۲۰۲۱
یِسُوع نے ہمیں عشائے ربّانی دی
جون ۲۰۲۱


”یِسُوع نے ہمیں عشائے ربّانی دی،“ دوست، جون ۲۰۲۱

ماہانہ دوست پیغام، جون ۲۰۲۱

یِسُوع نے ہمیں عشائے ربّانی دی

لُوقا ۲۲–۲۴

آخِری کھانا

خاکہ کشی از اپریل سٹوٹ

یِسُوع کو معلوم تھا کہ زمین پر اُس کا وقت تقریباً ختم ہو گیا تھا۔ اُس نے آخری کھانے کے لئے اپنے رسُولوں کو جمع کیا۔ اُس نے اُنہیں عشائے ربّانی دی، اور اُن کو اُسے ہمیشہ یاد رکھنے کے لئے کہا۔

یِسُوع گتسِمنی کے باغ میں

یِسُوع دُعا کرنے کے لیے ایک باغ میں گیا۔ اُس نے ہر شخص کی زندگی میں تمام گناہوں اور غمناک لمحات کے لئے تکلیف سہی۔ پھر وہ صلیب پر مُؤا اور قبر میں دفنایا گیا۔

عورتیں یِسُوع کی قبر پر

یِسُوع کی وفات کے بعد، اِتوار کی صبح، کچھ عورتیں اُس کی قبر پر آئیں۔ دروازے پر موجود پتھر ہٹایا جا چکا تھا، اور قبر خالی تھی! یِسُوع کہاں تھا؟

یِسُوع مریم مگدلینی سے باتیں کرتے ہوئے

وہ پھر سے زندہ ہو گیا تھا! مریم مگدلینی نے یِسُوع کو دیکھا۔ وہ اپنے رسُولوں کے پاس گیا تاکہ اُس کے آسمان پر واپس جانے کے بعد وہ انجیل کی تعلیم دینے کے لیے تیار ہوں۔

خاندان عشائے ربّانی لیتے ہوئے

جب میں عشائے ربّانی لیتا ہوں، تو میں یِسُوع کو یاد کرتا ہوں۔ میں یاد کرتا ہوں کہ وہ میرے لیے جیا اور مُؤا اور دُوبارہ سے جی اُٹھا!

رنگ بھرنے والا صفحہ

میرا خاندان خاص ہے

خاندان، کھانے کی میز پر