۲۰۲۱
کہانت خُدا کی قُدرت ہے
اگست ۲۰۲۱


”کہانت خُدا کی قُدرت ہے،“ لیحونا، اگست ۲۰۲۱

ماہانہ لیحونا پیغام، اگست ۲۰۲۱

کہانت خُدا کی قُدرت ہے

خُدا کہانت کی قُدرت کے وسِیلے سے ہمیں برکت بخشتا ہے۔ کہانت کی رحمتیں ہر ایک کے لیے میسر ہیں۔

کہانت خُدا کی قُدرت ہے۔ خُدا اِس قُدرت کو اپنے بچّوں کو برکت دینے اور واپس اُس کی حضُوری میں آنے میں مدد کرنے کے لیے اِستعمال کرتا ہے۔ خُدا نے زمین پر اپنے بچّوں کو کہانتی قُدرت عطا کی ہے۔ اِس قُدرت کے ساتھ، کہانتی قائدین کلِیسیا کی راہ نمائی کر سکتے ہیں، اور کہانتی حاملین مُقدّس رُسُوم ادا کر سکتے ہیں، جیسا کہ بپتسما، جس کے باعث خُدا کی قربت پانے میں ہمیں مدد ملتی ہے۔ ہر مرد اور عورت جو لائق طور پر کہانتی رُسُوم پاتے اور عہُود (مُقدّس وعدوں) پر کاربند ہوتے ہیں وہ خُدا کی قُدرت تک رسائی پاتے ہیں۔

عشائے ربانی

کہانتی قُدرت جوزف سمتھ کو عطا کی گئی تھی

جب یِسُوع مسِیح اِس دھرتی پر تھے، تو اُنھوں نے کہانتی قُدرت کے ساتھ کلِیسیا کی راہ نمائی کی تھی۔ اُس نے یہی قُدرت اپنے رسُولوں کو بھی عطا کی۔ اُن کی وفات کو صدیاں گُزر گئیں، اور بہت سارے اَرکان کلِیسیا سے بھٹک گئے۔ اُنھوں نے غیر مُستند طریقے سے اِنجِیل میں اور کلِیسیا کی تنظیم میں تبدیلیاں کی تھیں۔ خُدا کی کہانت اِس دھرتی پر مزید نہ رہی تھی۔ ۱۸۲۹ میں، جوزف سمتھ کو کہانت عطا کرنے کے واسطے یِسُوع نے یُوحنا بپتسما دینے والے اور پطرس، یعقوب، اور یُوحنا رسُولوں کو بھیجا۔ کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسِینِ آخِری ایّام اِس دھرتی پر واحد تنظیم ہے جس کے پاس خُدا کا یہ اِختیار ہے۔

ملکِ صدق کہانت کی بحالی

پطرس، یعقوب، اور یُوحنا کی صدا، منجانب لِنڈا کرلی کرسچن سن اور مائیکل ٹی مالم

کہانت کی کُنجیاں

کہانت کی کُنجیاں وہ اِختیار ہے جو کہانت کو بروئے کار لاتا ہے، جیسا کہ رُسُوم ادا کرنے کی اِجازت دینا۔ یِسُوع مسِیح کے پاس کہانت کی ساری کُنجیاں ہیں۔ کلِیسیا کا صدر دُنیا میں وہ واحد شخص ہے جو کہانت کی کُنجیاں ساری کلِیسیا کی قیادت کے لیے اِستعمال کر سکتا ہے۔ اُن کی زیرِ ہدایت، دیگر لوگ مخصُوص کُنجیاں کارِ خُدا کو انجام دینے کے لیے اِستعمال کر سکتے ہیں۔ قائدین مثلاً اُسقُف اور میخ کے صدُور حلقوں اور میخوں کی قیادت کے لیے کہانتی کُنجیاں بروئے کار لاتے ہیں۔ چوں کہ خدمت کرنے کے لیے بُلاہٹیں قائدین سے کہانتی کُنجیوں کے ساتھ آتی ہیں، مرد اور خواتین اِن بُلاہٹوں میں خدمت کے لیے اپنے اپنے فرائض کو پُورا کرنے کے واسطے کہانتی اِختیار کو اِستعمال کرتے ہیں۔

ملکِ صدق کہانت اور ہارونی کہانت

کہانت کے دو حِصّے ہیں: ملکِ صدق کہانت اور ہارونی کہانت۔ ملکِ صدق کہانت کے ذریعے سے، کلِیسیائی راہ نما کلِیسیا کے تمام رُوحانی امور کو انجام دیتے ہیں، جیسا کہ تبلیغی اور ہیکل کے فرائض۔ ہارونی کہانت اپنے فرائض ملکِ صدق کہانت کے اِختیار کے تحت انجام دیتی ہے۔ یہ بپتسما اور عِشائے ربانی جیسی رُسُوم کو ادا کرنے کے لیے بروئے کار لائی جاتی ہے۔

بپتسما

کہانت کی رحمتیں

عہُود اور رُسُوم کے وسِیلے سے، خُدا اپنے تمام بچّوں کے واسطے کہانتی برکتیں فراہم کرتا ہے۔ اِن برکتوں میں بپتسما، رُوحُ القُدس کی نعمت، عِشائے ربانی، اور ہیکل کی رُسُوم شامِل ہیں۔ ہیکل میں ودیعت پانے والے مرد اور خواتین خُدا کی کہانت کی قُدرت کی نعمت اپنے اپنے عہُود کے وسِیلے سے پاتے ہیں۔ ہم شِفا، تسلّی، اور راہ نمائی کی کہانتی برکتیں بھی پا سکتے ہیں۔

ہیکل میں نوبیاہتاہ جوڑے

صحائف کہانت کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کہانت جو قدیم ایّام میں موجود تھی وہی اب موجود ہے (دیکھیے موسیٰ ۶: ۷

کہانت کی کُنجیاں اِس امر کو یقینی بناتی ہیں کہ ہم خُداوند کے کام کی تکمیل واجب طریقے سے کرتے ہیں (دیکھیے عقائد اور عہُود ۴۲ :۱۱

کہانت کے حامل مرد حضرات اِس کو ”صرف راست بازی کے اُصُولوں“ کے تحت اِستعمال کر سکتے ہیں (عقائد اور عہُود ۱۲۱ :۳۶

کہانت کے حاملین کے چند فرائض عقائد اور عہُود ۲۰ : ۳۸–۶۷ میں بیان کیے گئے ہیں۔