۲۰۲۱
خُدا کی کہانت
اگست ۲۰۲۱


”خُداوند کی کہانت،“ برائے مضبُوطیِ نوجوانان، اگست ۲۰۲۱، ۲۰–۲۱۔

ماہانہ برائے مضبُوطیِ نوجوانان پیغام، اگست ۲۰۲۱

خُدا کی کہانت

عقائد اور عہود ۸۴

ہر نوجوان کو کہانت کے حوالے سے کیا جاننا چاہیے اور اِس کے ساتھ اُن کا تعلق کیسا ہونا چاہیے۔

شبیہ
نوجوانان

جب ایک ہی لفظ دو طریقوں سے اِستعمال کیا جاتا ہے تو آپ نے مشاہدہ کیا کہ یہ کتنا مُبہم ہوتا ہے؟ مثال کے طور پر، انگریزی میں لفظ earth (زمین) سے مُراد وہ سیارہ بھی ہے جس پر ہم زندگی گُزارتے ہیں اور وہ مٹی بھی جو ہمارے قدموں کے نِیچے ہے۔ دونوں دُرست ہیں، لیکن اِس اِصطلاح کے مفہُوم کا دارومدار اُس لمحے پر ہوتا ہے جس میں آپ گُفت گو کر رہے ہوتے ہیں۔ مزید پیچِیدگی اُس وقت پیدا ہوتی ہے، جب earth سے مُراد ہمارا سیارہ ہوتا ہے، اِس میں مٹی، کا تصّور بھی شامِل ہے کیوں کہ مٹی سیارہ پر ہے۔

کہانت کی اِصطلاح کی تعریف

ایک ہی اِصطلاح کہانت کلِیسیا میں دو طریقوں سے اِستعمال ہوتی ہے۔ اِس اِصطلاح سے مُراد خُدا کی کُل قُدرت اور اِختیار ہے۔ بہرکیف، کہانت کو بھی ہم بہت محدود طریقے سے اِستعمال کرتے ہیں—اِس سے مُراد ”اَیسی قُدرت اور اِختیار جو خُدا کہانتی حاملین کو عطا کرتا ہے کہ اَطفالِ خُدا کی نجات کے لیے تمام ضُروری اقدام سرانجام دیں۔“۱

آدمی پر کہانت کی تقرری خُدا کی ساری قُدرت نہیں ہے۔ درج ذیل خاکہ اِس نکتے کی وضاحت کرتا ہے۔

اِس خاکہ میں آپ کو خُدا کی قُدرت کی چند مثالیں نظر آتی ہیں، جو لامحدود ہے اور اِس کی کوئی حد نہیں ہے۔ اِس کے اندر، آپ خُدا کی کہانت کی قُدرت اور اِختیار کی مثالیں بھی دیکھتے ہیں جو کلِیسیا میں فرائض انجام دینے کے لیے لائق مرد حضرات کو، سونپی، یا عطا کی جاتی ہے۔

آپ کی زِندگی میں کہانتی اِختیار کی مثالیں

کہانت کی ساری نعمتیں آسمانی باپ کی تمام پیاری بیٹیوں اور بیٹوں کے لیے دستیاب ہیں۔ دُوسری فہرست واضح طور پر اُن برکتوں کو بیان کرتی ہے جو کسی کہانتی کُنجیوں کے حامل یا کسی کو بخشے گئے کہانتی اِختیار کے وسِیلے سے آپ تک پُہنچتی ہیں۔

زمین پر اپنی کلِیسیا کے نظم و نسق کے لیے خُدا نے اِس نظام کو قائم کیا ہے۔ خُدا کی کہانت کے اِختیار کی دُوسری مثالوں میں ڈیکنز یا مُعلمین کی جماعت کے صدر شامل ہیں جن کے پاس اپنی جماعت کی ذمہ داریوں کو پُورا کرنے کی کُنجیاں ہیں، گھر میں والِد کی دی جانے والی برکت، اور ہیکل کی رُسُوم اور عہُود۔

حضرات، خواتین، اور کہانت

اگرچہ کہانت کے عہدے پر تقریری صرف مرد حضرات کو عطا کی جاتی ہے، صدر ڈیلن ایچ اوکس، صدارتِ اَوّل میں مُشِیرِ اَوّل، ایک اہم اُصُول کی وضاحت فرما چُکے ہیں: ”کہانت اِلہٰی قُدرت اور اِختیار ہے جو اِس اعتماد کے ساتھ عطا کیا جاتا ہے کہ کارِ اِلہٰی کے لیے اَطفالِ خُدا کو فیض مِلے۔ کہانت وہ لوگ نہیں ہیں جنھیں کہانت کے کسی عہدے پر فائز کیا جاتا ہے یا وہ جو اِس کے اِختیار کا اِستعمال کرتے ہیں۔ کہانت کے حاملین مرد خصرات کہانت نہیں ہیں۔ … مُقرر شُدہ حضرات کو ہمیں کہانت نہیں سمجھنا چاہیے۔“۲

اگرچہ خواتین کی کہانت میں تقرری نہیں ہوتی، صدر رسل ایم نیلسن نے واضح کیا، ”جب کسی بُلاہٹ میں خدمت اَنجام دینے کے لیے کہانتی کُنجیوں کے حامل کے تحت آپ کی تخصیص ہوتی ہے … تو اُس بُلاہٹ کو انجام دینے کے لیے آپ کو کہانتی اِختیار بخشا جاتا ہے۔“۳ اِس کی چند مثالیں اَنجمنِ دُختران کی جماعتوں کی صدارتیں، اِنجیل کی مُنادی کرنے والی مُبلغ بہنیں، حلقے اور میخ کی راہ نما ہیں جنھیں تدریس اور راہبری، اور ہیکل میں خدمت انجام دینے کے لیے مُخصوص کیا جاتا ہے۔

کہانت کی قُدرت ہر ایک کو برکت بخشتی ہے

آپ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں جو برکتیں پاتے ہیں وہ بپتسما کے وقت باندھے گئے عہُود اور ہیکل میں جو عہُود آپ باندھیں گے اُن کے وسِیلے سے آپ کی ہیں۔ جب آپ خُدا کے ساتھ باندھے گئے عہُود کو برقرار رکھتی ہیں تو حتیٰ کہ اگر آپ کے گھر میں کہانت کا حامل کوئی شخص نہ بھی ہو، تو بھی آپ اپنی زندگی میں خُدا کی کہانت کی قُدرت سے برکت پا سکتی ہیں (دیکھیے ۱ نیفی ۱۴:۱۴

جب ہم اپنے عہُود کے مطابق زندگی بسر کرتے ہیں، تو ہم رحمتیں پاتے ہیں جو ہمیں مضبوط اور فیض یات کرتی ہیں۔ ہم آپ کو دعوت دیتے ہیں کہ اپنی اپنی زندگی میں کہانت کی برکات پر غور کریں—وہ برکات جو خُدا کی کہانت کی لامتناہی قُدرت کے سبب سے آتی ہیں اور وہ جو خاص طور پر کہانتی اِختیار سے آتی ہیں جس کو خُدا کی کلِیسیا میں عطا اور سونپا جاتا ہے۔

حوالہ جات

  1. ڈیل جی رینلنڈ اور روتھ لیبرٹ رینلنڈ، ملکِ صدق کہانت: عقائد کا اِدراک، اُصُولوں کے مُطابق زندگی بسر کرنا (۲۰۱۸)، ۱۱۔

  2. ڈیلن ایچ اوکس، ”ملکِ صدق کہانت اور اُس کی کُنجیاں،“ مجلسِ عامہ اپریل ۲۰۲۰، (انزائن یا لیحونا، مئی ۲۰۲۰، ۶۹)۔

  3. صدر رسل ایم نیلسن، ”رُوحانی خزانے،“ مجلسِ عامہ اکتوبر ۲۰۱۹ (انزائن یا لیحونا، نومبر ۲۰۱۹، ۷۸)۔

شائع کرنا