۲۰۲۱
یِسُوع مسِیح نے ہمیں عشائے ربّانی لینے کا کہا
مارچ ۲۰۲۱


”یِسُوع مسِیح نے ہمیں عشائے ربّانی لینے کا کہا،“ لیحونا، مارچ ۲۰۲۱

ماہانہ لیحونا پیغام، مارچ ۲۰۲۱

یِسُوع مسِیح نے ہمیں عشائے ربّانی لینے کا کہا

جب ہم ہر ہفتے اپنے نجات دہندہ کو یاد کرتے ہیں تو ہم پاک اور شفایاب ہو جاتے ہیں۔

آخِری کھانا

آخِری کھانا، از کارل ہینریچ بلوچ

اپنی موت سے پہلے، یِسُوع مسِیح نے ایک آخری کھانا کھایا جسے آخِری کھانا کہا جاتا ہے۔ اِس کھانے کے اختتام پر، اُس نے اپنے پیروکاروں کو عشائے ربّانی سے متعارف کروایا۔ اُس نے روٹی توڑی اور اِسے برکت دی۔ ”میری یادگاری کے لیے یہی کِیا کرو،“ اُس نے کہا (لُوقا ۲۲: ۱۹)۔ پھر اُس نے مَے کے پیالے کو برکت دی اور بانٹا۔

ایک خاندان عشائے ربّانی لیتے ہوئے

ہفتہ وار عبادت کا حصّہ

جب یِسُوع مسِیح کی کلِیسیا کو زمین پر بحال کر دیا گیا تو عشائے ربّانی ہفتہ وار عبادتوں کا ایک حصّہ بن گئی۔ کلِیسیا میں عبادت کے دوران، کہانت کے حاملین عشائے ربّانی کو برکت دیتے اور اِس کو بانٹتے ہیں۔ وہ صحائف کے اِلفاظ کا استعمال کرتے ہوئے دُعا کرتے ہیں (دیکھیں مرونی ۴؛ ۵)۔ تب اجتماع میں موجود ہر فرد، یِسُوع مسِیح کی ہمارے لیے قربانی کو یاد کرنے کے لیے روٹی کھاتا ہے اور پانی پیتا ہے، جیسے اُس نے ہمیں کہا ہے۔

نوجوان خاتون دُعا کرتے ہوئے

تصویر از انجیلہ سوئٹر

شرکت کے لیے تیاری کرنا

عشائے ربّانی لینے کے واسطے تیار ہونے کے لیے، ہمیں اپنی زندگیوں اور انتخابات کے بارے میں دیانت داری سے سوچنا چاہیے۔ ہمیں گذشتہ ہفتے کی غلطیوں اور گناہوں سے توبہ کرنی چاہیے، جس میں خُدا سے معافی مانگنا بھی شامل ہے۔ ہمیں عشائے ربّانی لینے کے لیے کامل ہونے کی ضرورت نہیں، لیکن ہمارے دِلوں میں عاجزی ہونی چاہیے۔

گتسمنی میں دُعا

گتسمنی میں دُعا، از ڈیل پارسن

روٹی اور پانی سے بڑھ کر

عشائے ربّانی لینا متبرک، لمحہِ مقّدس ہے۔ عشائے ربّانی کی دُعائیں ہمیں یاد دلاتی ہیں کہ جب ہم روٹی اور پانی لیتے ہیں، تب ہم یِسُوع مسِیح کے بدن اور خون کی یادگاری میں ایسا کرتے ہیں جو اُس نے ہمارے لیے قربان کیا۔ ہم اُس کی پیروی کرنے اور ایک مسِیحی زِندگی گُزارنے کا وعدہ کرتے ہیں۔ ہم خُدا کے حُکموں کو ماننے کی کوشش کرنے کا وعدہ کرتے ہیں۔ جس کے بدلے میں، رُوحُ القُدس ہمیں تسلی، رہنمائی اور شفا بخشے گا۔

بپتسمہ

عہود کی تجدید

جب ہم میں سے جن لوگوں نے بپتسمہ لیا ہے وہ پاک دِل کے ساتھ عشائے ربّانی لیتے ہیں، تو ہم بپتسمہ کے وقت کئے گئے عہد کی تجدید کرتے ہیں۔ اِس میں رُوحُ القُدس کا حصول اور گُناہ سے اِس طرح پاک ہونا شامل ہے جیسے ہم نے دُوبارہ بپتسمہ لیا ہو۔ یہ وہ اُمید اور رحمت ہے جو یِسُوع ہم میں سے ہر ایک کو بخشتا ہے۔ توبہ کرنے اور معافی پانے کے لیے کبھی بھی تاخیر نہیں ہوتی۔

یِسُوع مسِیح نیفیوں میں عشائے ربّانی متعارف کرواتے ہوئے

کہ تُم ہمیشہ مجھے یاد رکھو، از گیری ایل کیپ، نقل نہیں کی جا سکتی

صحائف عشائے ربّانی کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

ہمیں عشائے ربّانی لینے سے پہلے، اپنا رُوحانی طور پر جائزہ لینا چاہیے، دیانت داری کے ساتھ اپنے اندر جھانکنا چاہیے (دیکھیں 1 کُرنتھِیوں ۱۱: ۲۸

اُس کے جی اٹھنے کے بعد، یِسُوع نے امریکہ میں اپنے لوگوں کو بتایا کہ کس طرح عشائے ربّانی کو لیا جائے (دیکھیں ۳ نیفی ۱۸

جدید نبیوں نے ہمیں عشائے ربّانی کے لیے روٹی اور پانی کو استعمال کرنے کی تاکید کی ہے، لیکن ہم جو کچھ کھاتے یا پیتے ہیں اِس سے کوئی فرق نہیں پڑتا (دیکھیں عقائد اور عہود ۲۷: ۲)۔ بعض اوقات الرجی والے افراد کو روٹی جیسی کوئی اور چیز استعمال کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

The Last Supper, by Carl Heinrich Bloch; photograph of young woman praying by Angela Suitter; Prayer at Gethsemane, by Del Parson; That Ye Do Always Remember Me, by Gary L. Kapp, may not be copied