۲۰۲۲
ہم دہ یکی کیوں ادا کرتے ہیں
دسمبر ۲۰۲۲


”ہم دہ یکی کیوں ادا کرتے ہیں،“ لیحونا، دسمبر ۲۰۲۲۔

ماہانہ لیحونا پیغام، دسمبر۲۰۲۲

ہم دہ یکی کیوں ادا کرتے ہیں

شبیہ
سِکوں کا ڈھیر

کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسینِ آخِری ایّام کے ارکان اپنی آمدنی کا دسواں حصہ کلِیسیا کو دیتے ہیں۔ یہ دہ یکی کہلاتی ہے۔ یہ رقم پوری دُنیا میں کلِیسیا کے کام کو کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

دہ یکی کیا ہے؟

خُدا کے احکام میں سے ایک دہ یکی ادا کرنا ہے، جو ہماری آمدنی کا دسواں حصہ ہے، اُس کی کلِسیا کے لیے۔ جب ہم دہ یکی ادا کرتے ہیں، تو ہم اپنی برکات کے لیے خُدا کا شکر ادا کرتے ہیں۔ ہم ظاہر کرتے ہیں کہ ہم خُداوند پر بھروسہ رکھتے ہیں اور یہ کہ ہم ہر چیز میں اُس کی فرمانبرداری کرنے کے لیے رضامند ہیں۔

شبیہ
لوگ سامان دہ یکی کی ادائیگی کے طور پر ملکِ صدق کے پاس لاتے ہوئے

ملکِ صدق—ذخیرہ خانہ کا نگہبان، از کلارک کیلی پرائس

پرانے عہد نامے کی تعلیمات

خُدا کے لوگوں نے عہدِ عتیق کے زمانے سے دہ یکی ادا کی ہے۔ مثال کے طور پر، ابرہام نے دہ یکی ادا کی ( دیکھیں پیدایش ۱۴ :۱۸–۲۰)۔ دہ یکی کا قانون قدیم نبیوں نے بھی سکھایا تھا ، بشمول مُوسیٰ اور ملاکی (دیکھئےاحبار ۲۷: ۳۰– ۳۴؛ نحمیاہ ۱۰:۳۵ – ۳۷؛ملاکی ۳: ۱

دہ یکی کے قانون کی بحالی

۱۸۳۸ میں، نبی جوزف سمتھ نے خُداوند سے پوچھا کہ اراکینِ کلِیسیا کو دہ یکی کیسے ادا کرنی چاہیے۔ خُداوند کا جواب عقائد اور عہُود ۱۱۹ میں درج ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اراکین کو اپنے نفع کا دسواں حصہ کلِیسیا کو دینا چاہیے ( دیکھئے آیت ۴)۔ کلیسیائی راہ نماؤں نے سکھایا ہے کہ ”نفع“ سے مراد آمدنی ہے۔

شبیہ
لوگ ہاتھ ملا رہے ہیں جب ایک شخص دوسرے کو لفافہ دیتے ہوئے

تصویر از جیمی ڈیل جانسن

دہ یکی کیسے ادا کرتے ہیں

ہم آن لائن عطیہ فارم کو پُر کر کے دہ یکی دے سکتے donations.ChurchofJesusChrist.org۔ یا ہم پیسے کاغذی فارم پُر کر کے مجلسِ اُسقف یا صدرِ شاخ کو دے سکتے ہیں۔ ساری رقم کلیسیائی ہیڈ کوارٹرز میں بھیجی جاتی ہے، جہاں کلیسیائی راہ نما ( صدارتِ اوّل، بارہ رسولوں کی جماعت، اور اُسقفی صدارت کی جماعت) دُعا گو ہو کر فیصلہ کرتے ہیں کہ اسے کیسے استعمال کیا جائے گا۔

برکات

خُداوند نے وعدہ کیا ہے کہ جو دہ یکی ادا کرتے ہیں وہ دُنیاوی اور رُوحانی طور پر برکت پائیں گے۔ دہ یکی خُدا کے تمام بچوں کو بھی برکت بخشتی ہے اور یہ موقع دیتی ہے کہ وہ اُس سے سِیکھیں اور انجیل میں ترقی پائیں۔

شبیہ
سالٹ لیک ہَیکل

دہ یکی کے فنڈز کا استعمال کیسے کیا جاتا ہے

پوری دُنیا میں خُداوند کی کلِیسیا کی تعمیر کے لیے دہ یکی کے پیسے کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اِس میں ہیکلوں اور دیگر گرجہ گھروں کے ڈھانچوں کی تعمیر، صحائف کی چھپائی اور دیگر مواد، کلِیسیائی سکولوں کی مالی امداد، اور خاندانی تاریخ اور کارِ تبلیغ شامل ہیں۔

دہ یکی کا اقرار

سال میں ایک دفعہ، کلِیسیائی اراکین اپنے اُسقف (یا صدرِ شاخ) کے ساتھ مل کر اُسے بتاتے ہیں کہ کیا وہ پوری دہ یکی ادا کرنے والے ہیں۔

دہ یکی کس چیز کی ادائیگی کرتی ہے

شبیہ
اوکلینڈ کیلی فورنیا ہیکل

اوکلینڈ کیلی فورنیا ہیکل کی تصویر از لونگن لونکزینا جونئیر۔

شبیہ
مختلف زبانوں میں مورمن کی کِتاب کی جلدیں
شبیہ
عبادت گاہ

شائع کرنا