فصل ۱۲۰
۸ جولائی ۱۸۳۸، فار ویسٹ، میزوری میں، نبی جوزف سمِتھ کے ذریعے دیا گیا مُکاشفہ، دہ یکی میں دی گئی جائدادوں کے اِنتقال کے طریقے کو واضح کِیا گیا ہے، جَیسے پچھلے مُکاشفے، فصل ۱۱۹ میں ذِکر کِیا گیا۔
۱ یقیناً، خُداوند یُوں فرماتا ہے، اب وقت آ گیا ہے کہ ایک مجلِس، جو میری کلِیسیا کی صدارتِ اَوّل، اور اُسقُف اور اُس کی مجلِس، اور میری اَعلیٰ مجلِس پر مُشتَمِل ہو؛ اور اُن پر میری اپنی رضا کے ساتھ اِس کا تصفیہ کر دیا جائے، خُداوند فرماتا ہے۔ اَیسا ہی ہو۔ آمین۔