۲۰۲۱
خُدا کی کلِیسیا کا نام
اکتوبر ۲۰۲۱


”خُدا کی کلِیسیا کا نام“، برائے مضبُوطیِ نوجوانان، اکتوبر ۲۰۲۱۔

ماہانہ برائے مضبوطیِ نوجوانان پیغام، اکتوبر ۲۰۲۱

خُدا کی کلِیسیا کا نام

یِسُوع مسِیح نے اپنی کلِیسیا کا جو نام رکھا اُس کے پیچھے وجہ ہے۔

یِسُوع مسِیح بحیثیتِ اچّھا چرواہا

میری کلِیسیا

کلِیسیا—لوگوں کی جماعت جو ایک جَیسی باتوں پر یقین رکھتی ہو اور مِل جُل کر عِبادت کرتی ہو۔ یہ کلیسیا یِسُوع مسِیح کی ملکیت ہے۔ اُس نے اِس کی اِبتدا کی۔ وہ اِس کی راہ نُمائی کرتا ہے۔ یہ اُسی کی ہے۔

کہلائی جائے

یِسُوع مسِیح نے ہمیں بتایا ہے کہ وہ چاہتا ہے کہ اُس کی کلِیسیا کو لوگ ایسے پُکاریں۔ تو یہی ہمیں اُس کو نام دینا چاہیے—اور ہمیں شفقت سے دُوسروں کو اِسی نام سے پُکارنے کے لیے کہنا چاہیے۔ یہ نام یِسُوع مسِیح کی طرف سے آیا۔

آخِری ایّام

آخِری ایّام—جِن ایّام میں ہم رہتے ہیں یِسُوع مسِیح کی دُوسری آمد سے پہلے کا زمانہ۔ یِسُوع مسِیح اِس آخِری بار اپنی کلِیسیا کو واپس زمین پر لایا ہے۔ یہ اُس کی آمدِ ثانی کے لیے دُنیا کو تیار کرنے میں مدد دے گی۔

کلِیسیائے یِسُوع مسِیح

(دیکھیے ”میری کلیِسیا۔“) یہ نام کا پہلا حصہ ہے جو نجات دہندہ نے اپنی کلِیسیا کو دیا۔ اِس کو وہ ”کلِیسیا“ پُکارتا ہے کیوں کہ اُس نے اِس کو قائم کیا ہے۔ اور اُس نے اپنا نام اُس پر مُہر کیا ہے۔

آخِری ایّام

(دیکھیے ”آخِری ایّام۔“) یہ کلِیسیا کے نام کا اَگلا حِصّہ ہے۔ یہ صاف صاف ظاہر کرتا ہے کہ یہ وہ کلِیسیا ہے جِس کو وہ اِن ایّام میں واپس لایا، وہ نہیں جِس کی اُس نے اَگلے زمانے میں اِبتدا کی تھی۔

مُقدّسین

مُقدّسین—لفظی مطلب ”اَیسے لوگ جو پاک ہیں۔“ یہ کلِیسیا کے نام کا آخِری حِصّہ ہے۔ یہ کلِیسیا کے اَرکان کی بابت بات کرتا ہے۔ یِسُوع مسِیح ہمیں صاف اور پاک بنا سکتا ہے۔ اور وہ ہمیں تقویت دینے کے لیے رُوحُ القُدس عطا کرتا ہے جب ہم اُس پر عمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں جِس کا اُس نے ہمیں حُکم دیا ہے۔ اگر ہم اُس پر اِیمان لاتے ہیں اور کوشش کرتے رہتے ہیں تو وہ ہمیں مُقدّس بناتا ہے۔ وہ ہمیں مقدسین بناتا ہے۔