۲۰۲۱
میں یِسُوع کی پیروی کرنا چاہتا/چاہتی ہوں
مارچ ۲۰۲۱


”میں یِسُوع کی پیروی کرنا چاہتا/چاہتی ہوں،“ دوست، مارچ ۲۰۲۱

یِسُوع کے قصّے

میں یِسُوع کی پیروی کرنا چاہتا/چاہتی ہوں

شبیہ
یِسُوع مسِیح کشتی سے تعلیم دیتے ہوئے

تصاویر از اپریل سٹوٹ

ایک دن یِسُوع ایک کشتی پر چڑھ گیا۔ اُس نے ماہی گیروں سے کہا کہ وہ اِسے پانی میں اُتاریں۔ وہ کشتی پر کھڑا ہوا، اور ساحل پر موجود لوگوں کے ہجوم کو تعلیم دی۔

شبیہ
رسُول مچھلیوں سے بھرا ہوا جال کھینچتے ہوئے

تب یسُوع نے پطرس نامی ایک ماہی گیر کو اپنے جالوں کو پانی میں ڈالنے کا کہا۔ پطرس نے کہا کہ وہ سارا دن کوئی مچھلی نہیں پکڑ سکا تھا، لیکن وہ اب دُوبارہ کوشش کرے گا۔ اِس بار، پطرس نے اتنی مچھلیاں پکڑیں کہ دو کشتیاں بھر گئیں!

شبیہ
یِسُوع مسِیح رسُولوں کو تعلیم دیتے ہوئے

یِسُوع نے ماہی گیروں سے کہا کہ وہ اپنی کشتیاں چھوڑ دیں اور اُس کے پیچھے ہو لیں۔ وہ چاہتا تھا کہ وہ اُس کے شاگرد بن جائیں۔

شبیہ
یِسُوع کے رسُول شفا دینے کے واسطے ہاتھ رکھتے ہوئے

یِسُوع کے شاگردوں نے دھیان لگایا جب اُس نے آسمانی باپ کے بارے میں تعلیم دی۔ اُنھوں نے دیکھا کہ یِسُوع بیماروں کو شفا دیتا ہے اور دُوسروں سے محبّت کا اِظہار کرتا ہے۔ یِسُوع کی موت کے بعد، اُس کے شاگردوں نے ویسا ہی کیا جو اُنھوں نے یِسُوع کو کرتے دیکھا تھا۔ اُنھوں نے تعلیم دی، شفا بخشی، اور محبّت رکھی۔

شبیہ
ایک لڑکی دُوسری روتی ہوئی لڑکی کو تسلی دیتے ہوئے

میں جو کچھ کہتا/کہتی ہوں یا کرتا/کرتی ہوں، اُس کے ذریعے دوسروں کو یِسُوع کے بارے میں سِکھا سکتا/سکتی ہوں۔ میں شفقت کے ساتھ، لوگوں کے مجروح احساسات کو تسکین بخش سکتا/سکتی ہوں۔ میں بیمار یا غریب لوگوں کی دیکھ بھال کے لیے مدد کر سکتا/سکتی ہوں۔ میں یِسُوع کی مانند، محبّت کا اِظہار کروں گا/گی۔

رنگ بھرنے والا صفحہ

یِسُوع کی پیروی کرنے سے مجھے خُوشی ملتی ہے

شبیہ
1 full-page b&w line art illustration based on theme "Following Jesus Makes Me Happy" A young boy shows his younger brother a picture of Jesus.

شائع کرنا