیم دینا“ باب 10 میں)۔

رُوح سے ہدایت حاصل کریں کہ اُنھیں کب اور کون سی دعوتیں دینی ہیں۔ صحیح وقت پر صحیح دعوت لوگوں کو اُن کاموں کو کرنے کی ترغیب دے سکتی ہے جو اُن کے ایمان کو بڑھائے گی۔ یہ اعمال دِل کی بڑی تبدیلی کی طرف راہ نُمائی کر سکتے ہیں (دیکھیے مُضایاہ 5:‏2؛ ایلما 5:‏12–14

ایسے اسباق سِکھائیں جو سادہ، واضح، اور مُختصر ہوں۔ عام طور پر، تعلیمی مُلاقات 30 منٹ سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے، اور آپ کِسی شخص کو 5 منٹ کے لیے بھی تعلیم دے سکتے ہیں۔

ایک سبق میں موجود اُصُول سِکھانے کے لیے آپ کو عموماً متعدد مُلاقاتیں کرنی ہوں گی۔ اگر آپ مُختصر اسباق سِکھاتے ہیں، اِنہیں متواتر سِکھاتے ہیں، اور مواد کے چھوٹے حِصّے سِکھاتے ہیں تو لوگ اکثر آپ کے پیغام کو بہتر طور پر سمجھیں گے۔

مُطالعہِ صحائف

آپ کیا تعلیم دینے کی ترغیب پاتے ہیں؟

اسباق میں عقیدے کا مُطالعہ کرنا کیوں ضرُوری ہے؟

شائع کرنا