”باب 7: اپنے مشن کی زبان سِیکھیں،“ میری اِنجِیل کی مُنادی کرو: یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کا اِشتراک کرنے کے لیے ہدایت نامہ (2023)
”باب 7،“ میری اِنجِیل کی مُنادی کرو
باب 7
اپنے مشن کی زبان سِیکھیں
اپنے آپ کو رُوحانی طور پر تیار کریں
خُداوند نے فرمایا، ”ہر اِنسان اِنجِیل کی مَعمُوری اپنی زبان، اور اپنی بولی میں سُنے گا، اُن کے وسیلے سے جِنھیں اِس اِختیار کے لیے مُقرّر کِیا گیا ہے“ (عقائد اور عہُود 90:11)۔
ذیل میں درج وہ طریقہ کار ہیں جِن سے آپ اپنے اِیمان کو مضبُوط بناتے ہیں کہ خُداوند آپ کو اپنے مشن کی زبان میں تعلیم اور گواہی دینے میں مدد دے گا۔
-
اعتقاد رکھیں، کہ آپ کو خُدا کے نبی کی طرف سے بُلاہٹ دی گئی ہے۔
-
مُخلص دُعا سے خُدا کی مدد مانگیں۔
-
ہر روز مُطالعہ، مشق، اور اپنے مشن کی زبان کو اِستعمال کرتے ہُوئے جاں فشانی سے کام کریں۔
-
حُکموں پر عمل کرنے اور معیاراتِ مشن پر زندگی بسر کرنے سے رُوحُ القُدس کی رفاقت کے لائق بنیں۔
-
خُدا سے محبّت اور اُس کے بچّوں سے محبّت کرنے اور اُن کو نوازنے کی خواہش کے اپنے مقاصد کو پاکیزہ رکھیں۔
سرگرم اور جاں فشاں بنیں
اپنے مشن کی زبان میں مؤثر طریقے سے تعلیم دینے کے لیے مُستعد کوشش اور رُوح کی نعمت درکار ہے۔ اگر کام مُشکل لگے تو پریشان نہ ہوں۔ اِس کے لیے وقت درکار ہے۔ اپنے ساتھ صابر رہیں۔ اگر آپ زبان سیکھنے کے لیے مُتحرک رہتے ہیں، تو آپ بحیثیت مشنری اپنے مقصد کو پُورا کرنے کے لیے ضرُوری مہارتیں حاصل کر لیں گے۔
اپنے مشن کی زبان سِیکھنے میں آپ تنہا نہیں ہیں۔ یِسُوع مسِیح اور آسمانی باپ آپ کی مدد کریں گے اگر آپ اُن سے مدد مانگیں گے۔ اپنے ساتھی، ارکان، جِنھیں آپ تعلیم دیتے ہیں، دیگر مشنریوں، اور لوگوں کی مدد پانے کے لیے تیار اور مُشتاق رہیں۔
ہر موقع پر بڑے دھیان سے سُنیں اور زبان بولیں۔ غلطیاں کرنے سے نہ گھبرائیں۔ ہر کوئی جو نئی زبان سِیکھتا ہے غلطیاں کرتا ہے۔ لوگوں کو سمجھ آئے گی، اور اُن کی زبان سِیکھنے کے لیے وہ آپ کی کوششوں کو سراہیں گے۔
اپنے مشن کے اِختتام تک اپنی زبان کی مہارتوں کو بہتر کرتے رہیں۔ جیسے جیسے زبان بولنے کی آپ کی صلاحیت بڑھتی جائے گی، لوگ آپ کی باتوں کو زیادہ سُنیں گے بجائے اِس کے کہ آپ اِسے کیسے بولتے ہیں۔ آپ اِس بارے میں فکر کم کریں گے کہ بات چیت کیسے کی جائے اور دُوسروں کی ضرُوریات کے لیے بہتر طور پر کیسے ردِ عمل کِیا جائے۔
”ہم اُمید … کرتے ہیں کہ ہر مشنری نئی زبان سِیکھنے … میں مہارت پانے کے لیے ہر مُمکن کوشش کرے گا۔ … ایسا کرنے سے، آپ کی [تعلیم دینے] اور گواہی دینے کی صلاحتیں بہتر ہوں گی۔ آپ رُوحانی طور پر مزید پُراثر ہوں گے اور [جن لوگوں کو آپ تعلیم دیتے ہیں] وہ آپ کو بہتر طور پر قبُول کریں گے۔
”جِس کو ہم مشنری الفاظ کہتے ہیں محض اِس سے مُطمئن نہ ہوں۔ زبان پر عبُور حاصل کریں، تو آپ لوگوں کے دِلوں میں ممتاز مقام بنا لیں گے“ (جیفری آر ہالینڈ، مشنری براہِ راست نشریات، اگست 1998)۔
گھر واپس آنے کے بعد اپنے مشن کی زبان کا اِستعمال جاری رکھیں۔ خُداوند نے آپ کو بُہت زیادہ مُمتاز بنایا ہے، اور ہو سکتا ہے وہ آپ کی زندگی میں آپ کی زبان کی صلاحیتوں کو اِستعمال کرنے کا موقع بخشے۔
انگریزی سِیکھیں
اگر آپ انگریزی نہیں بولتے، تو آپ بحیثیت مشنری اِس کا مُطالعہ کریں۔ یہ آپ کے لیے دورانِ مشن اور پُوری زندگی باعثِ برکت ہو گا۔ انگریزی سِیکھنا آپ کے خاندان کے لیے بھی باعثِ برکت ہوگا۔
انگریزی سِیکھنے میں مدد کے لیے، دیکھیے مشنریوں کے لیے انگلش کنیکٹ۔
انگریزی سِیکھنے کے اُصُول
ذمہ داری لیں
اپنی زبان کی صلاحیت کو بہتر کرنے کے لیے مقصد تعین کریں، اور باقاعدگی سے اُنھیں ترتیب دیں۔ زبان کے مُطالعے کی منصُوبہ بندی کریں۔ ہر موقع پر زبان بولیں۔
اپنے مُطالعہ کو بامعنی بنائیں
آپ جو مُطالعہ کرتے ہیں اُسے اصل زندگی کے حالات اور اپنی روزمرہ سرگرمیوں میں لاگو کریں۔ زبان پر توجہ دیں جو آپ کو وہ سب کہنے میں مدد دے گی جو آپ کو کہنا ہے۔
بات چیت کرنے کی کوشش کریں
جِتنا زیادہ مُمکن ہو اپنے ساتھی کے ساتھ اِس زبان میں بات کریں۔ سِیکھنے اور مشق کرنے کے لیے ہر موقع سے مُستفید ہوں۔ مثال کے طور پر، آپ کسی واپس لوٹے ہُوئے رُکن یا جِس کو آپ تعلیم دیتے ہیں اُن سے اِس زبان میں مدد مانگیں۔ مقامی زبان بولنے والوں کے ساتھ بات کرنے سے بہتر مُتبدل کوئی نہیں ہے۔
موازنہ مت کریں
اپنے ساتھی یا دیگر مشنریوں کے ساتھ اپنی زبان کی صلاحیتوں کا موازنہ نہ کریں۔ موازنہ تکبر یا حوصلہ شِکنی کی طرف لے جاتا ہے۔
نئے تصورات کو اچھی طرح سمجھیں۔
آپ نے جو کُچھ پڑھا ہے اُس کا باقاعدگی سے جائزہ لیں، اور نئے حالات میں اِس کی مشق کریں۔ اِس طرح آپ جو کُچھ سِیکھتے ہیں اِسے یاد کرنے اور اِس کو لاگو کرنے میں آپ کو مدد ملے گی۔
زبان کے مُطالعہ کا منصُوبہ بنائیں
زبان کے مُطالعہ کا شیڈول نئے اور تجربہ کار دونوں مشنریوں کو اِس بات پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد کرتا ہے کہ وہ اپنے مشن کی زبان بولنے کی صلاحیت میں بہتری کے لیے ہر روز کیا کریں۔ آپ کے منصُوبہ میں یہ شامل ہوگا کہ آپ زبان کے مُطالعہ کے وقت اور دِن بھر کیا کریں گے۔
درج ذیل اقدامات یہ بتاتے ہیں کہ آپ باب 8 سے مقصد تعین کرنے کے طریقہ کار کو اِستعمال کر کے زبان کے مُطالعہ کا شیڈول کیسے بنا سکتے ہیں۔ اِس طریقہ کار کو ضرُورت کے موافق ڈھالیں۔
-
دُعا سے مقصد تعین کریں اور منصُوبے بنائیں۔ بات چیت کرنے اور اِنجِیل کی تعلیم دینے کی اپنی عمُومی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے ہفتہ وار اور روزانہ مقاصد تعین کریں۔ اُن چیزوں کو شامل کریں جو آپ یاد کرنا چاہتے ہیں، جیسا کہ اَلفاظ، جُملے، صحائف اور اِقتباسات۔
-
قلم بند کریں اور شیڈول بنائیں فیصلہ کریں کہ اپنے مقاصد کے حصُول میں زبان کے کون سے ذرائع آپ کے لیے مددگار ثابت ہوں گے۔ زبان کے ذرائع میں صحیفے، ڈکشنریاں، گرامر کی کتابیں، TALL Embark ایپ، اور دیگر شامل ہو سکتے ہیں۔ شیڈول طے کریں کہ آپ کب رسمی طور پر زبان کا مُطالعہ اور اِستعمال کریں گے۔ مثال کے طور پر، آپ ہر روز دوپہر کے کھانے کے دوران میں 15 منٹ مورمن کی کِتاب سے بُلند آواز میں پڑھنے کا شیڈول بنا سکتے ہیں۔
-
اپنےمنصُوبوں پر عمل کریں۔ خُداوند کو کوشش پسند ہے، پَس اپنے مقاصد کو پُورا کرنے کے لیے جاں فشانی سے کام کریں۔ اپنی زبان کے مُطالعہ کے لیے وقت مقرر کر لیں اور اگر تنازعات پیدا ہوں تو بعد میں دوبارہ شیڈول ترتیب دے دیں۔
-
جائزہ لیں اور پیروی کریں۔ اپنے مُطالعہ کے منصُوبے کا اکثر و بیشتر جائزہ لیں کہ یہ کتنا کار آمد ہے۔ اپنے ساتھی، مشن کے راہ نُماؤں، ارکان، اور اپنے حلقہ میں دُوسروں کو مدعو کریں تاکہ آپ کو بہتری کے طریقے تجویز کِیے جائیں۔ اپنی ترقی کو چارٹ پر درج کریں اور بہتری کے طریقوں کی شناخت کے لیے باقاعدگی سے زبان کے طے شُدہ جائزوں میں حِصّہ لیں۔
زبان کی بُنیاد بنانے کے لیے طویل مُدت مقاصد اور مخصُوص سرگرمیاں کے لیے کم مُدت مقاصد اور جِن لوگوں کو آپ تعلیم رہے ہیں اُن کے درمیان میں اپنی زبان کے مُطالعہ کا توازن برقرار رکھیں۔
ذیل میں دکھائے گئے زبان کے بُنیادی حِصّوں میں، زبان کے رسمی مُطالعہ کے وقت کے دوران میں، اپنے مقاصد اور منصُوبوں میں توازن برقرار رکھیں۔ فیصلہ کریں کہ آپ دِن بھر کیا سِیکھیں گے۔
سُننے کی مہارتیں |
مُطالعہ کی مہارتیں |
گرامر |
بولنے کی مہارتیں |
لکھنے کی مہارتیں |
اَلفاظ |
اپنے ساتھی کے ساتھ سِیکھیں
مشن کی زبان سِیکھنے یا انگریزی سِیکھنے میں اپنے ساتھی کو کامیابی کا تجربہ پانے اور اعتماد حاصل کرنے میں مدد کریں۔ خلُوصِ دِل اور کثرت سے اپنے ساتھی اور دیگر مشنریوں کو اُن کی ترقی پر سراہیں۔
شفقت کے ساتھ سادہ اور عملی رائے دیں۔ تعلیم دینے اور کامیابی سے گواہی دینے کے لیے اُنھیں بُہت سے مواقع مُہیا کریں۔ دھیان رکھیں کہ زیادہ تجربہ کار مشنری نے اپنے/اپنی ساتھی کی درج ذیل پر حقیقی طور پر کیسے مدد کی۔
مَیں ابھی اپنے دُوسرے حلقہ میں پُہنچا تھا/پُہنچی تھی کہ میرے/میری ساتھی نے مُجھے بتایا کہ رات کے کھانے کی مُلاقات پر رُوحانی پیغام دینے کی میری باری ہے۔ میرا پہلا/میری پہلی ساتھی ہمیشہ خُوشی سے خُود ہی تعلیم دیتا تھا/دیتی تھی، اور مَیں سبق کا تھوڑا سا حِصّہ بیان کرتا/کرتی اور پھر سُنتا تھا/سُنتی تھی۔
مَیں نے اپنے/اپنی ساتھی کو سمجھانے کی کوشش کی کہ وہ رُوحانی پیغام دے، لیکن اُس نے مُجھے ذمہ داری لینے کی حوصلہ افزائی کی۔ مَیں نے اُس کی مدد سے مشق کی۔
جب وہ لمحہ آیا، مَیں نے اپنے صحیفےکو کھولا اور 3 نِیفی 5 اور 7 پڑھا۔ مَیں کشمکش میں تھا/تھی لیکن یہ بتانے میں کامیاب رہا/رہی کہ میرے لیے اپنے مُنتخب کردہ اقتباسات اہم کیوں ہیں، اور جب وہ مُکمل ہُوئے تو مُجھے تسکین ہُوئی۔ جب سوال پُوچھا گیا تو مَیں نے جواب دینے کے لیے اپنے ساتھی کی طرف دیکھا، لیکن وہ نہ بولا۔ یہ تب ہُوا جب مَیں نے قابل فہم فرانسیسی زبان میں جواب دے کر خُود کو حیران کر دِیا۔ مَیں مزید حیران ہُوا کہ اُس رُکن کو یہ محسُوس نہیں ہُوا تھا کہ مَیں بات چیت کرنے کی صلاحیت میں کمزور ہُوں۔ میرے اعتماد میں اضافہ ہُوا اور مَیں نے محسُوس کِیا کہ میری فرانسیسی زبان میری اُمید سے کافی بہتر ہے۔
ہفتے گزرتے گئے، اور میرا/میری ساتھی نے مُجھے تعلیم دیتے رہنے دِیا—یہاں تک کہ جب مُجھے لگتا تھا کہ مَیں یہ نہیں کر سکتا تھا/سکتی تھی اور اگرچہ وہ بھی سوچتا/سوچتی ہو کہ کیا مَیں یہ کر سکتا/سکتی ہُوں۔ مَیں نے محسُوس کِیا کہ مَیں فقط خاموش ساتھی بننے کے بجائے اپنےآسمانی باپ کا کوئی وسیلہ بن گیا/گئی ہُوں۔
ثقافت اور زبان سِیکھیں
ثقافت اور زبان کا گہرا تعلق ہے۔ لوگوں کی ثقافت کو سمجھنے سے زبان کا طریقہِ اِستعمال میں مدد ملے گی۔ یہ تفہیم آپ کو بحالی کے پیغام کے مُنفرد پہلوؤں کو اِس طریقہ سے بتانے میں بھی مدد دے گی جو لوگوں کے لیے واضح ہو۔
لوگوں کا اعتماد اور محبّت پانے کے لیے آپ جو افضل کام کر سکتے ہیں وہ ہے مناسب طریقوں سے اُن کی ثقافت کو قبُول اور احترام کرنا۔ بُہت سے اعلیٰ و عظیم مشنریوں نے ایسا ہی کِیا ہے (دیکھیے 1 کرنتھیوں 9:20–23)۔
زبانوں کی نعمت
رُوح کی نعمتیں حقیقی ہیں۔ زبانوں کی نعمتوں اور زبان کی ترجمانی کے کئی مظاہر ہیں۔ اِن میں سے بعض زبانیں بولنا، سمجھنا اور ترجمانی کرنا شامل ہیں۔ آج کے زمانہ میں زبانوں کی نعمت اکثر رُوح میں بکثرت سِیکھنے اور مُطالعہ کرنے سے آشکارا ہوتی ہے تاکہ مشنریوں کو اپنے مشن پر زبان سِیکھنے میں مدد ملے۔
حتیٰ کہ جن کو آپ کے تعلیم دیتے ہیں اُن کے اور آپ درمیان میں رکاوٹ باوجود بھی رُوحُ القُدس آپ کی گواہی کی سچّائی کو آشکارا کرتا ہے۔ اُسی طرح، رُوحُ القُدس آپ کے ذہن میں اَلفاظ اور جُملے لاتا ہے اور آپ کو یہ سمجھنے میں مدد کرتا ہے کہ لوگ اپنے دِل سے کیا کہتے ہیں۔
زیادہ تر، آپ یہ نعمتیں بغیر کوشش کے حاصل نہیں کر پائیں گے۔ دُوسروں کو نوازنے کے لیے آپ کو مُستعدی سے اِن کے مُشتاق ہونے کی ضرُورت ہے (دیکھیے عقائد اور عہُود 46:8–9، 26)۔ زبانوں کی نعمت کے لیے مُشتاق ہونے کا ایک حِصّہ محنت کرنا اور زبان سِیکھنے کے لیے ہر مُمکن کوشش کرنا ہے۔ جب آپ دُعا کے ساتھ زبان کا مُطالعہ اور مشق کرتے ہیں تو صابر بنیں۔ بھروسا کریں کہ جب آپ جاں فشاں کوشش کریں گے تو رُوح آپ کو ہدایت دے گا۔ یقین رکھیں تاکہ آپ کو اور جِن لوگوں کو آپ تعلیم دیتے ہیں زبانوں کی نعمت کی مدد بخشی جائے۔
جب آپ کو اپنی بات واضح طور پر بیان کرنے میں مُشکل پیش آتی ہے، تو یاد رکھیں کہ رُوح خُدا کے بچّوں کے دِلوں سے بات کرنے کا اہل ہے۔ صدر تھامس ایس مانسن نے سِکھایا:
”ایک ہی زبان ہے … جو ہر ایک مشنری کے لیے مُشترک ہے—وہ رُوح کی زبان ہے۔ یہ آدمیوں کی عبارتوں میں لِکھی گئی نصابی کِتابوں سے نہیں سِیکھی جاتی، نہ ہی اِسے پڑھنے اور حِفظ کرنے سے حاصل کِیا جاتا ہے۔ رُوح کی زبان اُس کو آتی ہے جو اپنے پُورے دِل سے خُدا کو جاننے اور اُس کے الہٰی حُکموں پر عمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ زبان میں مہارت رکاوٹوں کو روکتی، رکاوٹوں پر قابو پاتی ہے، اور اِنسان کے دِل کو چُھوتی ہے“ (”رُوح زندگی بخشتی ہے،“ انزائن، جون 1997، 2)۔
مُطالعہ اور لاگو کرنے کے لیے تجاویز
ذاتی مُطالعہ
-
مشنری پورٹل پر زبان کے وسائل کا جائزہ لیں۔ کسی ایسی چیز کی شناخت کریں جِس کی آپ نے کوشش نہیں کی ہے، اور اِسے اگلے چند دنوں تک آزمانے کا مقصد تعین کریں۔
-
اپنی اگلی ڈسٹرک مجلس میں، عُمدہ زبان کی صلاحیت کے حامل کسی تجربہ کار مشنری سے پُوچھیں کہ اُس نے زبان سِیکھنے کے لیے کیا کِیا ہے۔
ساتھی کے ساتھ مُطالعہ اور تبادلہِ ساتھی
-
اپنے مشن کی زبان میں ایک دُوسرے کو مشنری اسباق سِکھانے کی مشق کریں۔ پہلے پہل، نئے مشنری بڑی سادہ تعلیم دیں، سادہ گواہی دیں، اور حِفظ کِیے ہُوئے صحائف سُنائیں۔ جب اُن کے اعتماد اور قابلیت میں اضافہ ہو گا، تو وہ تعلیم دینے میں زیادہ بھر پُور حِصّہ لیں گے۔
-
اِس باب میں تجاویز اور مشنری پورٹل پر زبان کے وسائل کا جائزہ لیں۔ تبادلہ خیال کریں کہ آپ اگلے ہفتے کے دوران میں ساتھی کے ساتھ مُطالعہ میں کن تجاویز کو استعمال کر سکتے ہیں۔
-
اپنے ساتھی سے کہیں کہ آپ کا تلفظ سُننے اور اُسے بہتر کرنے میں مدد کرے۔ جب آپ کو سمجھ نہیں آتی تو اُس کو صُورتِ احوال نوٹ کرنے کو کہیں۔ اَلفاظ، جُملے، یا گرامر کی فہرست بنائیں جو مدد ثابت ہو گی۔ وضاحت اور مشق کریں کہ فہرست میں جو کُچھ ہے اِسے آیندہ سرگرمیوں میں کیسے اِستعمال کیا جائے۔
-
مُستعدی سے سُننے کی مشق کریں دِن کے وقت مُستعدی سے سُننے کے لیے منصُوبہ بنائیں تاکہ سِیکھے گئے اَلفاظ اور نمونوں کی نشان دہی کی جائے۔ جب آپ مُختلف انداز میں کہے گئے کسی جُملہ کو سُنتے ہیں تو اِسے لِکھ لیں اور اِس پر عمل کریں۔
-
اُن چیزوں کی فہرست بنائیں جو لوگ اُس دن کہیں گے۔ اُن طریقوں کی منصوبہ بندی اور مشق کریں جِن پر آپ ردِ عمل کر سکتے ہیں۔
ڈسٹرک مجلس، زون کانرنس، اور مشن کی قیادتی مجلس
-
مقامی زبان بولنے والوں کو اِن میں سے ایک میٹنگ میں شِرکت کے لیے مدعو کریں۔ مشنریوں کے لیے چھوٹے گروہوں میں تعلیم دینے کا بندوبست کریں۔ مقامی زبان بولنے والوں سے قلم بند کرنے اور مشنریوں کی زبان کی صلاحیت پر رائے دینے کو کہیں۔
-
ایک یا دو مشنریوں کو وقت سے پہلے تفویض کریں کہ زبان کے مُطالعہ میں اپنی کامیابیوں کے بارے میں بتائیں۔
-
کسی ایک تجربہ کار مشنری کو زبان کے چند ایسے حِصّے مختصر طور پر بیان کرنے کے لیے تفویض کریں جِن میں عام طور پر مشنریوں کو مُشکل پیش آتی ہے۔ اُسے زبان کے بہتر اِستعمال کی مثالیں بیان کرنے، اور مشنریوں کو اِن پر عمل کرنے کو کہیں۔
-
مقامی مشنریوں کو اپنے خیالات کا اِظہار کرنے کو کہیں۔
مشن کے راہ نُما اور مشن کے مُشِیران
-
ہر روز زبان کا مُستقل مُطالعہ کرنے کی اہمیت پر زور دیں۔
-
مشنریوں کو زیادہ سے زیادہ مشن کی زبان اِستعمال کرنے کی ترغیب دیں۔
-
مُنظم مُطالعہ کے شیڈول میں مشن کی زبان کے عناصر فراہم کریں۔ ضلعی مشاورتی مجالس میں اِس کا جائزہ لیں۔
-
مشنری جو زبان سِیکھ رہے ہیں اُن کے ساتھ اِس زبان میں بات کرنے کے مواقع تلاش کریں۔ وقتاً فوقتاً اِس زبان میں اُن کا اِنٹرویو کرتے رہیں۔
-
مقامی راہ نُماؤں اور ارکان سے تجاویز حاصل کریں کہ مشنری اپنے حلقہِ زبان میں کیسے بہتری لائیں۔
-
مشن کی زبان سِیکھنے میں مشنریوں سے سب سے زیادہ ہونے والی عام غلطیوں کے بارے میں زون کانفرنس یا مشن کے مشاورتی راہ نُماؤں ہدایات دیں۔
-
مشنریوں کو رُوحانی نعمتوں کے بارے میں تعلیم دیں۔
-
مشنریوں کا مُشاہدہ کریں جب وہ اپنے مشن کی زبان میں تعلیم دیتے ہیں۔