مشن کی بُلاہٹیں
باب 13: کلِیسیا کے قیام کے لیے راہ نُماؤں اور اراکِین کے ساتھ مُتحد ہوں


”باب 13: کلِیسیا کے قیام کے لیے راہ نُماؤں اور اراکِین کے ساتھ مُتحد ہوں،“ میری اِنجِیل کی مُنادی کرو: یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کا اِشتراک کرنے کے لیے ہدایت نامہ (2023)

”باب 13،“ میری اِنجِیل کی مُنادی کرو

اِس کی سُنو، از سائمن ڈیوی

باب 13

کلِیسیا کے قیام کے لیے راہ نُماؤں اور اراکِین کے ساتھ مُتحد ہوں

اِس پر غَور کریں

  • مَیں کلِیسیا کے قیام کے لیے وارڈ کے راہ نُماؤں اور اراکِین کے ساتھ کیسے کام کر سکتا ہُوں؟

  • فریضہِ مُنادی میں سٹیک اور وارڈ کے راہ نُماؤں کی کیا ذِمہ داریاں ہیں؟

  • وارڈ کے راہ نُماؤں کے ساتھ ہفتہ وار کوآرڈینیشن میٹنگ میں کیا ہونا چاہیے؟

  • مَیں اِنجِیل کو پھیلانے اور نئے اور واپس آنے والے اراکِین کی تقویت کے لیے راہ نُماؤں کی مدد کیسے کرُوں؟

مُناد صاحبان مقامی راہ نُماؤں اور اراکِین کے ساتھ کام کرتے ہیں تاکہ لوگوں کو تعلیم دیں اور اُنھیں نجات دہندہ کی جانب لے جائیں۔ خُدا اور اُس کے بچّوں سے آپ کی محبّت کے باعث آپ مُتحد ہوتے ہیں۔ وہ آپ کی کوششوں کو اِس حد تک بڑھا دے گا کہ آپ مقامی راہ نُماؤں اور اراکِین کے ساتھ اِتحاد میں کام کرتے ہیں۔ اُن کے ساتھ کام کرنا اپنے اہداف اور منصُوبوں کا اہم حِصّہ بنائیں۔

جب آپ مقامی راہ نُماؤں اور اراکِین کو جانیں اور اُن سے محبّت کریں گے، تو آپ کو اُن کی بُلاہٹوں اور مُنادی کی کوششوں میں معاونت کرنے کے طریقے نظر آئیں گے۔ اپنی نعمتوں اور صلاحیتوں کو اَیسے طریقوں سے پیش کریں جو اُن کی بڑھوتی اور مضبُوطی کا باعث ہو۔

یہ باب واضح کرتا ہے کہ آپ اِنجِیل کو پھیلانے اور نئے اور واپس آنے والے اراکِین کو تقویت دینے میں اراکِین کے ساتھ کیسے کام کر سکتے ہیں۔ مزید معلُومات کے لیے، عمومی راہ نماے کِتاب میں دیکھیے باب 23۔

ذاتی یا ساتھی کے ساتھ مُطالعہ

ایلما 18–19 میں لمونی بادِشاہ، اُس کی بیوی، اور اُس کی اُمّت کی تبدیلی کی کہانی پر غَور و خوض کریں۔

  • آبش کا اِس تبدیلی میں کیا کردار تھا؟ وہ کیا کر سکتی تھی جو عمون نہیں کر سکتا تھا۔

  • آپ اُس کی مثال سے اراکِین اور مُنادوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے بارے میں کیا سیکھتے ہیں؟

مُنادی کے کام میں مدد کرنے والے اراکِین کی اِن دیگر مثالوں پر غَور کریں:

آپ راہ نُماؤں اور اراکِین کو اِن کی مثالوں پر عمل کرنے کی ترغیب کیسے دے سکتے ہیں؟

مقامی راہ نُماؤں اور اراکِین کے ساتھ تعلُق اُستوار کریں

مقامی کلِیسیا کے راہ نُما اور اراکِین کارِ اِلہیٰ میں آپ کے شراکت دار ہیں۔ ایسے تعلُقات اُستوار کریں جو آپ کو آسمانی باپ کے بچّوں تک بحال شُدہ اِنجِیل پُہنچانے کے لیے مِل کر کام کرنے میں مدد کریں۔ یہ تعلُقات آپ کو ساری زِندگی برکت سے نواز سکتے ہیں۔

مقامی راہ نُماؤں اور اراکِین کے ساتھ اعتماد اور حقیقی دوستی قائم کریں۔ اُن کے ساتھ ملیں اور اُن کے خاندانوں، پس منظروں، دِل چسپیوں اور کلِیسیائی تجربے کے بارے میں جانیں۔ اُن کی زِندگیوں میں حقیقی دِل چسپی دِکھائیں۔

جب آپ مُلاقات کریں، تو اِس کے لِیے کوئی مقصد ہو۔ دِکھائیں کہ آپ تلاش کرنے اور تعلیم دینے کے کام میں بے تابی سے مشغُول ہیں۔ اُن کے وقت اور شیڈول کا اَحترام کریں۔

جب آپ اُن کے گھروں میں مُلاقات کریں یا اِنجِیل کی تعلیم سِکھائیں تو اُن کے اِیمان کو مضبُوط کرنے میں اُن کی معاونت کریں۔ دُعا کریں کہ آپ رُوح کی رفاقت کے خواہاں ہوں۔ اپنے علاقے میں مُنادی کے کام کے مُتعلق اپنے تجربات بیان کریں۔

گروپ میٹنگ

مقامی راہ نُماؤں کے کارِ منصب میں اُن کی حمایت کریں۔

بعض راہ نُمائی بُلاہٹوں کے لیے مُنادی کے کام کی ذِمہ داریاں ہوتی ہیں۔ اِن ذِمہ داریوں کو سمجھنے سے آپ اِن راہ نُماؤں کی مدد کرنے میں معاونت کرتے ہیں۔ درج ذیل وضاحتیں عمومی راہ نُماے کِتاب میں باب 23 سے ماخُوذ۔

سٹیک کا صدر سٹیک میں اِنجِیل کو پھیلانے اور نئے اور واپس آنے والے اراکِین کو مضبُوط کرنے کے لیے کہانتی اِختیار رکھتا ہے۔ وہ اور اُن کے مُشیران اِن کوششوں کے لیے مجموعی طور پر راہ نُمائی کرتے ہیں۔

صدارتِ بشپ: ایلڈر کورم اور اَنجُمنِ خواتین کی صدارتوں کے ساتھ رابطہ کرتے ہیں کیوں کہ وہ اِنجِیل کو پھیلانے اور نئے اور واپس آنے والے اراکِین کو مضبُوط کرنے کے لیے وارڈ کی کوششوں کی راہ نُمائی کرتے ہیں۔

ایلڈر کورم اور انجمنِ خواتین کی صدارتیں: اِنجِیل کو پھیلانے اور نئے اور واپس آنے والے اراکِین کو مضبُوط کرنے کے لیے وارڈ کی روز بروز کوششوں کی راہ نُمائی کریں۔ وہ بشپ کے تعاون کے تحت وارڈ کونسل کے ساتھ اِن کوششوں کی قیادت کرنے کے لیے مِل کر کام کرتے ہیں۔ دیکھیں عمومی راہ نُماے کِتاب، 8.2.3 اور 9.2.3۔

وارڈ کے مشن راہ نُما (اگر بُلایا گیا ہے): وارڈ اراکِین اور راہ نُما، وارڈ کے مُنادوں، اور کُل وقتی مُنادوں کے کام کو مربوط کرتا ہے۔ اگر وارڈ کا مشن راہ نُما نہیں ہے، تو ایلڈر کورم کی صدارت کا کوئی رُکن اِس منصب کو سنبھالتا ہے۔ دیکھیے عمومی راہ نماے کِتاب، 23.5.3۔

باقاعدگی سے اپنے آپ سے پُوچھیں، ”کیا میں مقامی راہ نُماؤں کے لیے نعمت کا باعث ہوں؟“ اَیسا رویہ اِختیار کریں کہ ”مَیں کس طرح مدد کرُوں؟“

ساتھی کے ساتھ مُطالعہ

وارڈ راہ نُما کے ساتھ مُختصر مُلاقات کے لیے وقت طے کریں۔ پُوچھیں کہ آپ اُس کی بہتر طور پر کیسے مدد کر سکتے ہیں۔ بہتری لانے کے منصُوبے بنائیں۔

مشاورتی مجلس

ہفتہ وار کوآرڈینیشن میٹنگز

اپنی مشنری کاوشوں میں مُتحد رہنے کے لیے—مقامی راہ نُماؤں بشمُول نوجوانانِ راہ نُما—کے ساتھ رابطہ کریں۔ اگر کسی وارڈ مشن لیڈر کو بُلایا جاتا ہے، تو وہ ہفتہ وار کوآرڈینیشن میٹنگز مُنعقد کرتا ہے۔ بصُورتِ دیگر ایلڈر کورم کی صدارت کا رُکن جو اِس منصب کو پُورا کرتا ہے۔

اِن مُختصر، غیر رسمی مجالس میں، مقامی راہ نُما اور آپ اِنجِیل کو پھیلانے اور نئے اور واپس آنے والے اراکِین کو مضبُوط کرنے کی کوششوں کو مربوط کرتے ہیں (دیکھیے عمومی راہ نُماے کِتاب، 23.5.7)۔ یہ میٹنگز رُو بہ رُو یا بلاواسطہ بھی کی جا سکتی ہیں۔ ہفتے کے دوران میں دُوسرے طریقوں سے بھی رابطہ ہونا چاہیے، بشمُول فون کرنا، ٹیکسٹ اور ای میلز بھیجنا۔

ایلڈر کوئنٹن ایل کُک

”مُتحدہ کوشش اور توجہ مشنری منصُوبہ بندی اور اہداف کی ترتیب وارڈ یا شاخ کی منصُوبہ بندی کے ساتھ ہم آہنگ ہونا اور ہدف کی ترتیب اِسرائیل کو جمع کرنے کے کام کو پُورا کرنے میں بُہت مددگار ثابت ہو سکتی ہے“ (کونٹن ایل کُک، ”منصُوبہ بندی اور مقصد،“ مشن راہ نُماؤں کا سیمینار، جون 25، 2019)۔

ہفتہ وار کوآرڈینیشن میٹنگ کے لیے تیاری کریں

ہفتہ وار کوآرڈینیشن میٹنگ میں شرکت کے لیے تیار ہو کر وارڈ راہ نُماؤں کی معاونت کریں۔ میٹنگ سے پہلے، ساتھی کے ساتھ مُطالعہ کے دوران میں بات چیت کرنے کے لیے وقت نِکالیں کہ آپ کس طرح موّثر طریقے سے حِصّہ لے سکتے ہیں۔

میری اِنجِیل کی مُنادی کرو ایپ میں اپنے ریکارڈ کا اندراج کرتے رہیں تاکہ راہ نُماؤں کے پاس اُن لوگوں کے بارے میں موجودہ معلُومات ہوں جن کے ساتھ آپ کام کر رہے ہیں۔ پچھلی میٹنگز سے تفویض کردہ ذِمہ داریوں کی رپورٹ دینے کے لیے تیار رہیں۔

ہفتہ وار کوآرڈینیشن میٹنگ میں شرکت کریں

ہفتہ وار کوآرڈینیشن میٹنگز کا مقصد افراد کی ضرُوریات پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ میٹنگ کے دوران میں، آپ افراد کی ضرُوریات کو پُورا کرنے میں کس طرح وارڈ کے اراکِین بشمُول نوجوانوں کی مدد کیسے کر سکتے ہیں۔

ہفتہ وار کوآرڈینیشن میٹنگ عام طور پر درج ذیل چار موضوعات کا احاطہ کرتی ہے:

ہم تعلیم پانے والوں کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟ بات چیت کرنے کے لیے مُمکنہ نکات:

  • اِس آنے والے ہفتہ میں کون سے اراکِین اسباق میں حصّہ لے سکتے ہیں؟ اُنھیں شرکت کرنے کی دعوت کون دے گا؟

  • آپ جن کو تعلیم دیتے ہیں اُن کے کیا مسائل ہیں؟ اراکِین کس طرح مدد کر سکتے ہیں؟

  • بپتِسما کی مُقررہ تاریخ طے کرنے کے ساتھ ساتھ اُن کی کیا کیا ضروریات ہیں؟ کیا بپتِسما کی منصُوبہ بندی کی گئی ہے؟ (دیکھیے ”بپتِسما کی عِبادت“ باب 12 میں۔)

ہم اُن لوگوں کی کیسے مدد کر سکتے ہیں جنھوں نے حال ہی میں بپتِسما لیا ہے؟ بات چیت کرنے کے لیے مُمکنہ نکات:

  • کون کون سے نئے اراکِین اپنی رُکنیت کے پہلے برس میں عِشائے ربّانی میں شرکت کر رہے ہیں؟ جو شرکت نہیں کرتے ہم اُن کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟

  • وارڈ میں کون سے نئے اراکِین کے دوست ہیں؟ خدمت گُزار بہن اور بھائی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟ نوجوانوں کے کورم اور کلاسز کس طرح مدد کر سکتے ہیں؟

  • کون سے نئے اراکِین کے پاس کوئی ذِمہ داری یا بُلاہٹ ہے؟

  • ہم نئے اراکِین کو اپنے مرحُومین آباواَجداد کی تحقیق کے آغاز میں کیسے مدد کر سکتے ہیں تاکہ اُن کے لیے ہَیکل کی رُسُوم کو انجام دِیا جا سکے۔ کیا نئے اراکِین کے پاس ہیکل کا اِجازت نامہ ہے؟ اگر کوئی ہَیکل قریب ہے، تو ہم اُنھیں اِن آباواَجداد کے لیے بپتِسما دینے کے لیے ہَیکل جانے میں کیسے مدد کر سکتے ہیں؟

  • کون سے اسباق کو باب 3 میں سے دوبارہ پڑھانے کی ضرُورت ہے؟ اراکِین کیسے حِصّہ لے سکتے ہیں؟

  • ہر نئے رُکن کے لیے میرے عہد کا راستا کی بڑھوتی کا جائزہ لیں۔

ہم واپس آنے والے اراکِین کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟ بات چیت کرنے کے لیے مُمکنہ نکات:

  • کون سے جُزوی خاندانوں کے فرد کو مُناد مِل سکتے اور تعلیم دے سکتے ہیں؟

  • کون سے واپس آنے والے اراکِین کو مُناد مِل سکتے اور تعلیم دے سکتے ہیں؟

  • کون سے واپس آنے والے اراکِین کے لیے وارڈ میں خِدمت کرنے کے مواقع اور خیر خواہ ہیں؟

  • ہم اِن اراکِین کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟

ہم تعلیم دینے کے لیے مزید لوگوں کو کیسے تلاش کر سکتے ہیں؟ بات چیت کرنے کے لیے مُمکنہ نکات:

  • ہم افراد کی بشمُول نوجوانوں، اور خاندانوں کی محبّت، شرکت اور دعوت کے اُصُولوں کو لاگو کرنے میں کس طرح مدد کر سکتے ہیں؟ باب 9 میں ”اراکِین کے ساتھ مُتحد ہوں“ دیکھیے۔

  • بشمُول پرائمری کے راہ نُما، دوستوں کو وارڈ کی سرگرمیوں میں دعوت دینے کے لیے، ہم اراکِین کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟

ساتھی کے ساتھ مُطالعہ

عمُومی راہ نُمائے کِتاب، 23.5.7 میں ہفتہ وار کوآرڈینیشن میٹنگ کی ویڈیو دیکھیں۔ آپ نے کیا سیکھا کہ آپ اگلی ہفتہ وار کوآرڈینیشن میٹنگ میں لاگو کر سکتے ہیں؟ آپ وارڈ کے راہ نُماؤں کے ساتھ ضرُوریات پر اور منصوبہ بندی پر بات کرنے کے لیے کس طرح بہتر طریقے سے تیاری کر سکتے ہیں؟ اپنی اگلی منصُوبہ بندی میٹنگ میں، مقاصد طے کرنے کے لیے آپ کس طرح بہتری لائیں گے۔

انجیل کو پھیلانے کے لیے وارڈ کے منصوبے کی حمایت کریں۔

وارڈ کونسل اِنجِیل پھیلانے کے لیے ایک آسان منصوبہ بناتی ہے (دیکھیے عمُومی راہ نُماے کِتاب، 23.5.6)۔ اِس منصُوبے سے واقف ہو جائیں۔ ہفتہ وار کوآرڈینیشن میٹنگز میں، راہ نُماؤں کو اُن کے مقاصد کی طرف کام کرنے میں مدد کرنے کے طریقے تلاش کریں۔ آپ اِنجِیل بیان کرنے میں اراکِین کی مدد کے لیے جو کُچھ کر رہے ہیں اُس کے بارے میں راہ نُماؤں کو آگاہ کریں۔

اگر آپ کو وارڈ کونسل میٹنگ میں شرکت کے لیے بُلایا جاتا ہے، تو جن کو آپ تعلیم دے رہے ہیں اُن کی پیش رفت کے بارے میں اور آپ کو ملنے والی کسی بھی ذمہ داری کی مُختصر معلومات دینے کے لیے تیار رہیں (دیکھیے عمومی راہ نُماے کِتاب، 29.2.5)۔ اس موقع کو وارڈ راہ نُماؤں کا اعتماد اور بھروسا کی ساخت کا وقت سمجھیں۔

لوگ ہاتھ مِلاتے ہُوئے

مقامی علاقہ کی ضرُوریات سے ہم آہنگی

ہر وارڈ یا برانچ میں آپ کی موافقت کے لیے مُنفرد ضرُوریات ہوتی ہیں۔ آپ کسی چھوٹی برانچ یا کسی انجمنِ نوجوانان وارڈ میں خدمت کر سکتے ہیں، یا آپ مُتعدد وارڈز میں خدمت انجام دے سکتے ہیں۔ بعض راہ نُماؤں کا تجربہ زیادہ اور بعض کا کم ہوگا۔ بعض راہ نُماؤں کے پاس دُوسروں کے مُقابلے میں زیادہ وقت دست یاب ہوگا۔

مقامی راہ نُماؤں کی مدد کرنے کے لیے طریقے تلاش کریں۔ اپنی خِدمت گُزاری کی ذِمہ داریوں میں اراکِین کی معاونت کرنے کے لیے وہ آپ سے کہہ سکتے ہیں۔ وہ آپ سے نئے اراکِین کو اپنے دوستوں کو چرچ میں آنے کی دعوت دینے کی ہمت افزائی کے لیے کہہ سکتے ہیں۔ جب راہ نُما اور اراکِین اِنجِیل کو بیان کرنے کے طریقے سیکھتے ہیں تو آپ مشنری کام کے بارے میں بیش قیمت تاثرات فراہم کرتے ہیں

جہاں پر چرچ نسبتاً نیا ہے، آپ برانچ کے راہ نُما سے نئے اراکِین کو یہ سمجھنے میں مدد کرنے کے لیے کہہ سکتے ہیں کہ خُداوند نے اپنی کلِیسیا کو کس طرح منظم کیا ہے۔

راہ نُماؤں کے ساتھ آپ کا کام مختلف علاقوں میں مختلف ہوتا ہے، مگر یہ تمام سرگرمیاں افراد کو برکت سے نوازنے اور خُداوند کی کلِیسیا کو قائم کرنے کے لیے ضرُوری ہیں۔

اراکِین اور راہ نُماؤں کو پیار کرنے، شرکت کرنے اور مدعو کرنے میں مدد کریں۔

عمومی اور فطری طریقے سے اِنجِیل کو پھیلانے کے لیے اراکِین کی حوصلہ افزائی کریں۔ اِس عمومی راہ نُماے کِتاب میں ہدایات اور ویڈیوزپیش کی گئی ہیں تاکہ محبّت، شراکت اور دعوت کے اُصُولوں پر عمل کرتے ہوئے اراکِین اور راہ نُماؤں کے لیے معاونت ثابت ہو (دیکھیے عمومی راہ نُماے کِتاب، 23.1.1، 23.1.2، اور 23.1.3)۔ راہ نُماؤں کے ساتھ کام کرتے وقت اِن اُصُولوں کو ذہن میں رکھیں۔

جب آپ اِس کام میں راہ نُماؤں کی کوششوں کا ساتھ دیں گے تو آپ اُن کے لیے نعمت کا باعث ہوں گے۔ اِس طرح، اُن کی مثال اراکِین کو اِنجِیل بیان کرنے اور نئے اور واپس آنے والے اراکِین کو مضبُوط کرنے میں مزید سرگرم ہونے کے لیے مدد کرے گی۔

اِنجِیل پھیلانے کی کوششوں میں اراکِین کی حمایت کرنے کے بارے میں تجاویز کے لیے باب 9 میں ”اراکِین کے ساتھ مُتحد ہوں“ دیکھیے۔

مُطالعہِ صحائف

درج ذیل آیات کا مُطالعہ کریں۔ نجات دہندہ اور اِن شاگردوں نے محبّت، شراکت اور دعوت کیسے دی؟ یہ مثالیں آپ کی تدریس میں کن عوامل کو ترغیب دیتی ہیں؟ اِنجِیل کو عام اور فطری طریقے سے بیان کرنے میں آپ اراکِین کی کس طرح مدد کر سکتے ہیں؟

محبّت

شراکت

دعوت

جب بھی آپ مُطالعہ کریں، آپ جو کُچھ سِیکھیں اُسے لِکھ لیں۔

آدمی گُفت گُو کرتے ہُوئے

نئے اراکِین کو مضبُوط کرنے میں مقامی راہ نُماؤں کی مدد کریں۔

جب لوگ بپتِسما اور اِستحکام پا لیتے ہیں، تو وہ ”مُقدّسوں کے ہم وطن اور خُدا کے گھرانے کے ہو جاتے ہیں“ (اِفسِیوں 2:‏19؛ مزید دیکھیے 1 کرِنتھیوں 12:‏12–27)۔ نئے اراکِین کی مدد کرنے کے لیے مقامی راہ نُماؤں کے ساتھ مل کر کام کریں تاکہ وہ ”خُدا کے خُوش کُن کلام سے تقویت پائیں، تاکہ اُنھیں راہِ راست پر رکھیں، … فقط مسِیح کی مہربانیوں پر توکُّل رکھنے کے واسطے“ (مرونی 6:‏4

ایلڈر اولیسس سوارز

”نئے رجُوع لانے والے کلِیسیا میں اُسی جوش و خروش کے ساتھ آتے ہیں جو اُنھوں نے پایا ہوتا ہے۔ اور ہمیں فوری طور پر اُسی جوش و جذبہ کو بڑھنا لازم ہے۔ … مُناد صاحبان اُن کو جنھیں وہ تعلیم دیتے ہیں اور نئے رجُوع لانے والوں کو بااِیمان اراکِین سے متعارف کرانے اور رابطہ کرانے میں مدد کریں جو اُن تک پُہنچیں، اُنھیں سُنیں، اُن کی راہ نُمائی کریں، اور اُن کے بپتِسما سے پہلے ہی کلِیسیا میں اُن کا اِستقبال کریں گے۔ … جب ہم بپتِسما کے پانی میں غوطہ لینے والوں کی [خِدمت گُزاری] کرتے ہیں، تو ہم دیکھیں گے کہ خُدا کے بُہت سے بچّے آخر تک برداشت کریں گے اور ابدی زندگی پائیں گے“ (اولیسس ایس سوارس،” تبدیلی کو برقرار رکھیں“ مشن کے راہ نُماؤں کا سیمینار، 25 جون، 2018)۔

نئے اراکِین کو عِشائے ربّانی کی عِبادت میں حصّہ لینے کے لیے معاونت کریں

نئے اراکِین کو کلِیسیائی عِبادات میں شرکت کرانے میں آپ کا کردار اہم ہے۔ راہ نُماؤں کے ساتھ مل کر یقینی بنائیں کہ آپ یا وارڈ کے رُکن اُنھیں کلِیسیا میں شرکت کرنے کے لیے مدد کریں۔ نئے رُکن کی عِشائے ربّانی کی عِبادت میں شراکت آپ اور وارڈ راہ نُما کے لیے یہ جاننے کا کلیدی اِشارہ ہے کہ اُس کو کب زیادہ حوصلہ افزائی کی ضرُورت ہے۔

جب وارڈ میں نئے اراکِین کے دوست بن جاتے ہیں تو وہ زیادہ تر عِشائے ربّانی کی عِبادت میں حِصّہ لیتے ہیں۔ اُنھیں تعلق داری کا احساس پانے میں مدد کریں، خاص طور پر اِنجِیل کے موافق زندگی گُزارنے کے پہلے سال میں۔ (دیکھیے عقائد اور عہُود 84:‏106، 108۔)

باب 3 کے اسباق کو پھر سے پڑھائیں

نئے اراکِین کو نجات دہندہ یِسُوع مسِیح اور اُس کی اِنجِیل پر اِیمان رکھنے میں تقویت دیتے رہیں۔ جب نئے اراکِین رُوح کے وسیلہ سے سیکھتے رہتے ہیں تو اُن میں اِنجِیل کی سچائیوں اور اُصُولوں کی جڑیں مضبُوط ہو جاتی ہیں۔

اِستحکام کے بعد، مشنری اسباق کو دوبارہ پڑھائیں۔ آپ پڑھانے میں راہ نُمائی کریں۔ بہرحال، وارڈ راہ نُماؤں سے رابطہ کریں تاکہ وارڈ مشنری یا دیگر اراکِین حصّہ لیں۔ باب 3 میں سے اسباق دوبارہ پڑھانا اہم ہے تاکہ نئے اراکِین ”خُدا کے خُوش کُن کلام سے تقویت پائیں“ (مرونی 6:‏4)۔ جب آپ تعلیم دیں، تو نئے اراکِین کو اسباق میں سے تمام وعدوں پر پُورا اُترنے کے لیے حوصلہ افزائی کریں۔

نئے اراکِین کے ساتھ صحائف کا مُطالعہ کریں، خاص طور پر مورمن کی کِتاب، اور اِنجِیل کے اُصُول سِکھائیں۔ خاندان اور دوست احباب کے ساتھ اُن کو اِنجِیل کا تذکرہ کرنے میں معاونت کریں۔ ہر نئے رُکن کی مخصُوص ضرورت ہوتی ہے، اور آپ اُس کو محبّت اور خیر مقدم کا احساس دلائیں۔

عہد کے راستے کی ترقی کی رپورٹ اور میرا عہد کا راستا

مقامی راہ نُماؤں کے پاس آپ کی طرح اپنی مشنری کوششوں کے لیے وسائل ہیں۔ اُن میں سے ایک عہد کے راستے کی ترقی کی رپورٹ ہے، جو ممبر ٹولز ایپ یا راہ نُما اور اور کلرک وسائل میں پائی جاتی ہے۔ یہ رپورٹ مقامی راہ نُماؤں کو اِن اہم تجربات کو دیکھنے مدد دیتی ہے جس کی کسی شخص کو بپتِسما سے پہلے اور بعد میں عہد کے راستے پر آگے بڑھنے کی ضرُورت ہوتی ہے۔

میرا عہد کا راستا نئے رُکن کی مدد کرنے کا وسیلہ ہے تاکہ وہ ”یِسُوع مسِیح میں [اپنے] اِیمان کے ساتھ لنگر انداز رہیں اور چرچ میں اِطمینان محسُوس کریں“ (میرا عہد کا راستا، iv)۔ یہ نئے اراکِین کو سرگرمیوں اور مواقع سے متعارف کرواتا ہے، جیسے خاندان کی رُوداد اور مرحُوم آباواَجداد کو ہَیکل میں مُقدّس رُسُوم ادا کرنے میں مدد کرنا۔ اِن تجربات سے مقامی اراکِین نئے اراکِین کی حوصلہ افزائی کریں۔ درخواست کے مطابق معاونت کریں۔

ذاتی یا ساتھی کے ساتھ مُطالعہ

مُطالعہ کریں میرا عہد کا راستا۔ نئے رجُوع لانے والوں کی تقویت کرنے میں اراکِین کی مدد کے لیے آپ نے اپنے کردار کے بارے میں کیا جانا ہے؟ آپ وارڈ کونسل کی کوششوں کی کس طرح معاونت کر سکتے ہیں؟ جب بھی آپ اِس باب کا مُطالعہ کریں، تو آپ نے جو سیکھا قلم بند کریں۔

واپس آنے والے اراکِین کی تقویت کرنے میں مقامی راہ نُماؤں کی معاونت کریں۔

بعض اراکِین کلِیسیا میں شریک ہونا بند کر دیتے ہیں۔ مقامی راہ نُما اور دیگر اراکِین اُن کے ساتھ مضبوط تعلقات اُستوار کرنے اور اُن تک پُہنچنے کی کوشش کریں۔ نجات دہندہ نے فرمایا:

”پَس تُو اَیسوں کی خِدمت کرتے رہنا؛ پَس تُو نہیں جانتا کہ کب وہ واپس آئیں گے اور تَوبہ کریں گے، اور اپنے پُورے دِل کے ساتھ میرے پاس آئیں گے، اور مَیں اُنھیں شِفا دُوں گا؛ اور تُو اُن کے واسطے نجات لانے کا وسِیلہ بنے گا“ (3 نِیفی 18:‏32

مقامی راہ نُما واپس آنے والے اراکِین کے اِیمان کو مضبُوط کرنے میں آپ کی مدد مانگ سکتے ہیں۔ اکثر اِس طرح ذِمہ داری جُزوی خاندانی رُکن کے ساتھ ہوں گی۔ دُعا کے ساتھ غور کریں کہ واپس آنے والے اراکِین کو جب آپ اِنجِیل کے اُصُول سکھاتے ہیں اور اُن پر عمل کرنے کی دعوت دیتے ہیں تو اُن کے گھروں میں رُوح کو کیسے مدعو کر سکتے ہیں۔ اُن کے خدشات کے لیے ہمدردی اور شفقت کا اِظہار کریں۔

جب حالات اِجازت دیں، گھر کے اُن لوگوں کو بھی اِنجِیل سِکھائیں جنھوں نے ابھی تک بپتِسما نہیں لیا ہے۔ آپ کی محبّت اور تعاون اُن کو مسِیح میں اپنے ایمان کو مضبُوط کرنے اور عہد باندھنے اور اُن قائم رہنے کی خواہش کو بڑھانے میں مدد کر سکتے ہیں۔

جب آپ واپس آنے والے اراکِین کے ساتھ کام کرتے ہیں تو مقامی راہ نُماؤں کے ساتھ رابطہ قائم کریں۔ یہ کوششیں افراد اور مقامی کلِیسیا پر دیرپا اثر ڈال سکتی ہیں۔

مُطالعہِ صحائف

یِسُوع مسِیح نے اُن لوگوں کی مدد کرنے کے بارے میں کیا سِکھایا جو شاید مُشکلات سے گُزر رہے ہوں؟

ایلما اور امیولک نے بُہتیروں کو تعلیم دی جو کلِیسیا سے دُور ہو گئے تھے۔ واپس آنے والے اراکِین کو مضبُوط کرنے کے بارے میں آپ اُن کے تجربات سے کیا سیکھتے ہیں؟


تجاویز برائے مُطالعہ اور اِطلاق

ذاتی مُطالعہ

  • میری اِنجِیل کی مُنادی کرو ایپ کو اِستعمال کرنے سے نئے اور حال ہی میں واپس آنے والے اراکِین سے بات چیت کرنے کا منصُوبہ بنائیں جو اپنی زندگی بدل رہے ہیں اور چرچ میں جا رہے ہیں۔ کون سی چیز نے اُن کی سب سے زیادہ مدد کی ہے؟ اپنی مُطالعاتی ڈائری میں، اُن کے تجربات کے بارے میں اپنے خیالات لکھیں۔ آپ نے وہ کیا چیز سِیکھی ہے جو آپ کو اُن لوگوں کے ساتھ کام کرنے میں مدد دے گی جن کو آپ فی الحال تعلیم دے رہے ہیں؟

  • مُطالعہ کریں 2 نِیفی 31:‏18–20، ایلما 26:‏1–7، ایلما 32:‏32–43، اور مرونی 6۔ نئے اراکِین کو مضبُوط کرنے کے بارے میں اِن آیات سے جو کُچھ آپ سیکھتے ہیں اُسے لکھیں۔

ساتھی کے ساتھ مُطالعہ اور تبادلہِ ساتھی

  • پڑھیں اور بات چِیت کریں عمومی راہ نماے کِتاب میں باب 23۔ آپ مقامی راہ نُماؤں کو اُن کی ذِمہ داریوں کے حوالے سے کیسے معاونت کر سکتے ہیں؟

  • ہفتہ وار کوآرڈینیشن میٹنگز کے دوران میں، وارڈ راہ نُما سے پوچھیں کہ کیا آپ کے علاقے میں واپس آنے والے کوئی رُکن ہیں جو اِس ہفتے آپ کی مُلاقات کے خواہاں ہیں۔ جب آپ اُن سے ملتے ہیں، تو یِسُوع مسِیح پر اُن کا اِیمان بڑھانے کی کوشش کریں۔

  • اُن سب لوگوں کی نشان دہی کریں جنھوں نے پچھلے سال میں بپتِسما اور اِستحکام پایا۔ اُن میں سے کسی ایک کے ریکارڈ کا جائزہ لیں اور اُس شخص کی مدد کے لیے اگلی ہفتہ وار رابطہ میٹنگ میں اپنے راہ نُماؤں کے ساتھ کیسے کام کر سکتے ہیں اِس پر تبادلہ خیال کریں۔ میری اِنجِیل کی مُنادی کرو ایپ میں اپنے خیالات اور تجاویز درج کریں۔ اپنے علاقے میں تمام حالیہ رجُوع لانے کے لیے اِسے دُہرائیں۔

ضِلع کی مجلس، زون مجالس، اور مشن کی قیادتی مجالس

  • نئے اور واپس آنے والے اراکِین کی تقویت کرنے کے بارے میں بات چیت کے لیے بشپ یا دُوسرے وارڈ راہ نُما کو مدعو کریں۔ اِس شخص سے تاکید کرنے کو کہیں کہ مشنری کس طرح مدد کر سکتے ہیں۔

  • کھوئی ہُوئی بھیڑ، کھویا ہُوا سِکّہ، اور مُسرف بیٹے کی تمثیلوں پر بات چیت کریں (دیکھیے لُوقا 15)۔ مُناد صاحبان کو مدعو کریں کہ وہ بتائیں کہ وہ کیا سِیکھ رہے ہیں اور وہ اِسے اپنے مُنادی کام میں کیسے لاگو کر سکتے ہیں۔

مشن کے راہ نُما اور صدرِ مشن کے مُشِیران

  • مقامی راہ نُماؤں کے ساتھ مل کر کام کریں تاکہ نئے اراکِین کی مدد کرنے کے لیے اُن کی حوصلہ افزائی ہو:

    • کہانتی عہدے پر مُقرر کیا جائے (مناسب عمر کے مردوں کے لیے)۔

    • خدمت گُزار بھائیوں (اور خواتین کی خدمت گُزار بہنیں) تفویض کریں۔

    • اُن کے مرحُوم آباواجداد کے لیے ہَیکل میں بپتِسما لینے کے لیے ہَیکل کا اِجازت نامہ حاصل کریں۔

    • ہَیکل میں لے جانے کے لیے کسی مرحُوم آباواَجداد کا نام تیار کریں۔

    • اُن کی وارڈ یا برانچ میں خدمت کرنے کے لیے ذِمہ داری یا بُلاہٹ قبُول کریں۔

  • سٹیک کے صدر کے ساتھ مل کر، مقامی راہ نُماؤں کو موّثر ہفتہ وار کوآرڈینیشن میٹنگز کرنے کے لیے سِکھائیں۔

  • کبھی کبھار نئے اراکِین کے ساتھ یہ جاننے کی پیروی کریں کہ وہ کیسے ہیں اور مشنری اور اراکِین کس طرح مدد کر سکتے ہیں۔

  • نئے اراکِین کو مشنریوں سے بات کرنے اور چرچ میں اپنے تجربات بیان کرنے کے لیے مدعو کریں۔