۲۰۲۱
یِسُوع مسِیح نے ہمیں گناہ اور موت سے بچایا
اپریل ۲۰۲۱


”یِسُوع مسِیح نے ہمیں گناہ اور موت سے بچایا،“ لیحونا، اپریل ۲۰۲۱

ماہانہ لیحونا پیغام، اپریل ۲۰۲۱

یِسُوع مسِیح نے ہمیں گناہ اور موت سے بچایا

اُس کی قربانی کے وسیلے، ہم سب کو ابدی امن اور خُوشی کا موقع ملا ہے۔

آخِری کھانا

مسِیح زمین کی تخلیق کرتے ہوئے، از رابرٹ ٹی بیرٹ

ہم یِسُوع مسِیح کا اپنے نجات دہندہ کے طور پر حوالہ دیتے ہیں۔ ایسا اِس لئے ہے کیونکہ اُس نے ہمارے گناہوں کی قیمت ادا کی اور موت پر غالب آیا۔ اُس نے ہمیں بچایا! اُس نے ہمارے لئے قربانی دی، جو کفارہ کہلاتی ہے وہ تاریخ میں پیش آنے والا سب سے اہم واقعہ ہے۔ اُس کی بدولت، موت حتمی انجام نہیں ہے۔ اُس کی وسیلے، ہمیں اپنے گناہوں کی معافی مل سکتی ہے، ہم دوبارہ پاک ہو سکتے ہیں اور ہر روز مزید بہتر ہو سکتے ہیں۔

یِسُوع مسِیح پہلوٹھا تھا

زمین پر آنے سے قبل، ہم اپنے آسمانی والدین کے ساتھ رہتے تھے۔ پہلوٹھا ہونے کی حیثیت سے، یِسُوع مسِیح نے اِس خوبصورت دُنیا کی تخلیق میں مدد کی۔ اس کا ہمارے نجات دہندہ کے طور پر انتخاب کیا گیا اور وہ ایک کامل مثال بننے، اپنی اِنجِیل سِکھانے اور ہمارے لیے کفّارے کو مکمل کرنے کے واسطے زمین پر پیدا ہونے کے لیے رضامند ہوا۔

یِسُوع مسِیح گتسمنی میں دعا کرتے ہوئے

اے میرے باپ، از سائمن ڈیوی

یِسُوع مسِیح نے ہمارے گناہوں کی قیمت ادا کی

جب یِسُوع کو معلوم ہو گیا کہ وہ جلد ہی مارا جائے گا، تو وہ گتسمنی نامی باغ میں دعا کرنے کے لئے چلا گیا۔ اُس دُعا کے دوران، اُس نے ہمارے گناہوں کی قیمت ادا کرنے کی شروعات کی۔ اُس نے خُوشی سے دکھ برداشت کیے تاکہ ہمارے ساتھ ایسا نہ ہو—اگر ہم توبہ کریں۔ جیسے جیسے ہم اپنے گناہوں سے دور ہوتے اور نجات دہندہ کی پیروی کرتے ہیں، ہم معافی اور شفا پا سکتے ہیں۔ جو کچھ یسوع کے ساتھ گتسمنی میں پیش آیا، اس کی بنیاد پر وہ پوری طرح جانتا ہے کہ انفرادی طور پر ہماری مانند ہونا کیسا ہے۔ اُس نے ہمارے سارے رنج، بیماریوں اور کرب کو محسوس کیا۔ یہ کفّارے کا پہلا حصہ ہے۔

مسِیح کی تدفین

مسِیح کی تدفین، از کارل ہینریچ بلوچ

یِسوع مسِیح موت پر غالب آ گیا

گتسمنی میں اُس کی دعا کے بعد، یِسُوع کے ساتھ دغا کیا گیا، اسے پکڑوایا گیا اور مصلوب کر کے موت کی سزا دی گئی۔ اگرچہ یِسُوع قادرِ مطلق تھا، اِس کے باوجود اُس نے اپنے آپ کو صلیب پر موت کے حوالے کیا۔ اُس کے پیروکاروں نے اُس کا جسم پیار سے قبر میں رکھا۔ انہیں اس بات کا احساس نہ تھا کہ اگرچہ اُس کا جسم مر چکا تھا، لیکن اُس کی روح عالم ارواح میں ابھی بھی زندہ تھی۔ تین دن بعد، یِسُوع دوبارہ جی اُٹھا اور وہ اُن سے ملا، اور اِس طرح اُس نے ثابت کیا کہ وہ موت پر بھی فتح پا سکتا تھا۔ اِس طرح کفّارہ مکمل ہوا۔ کیونکہ یِسُوع دوبارہ سے جی اٹھا تھا، اس لئے ہم میں سے ہر ایک بھی مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہو گا۔

مسِیح اور مریم قبر پر

وہ زندہ ہے، از سائمن ڈیوی

عیدِ ولادت المسِیح اور عیدِ قیامت المسِیح کے معنی

دُنیا کے زیادہ تر لوگ دو چھٹیاں مناتے ہیں جو ہمیں یِسُوع مسِیح کے کفارے کو یاد رکھنے میں مدد دیتی ہیں۔ عیدِ ولادت المسِیح کے دوران، ہم شکر گزاری کے ساتھ یاد رکھتے ہیں کہ یِسُوع خُوشی سے دُنیا میں آنے کے لیے رضامند تھا، اگرچہ اِس میں دکھ اور ہماری خاطر مرنا شامل تھا۔ عیدِ قیامت المسِیح گناہ اور موت پر نجات دہندہ کی فتح کا جشن ہے، جو ہمیں خوشی کے ایک ابدی مستقبل کی امید دلاتا ہے۔

مسِیح پطرس اور اِندریاس کو بلاتے ہوئے

مسِیح پطرس اور اِندریاس کو بلاتے ہوئے، از جیمز ٹیلر ہارووڈ

صحائف نجات دہندہ کے کفارے کے بارے میں کیا سِکھاتے ہیں؟

کیونکہ یِسُوع ہمیں مکمل طور پر جانتا ہے، وہ ہماری ”دستگیری“ یا مدد کر سکتا ہے (دیکھیں ایلما ۷: ۱۱–۱۲

نجات دہندہ ہماری مشقتوں اور ہمارے غموں کو جانتا ہے (دیکھیں یسعیاہ ۵۳: ۲-۵

خُدا نے ہمیں بچانے کے لئے یِسُوع کو بھیجا کیونکہ خُدا ہم میں سے ہر ایک سے محبت رکھتا ہے (دیکھیں یُوحنّا ۳: ۱۶–۱۷

یِسُوع نے اپنے پیروکاروں کے لئے، بشمول ہمارے لیے، برائی سے حفاظت کی، اور اُس کے اور آسمانی باپ کے ساتھ ایک ہونے کی دُعا کی (دیکھیں یُوحنّا ۱۷

ہمارا نجات دہندہ ہمیں اپنی پیروی کرنے اور اپنی حضوری میں واپس آنے کی دعوت دیتا ہے (دیکھیں عقائد اور عہود ۱۹: ۱۶–۱۹، ۲۳–۲۴؛ ۱۳۲: ۲۳