۲۰۲۲
خاندانی شام کیا ہے؟
اگست ۲۰۲۲


خاندانی شام کیا ہے؟ لیحونا، اگست ۲۰۲۲۔

ماہانہ لیحونا۔ پیغام، اگست ۲۰۲۲

خاندانی شام کیا ہے؟

شبیہ
ماں، باپ، اور چھوٹی بچی باہر بیٹھے ہیں۔

خاندانی شام آپ کے خاندان کے لیے ہفتے کے دوران اکٹھے ہونے کے لیے مختص کیا گیا وقت ہے۔ اس وقت کے دوران، آپ ”انجیل سیکھ سکتے ہیں، گواہیوں کو مضبوط کر سکتے ہیں، اتحاد پیدا کر سکتے ہیں، اور ایک دوسرے سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں“ (جنرل ہینڈ بک:کلیسیائے یسوع مسیح برائے مقدسینِ آخری ایام میں خدمت کرنا, ۲.۲.۴, ChurchofJesusChrist.org)۔ ہر خاندان کے لیے خاندانی شام کچھ مختلف لگتی ہے۔ لیکن مقصد یہ ہے کہ اس وقت کو ایک دوسرے کے قریب آنے اور نجات دہندہ کے قریب آنے کے لیے استعمال کیا جائے۔

تیاری

ایک ایسی سرگرمی کے بارے میں سوچیں جس سے آپ کا خاندان لطف اندوز ہو اور ایک انجیلی موضوع جس کے بارے میں آپ مل کر بات کرنا اور سیکھنا چاہیں گے۔ اس کے علاوہ، ہر ہفتے ایک دن اور وقت کا انتخاب کریں جب پورا کنبہ یا زیادہ تر افراد خانہ مل سکیں۔ کلیِسیا اراکین کی حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ وہ پیر کی رات کو خاندانی شام منعقد کریں۔ لیکن خاندان اس وقت مل سکتے ہیں جب یہ ان کے لیے بہترین کام کرے۔

شبیہ
خاندان دُعا کرتے ہوئے

دُعا

بہت سے خاندان خاندانی شام کا آغاز اور اختتام دُعا کے ساتھ کرتے ہیں۔ یہ اُن کے گھر میں رُوحُ القُدس کومدعو کرتی ہے۔ خاندانی شام بچوں اور بڑوں کے لیے چھوٹے گروپ کے ساتھ دُعا کرناسیکھنے کا بہترین وقت ہے۔

موسیقی

بہت سے خاندانوں میں افتتاحی اور اختتامی گیت بھی ہوتا ہے۔ وہ عام طور پر گیتوں کی کتاب یا پرائمری گیتوں کی کتاب سے ایک گیت منتخب کرتے ہیں۔ کلیِسیا کے پاس music.ChurchofJesusChrist.org پر گیتوں کی پیانو ریکارڈنگز ہیں۔ آپ ہیکل اسکوائر پر خیمہ اجتماع کوائر کی ویڈیوز بھی دیکھ سکتے ہیں۔ خاندانی شام کے دوران گیت گانا اراکین کو کلیِسیامیں گائے جانے والے گیتوں کو سیکھنے میں مدد کرتا ہے۔

سبق

کلیِسیا کے پاس بہت سے وسائل ہیں جو خاندانی شام میں مدد کر سکتے ہیں۔ آپ لیحونا۔, دوست، یا برائے مضبوطیِ نوجوانان.میں سے مضمون کو پڑھنے اور اس پر گفتگو کرنے کے لیے کچھ منٹ صرف کر سکتے ہیں۔ یہ کلیِسیا کی ویڈیوز دیکھنے اور ان پر بحث کرنے کا بھی وقت ہو سکتا ہے۔ یا آپ مجلسِ عامہ سے کوئی خطاب پڑھ سکتے ہیں، صحیفے پڑھ سکتے ہیں، یا آ، میرے پیچھے ہو لے.میں سے اس ہفتے کے مطالعہ پر بحث کر سکتے ہیں۔

شبیہ
بچے بسکٹ بناتے ہوئے

مشیل لوئینس کی طرف سے بسکٹ بناتے ہوئے بچوں کی تصویر

خاندانی شمولیت

بچے خاندانی شام میں حصہ لے سکتے ہیں۔ وہ سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کرنے، دعا کرنے، یا گیتوں کا انتخاب اور رہنمائی کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ وہ سبق بھی سکھا سکتے ہیں۔ خاندانی شام سے پہلے، آپ اپنے بچے کی کہانی پڑھنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ دوست رسالہ یا ان کی پسندیدہ کتاب کی کہانی۔ اس کے بعد بچہ وہ کہانی خاندان کو سبق کے طور پر سنا سکتا ہے۔ بہت سے بچے خاندانی شام کے لیے کلام کی کہانیوں پر اداکاری کرنا بھی پسند کرتے ہیں۔ بڑے بچوں کو سبق کی منصوبہ بندی کرنے دیں یا مجلسِ عامہ کی ایک عمومی گفتگو کا انتخاب کریں جو وہ پڑھنا چاہیں گے۔ پھر اُنہیں گفتگو کی قیادت کرنے دیں۔

سرگرمیاں

بہت سے خاندان خاندانی شام کے حصے کے طور پر سرگرمیاں کرنے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ اندرونی سرگرمیوں میں کھیل کھیلنا، دستکاری کرنا، یا ایک ساتھ کھانا پکانا شامل ہو سکتا ہے۔

بیرونی سرگرمیوں کے لیے آپ چہل قدمی کر سکتے ہیں، خاندانی ہاکنگ پر جا سکتے ہیں، یا اکٹھے باہر کوئی کھیل، کھیل سکتے ہیں۔ ایک ایسی سرگرمی تلاش کریں جو خاندان کے تمام افراد کر سکیں، اور ایک ساتھ مزے کریں۔ مسابقتی لمحات سے بچیں جو روح کو دور کر سکتے ہیں۔

خدمت

خاندانی شام خاندانوں کے لیے دوسروں کی خدمت کرنے کا بہترین وقت ہے۔ مثال کے طور پر، آپ کچھ بوڑھے پڑوسیوں کی مدد کر سکتے ہیں، بے گھروں کی پناہ گاہ میں کھانا پیش کر سکتے ہیں، مُبلغین کو لکھ سکتے ہیں، یا کوڑا اٹھا سکتے ہیں۔

شائع کرنا