انتظار مت کریں! ”چرواہوں کی مانند بنیں،“ برائے مضبُوطیِ نوجوان ، دسمبر ۲۰۲۲ ماہانہ برائے مضبوطیِ نوجوان پیغام، دسمبر ۲۰۲۲ لُوقا۲: 8-۲۰ انتظار مت کریں! چرواہوں کی مانند بنیں از ایرک بی مردوک؛ خاکہ کشی از ڈیرن راولینگز شبیہچرواہے بہت پہلے ایک خاموش رات کو، چرواہوں نے جانفشانی سے اپنے گلّوں کو دیکھا۔ شبیہبھیڑ چرواہوں کے پاس ایک اہم کام تھا۔ بھیڑوں کو خوراک ، پانی، اور خطرے سے حفاظت کی ضرورت تھی۔ شبیہفرشتہ اچانک، ایک فرشتہ ظاہر ہوا! ”ڈرو مَت، کِیُونکہ دیکھو، مَیں تُمہیں بڑی خُوشی کی بشارت دیتا ہُوں … کہ آج تُمہارے لِئے پَیدا ہُؤا ہے … ایک مُنّجی، یعنی مسِیح خُداوند“ شبیہفرشتہ فرشتے نے چرواہوں کو بتایا کہ وہ بیت لحم میں ایک بچّے کو کپڑے میں لِپٹا، چرنی میں پڑا ہُؤا پائیں گے۔ شبیہفرشتوں کی کوائر ایک فرشتوں کی کوائر نے آسمان کو معمور کیا اور خُدا کی حمد و ثنا میں فرشتوں کے ساتھ شامل ہوئے۔ ”عالمِ بالا پر خُدا کی تمجِید ہو اور زمِین پر اُن آدمِیوں میں جِن سے وہ راضی ہے صُلح۔“ شبیہچرواہے ”آؤ بیت لحم کو چلیں اور جِس کی خُداوند نے ہم کو خَبر دی ہے دیکھیں۔“ شبیہچرواہے ستارے کی پیروی کرتے ہوئے چرواہوں نے انتظار نہیں کیا۔ یہ نہایت اہم تھا! وہ ”جلدی سے“ بیت الحم آئے۔ شبیہچرنی میں چرواہے چرواہوں نے یِسُوع کو کپڑے میں لِپٹا، چرنی میں پڑا ہُؤا پایا جیسا فرشتوں نے کہا تھا۔ شبیہبچّہ یِسُوع یہ وہ وعدہ کیا ہوا مسِیح تھا جو دُنیا کا نجات دہندہ اور مُخلصی دینے والا بنا اور ہمیں حقیقی خوشی بخشنے آیا تھا! شبیہچرواہے چرواہے نہایت خوش تھے! اُنھوں نے بتایا کہ اُنھوں نے کیا سنا اور دیکھا۔ ”دُنیا کا نجات دہندہ پیدا ہوا ہے!“ ”مسِیح آخرکار آ گیا ہے!“ شبیہنوجوان صحائف کا مُطالعہ کرتے ہوئے چرواہے ”جلدی سے“ یِسُوع کے پاس آئے۔ آپ بھی ایسا کر سکتے ہیں! آپ اُس سے سیکھ سکتے ہیں شبیہنوجوان گھاس کاٹتے ہوئے آپ دوسروں کی خدمت کرنے سے اُس کی خدمت کر سکتے ہیں۔ شبیہنوجوان خاتون مورمن کی کتاب کا اشتراک نوجوان آدمی کے ساتھ کرتے ہوئے آپ اُس کی گواہی دے سکتے ہیں۔ © ۲۰۲۲ منجانب Intellectual Reserve, Inc. جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ یو ایس اے میں چھپا۔ منظوری برائے انگریزی:۱۹/۶۔ منظوری برائے ترجمہ: ۱۹/۶۔ ترجمہ برائے Monthly For the Strength of Youth Message، December 2022 Urdu۔ ۱۸۳۱۸۔۴۳۴