۲۰۲۱
فریضہِ ہیکل
اکتوبر ۲۰۲۱


”فریضہِ ہیکل،“ لیحونا، اکتوبر ۲۰۲۱

ماہانہ لیحونا پیغام، اکتوبر ۲۰۲۱

فریضہِ ہیکل

ہیکلیں خُداوند کا گھر ہیں۔ ہیکل میں ہم رُسُوم پا سکتے ہیں اور خُداوند کے ساتھ عہد باندھتے ہیں۔ ہیکل میں ہم اپنے آباواجداد کے لیے بھی رُسُوم ادا کر سکتے ہیں۔

شبیہ
ہیکل

براکیلا کولمبیا ہیکل کی تصویر از برُونو لیما

پُوری تارِیخ میں، خُداوند نے اپنے لوگوں کو ہیکلیں تعمیر کرنے کا حکم دیا ہے۔ ہیکلیں مُقدّس مقام ہیں جہاں ہم خُدا کی محبت محسوس کر سکتے ہیں، رُسُوم پا سکتے ہیں، اور اُس کے ساتھ عہود باندھ سکتے ہیں۔ کلِیسیا دُنیا بھر میں ہیکلیں تعمیر کر رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اِن نعمتوں کا فیض پا سکیں۔

شبیہ
خاتون ہَیکل کے سامنے

اوکیراھ ماؤنٹین یوٹاہ کی ہیکل کے سامنے عورت کی تصویر، از نیکسیو اور میتھیو ریئر

ودیعت

کلِیسیا کے اَرکان جو راست بازی سے زِندگی بسر کر رہے ہیں وہ رُسُوم پانے اور خُدا کے ساتھ، وعدے کرنے، یا عہُود باندھنے کے لیے ہیکل میں جاتے ہیں۔ ایک رسم ودیعت ہے جو ہم ہیکل میں پاتے ہیں۔ لفظ ودیعت سے مُراد ہے ”بخشش۔“ ودیعتِ ہیکل خُدا کی طرف سے بخشش ہے۔ اِس رسم میں ہم اپنی نجات کے لیے آسمانی باپ کے منصُوبے کی بابت سیکھتے ہیں، اور ہم خُدا کے حُکموں پر چلنے کا عہد کرتے ہیں۔ اگر ہم اپنے کیے ہُوئے وعدوں سے وفا کرتے ہیں، تو خُدا ہمیں برکت دے گا۔

شبیہ
ہَیکل کے سامنے جوڑا

مِینلا فلپائن ہیکل کے قریب سے گُزرتے ہُوئے جوڑے کی تصوّیر، از کرِسٹینا سمتھ

خاندانوں کا اِکٹھے مُہر بند ہونا

ہیکل میں نِکاح کو مُہر بندی بھی کہتے ہیں۔ جب کسی جوڑے کو ہیکل میں مُہر بند کیا جاتا ہے اور وہ اپنے عہُود پر قائم و دائم رہتے ہیں، تو وہ ہمیشہ کے لیے نِکاح یافتہ ہوں گے۔ اگر اُن کے بچّے ہیں تو اُن بچّوں کو بھی اُن کے ساتھ مُہر بند کیا جائے گا۔ والدین جو بچّوں کی پَیدایش کے بعد مُہر بند ہوتے ہیں اُن کے بچّوں کو اُن کے ساتھ مُہر بند کیا جا سکتا ہے۔ اگر وہ راست بازی کی زِندگی گُزارتے ہیں تو وہ ساری ابدیت کے لیے ایک خاندان ہوں گے۔

شبیہ
لِسبن پُرتگال ہیکل کا بپتسما دینے کا حوض

لِسبن پُرتگال ہیکل کے بپتسما دینے کے حوض کی تصوّیر، از لیسلی نیلسن

فریضہِ ہیکل خُدا کی ساری اُمت کے واسطے

ہم اپنے خاندان کی تارِیخ پر کام کر کے اپنے آباواجداد کے بارے میں سیکھتے ہیں۔ ہم پھر اُن کی جانب سے فریضہِ ہیکل ادا کرتے ہیں۔ ہم اُن کے لیے وہ تمام رُسُوم ادا کرتے ہیں جن کی ضرورت کسی زندگی کو ہوتی ہے: بپتسما، اِستحکام، کہانت(مرد حضرات کے لیے) پانا، ودیعت، اور مُہر بندی۔ پھر وہ چُن سکتے ہیں کہ آیا وہ اُن رُسُوم کو قبُول کرنا چاہتے ہیں۔ اِس طریقے سے، خُدا کی ساری اُمت اِنجِیل کی نعمتوں سے معمُور ہو سکتی ہے۔

شبیہ
ہَیکل کے سامنے خاندان

فلاڈیلفیا پنسلوانیا ہیکل کے سامنے خاندان کی تصوّیر، از کوڈی بیل

فریضہِ ہیکل کی برکات

اگر ہم ہیکل میں باندھے گئے عہُود پر عمل کرتے ہیں، تو ہم برکت، تحفظ اور تقویت پائیں گے۔ ہمارے پاس کہانت کی قُدرت ہوگی۔ خاندان ہمیشہ ہمیشہ کے لیے اِکٹھے ہوں گے۔

ہیکل اِلہام اور اَمن کی بھی جگہ ہے۔ جب ہم فریضہِ ہیکل ادا کرتے ہیں، تو ہم رُوحانی ہدایت پاتے اور خُدا کی محبت محسوس کرتے ہیں۔

شائع کرنا