فصل ۵۱
۲۰ مئی ۱۸۳۱ کو تھامپسن، اوہائیو میں، نبی جوزف سمِتھ کے وسِیلے سے دیا گیا مُکاشفہ۔ اِس وقت مُقَدَّسین مشرقی ریاستوں سے ہجرت کر کے اوہائیو میں آنا شُروع ہو گئے تھے، اور اُن کی آبادکاری کے لیے واضح بندوبست کرنا ضروری ہو گیا تھا۔ چُوں کہ یہ ذِمّہ داری خصوصاً اُسقُف کے عہدے کی تھی، اُسقُف ایڈورڈ پارٹریج نے اِس مُعاملے پر ہدایت چاہی، اور نبی نے خُداوند سے دریافت کِیا۔
۱–۸، ایڈورڈ پارٹریج کو مُختاری اور اِملاک کی نظامت کے لیے مُقرّر کِیا گیا ہے؛ ۹–۱۲، مُقَدَّسین دیانت داری کا برتاؤ کریں اور یکساں وُصُول کریں؛ ۱۳–۱۵، اُنھیں اُسقُف کا ذخیرہ خانہ قائم کرنا ہے اور اِملاک کی خُداوند کی شَرِیعت کے مُطابق تنظیم کرنی ہے؛ ۱۶–۲۰، اوہائیو اِکٹھے ہونے کی عارضی جگہ ہو گی۔
۱ خُداوند تیرا خُدا کہتا ہے، میری طرف کان لگا، اور مَیں اپنے خادِم ایڈورڈ پارٹریج سے کلام کرُوں گا، اور اُس کو ہدایت دُوں گا۔ کیوں کہ ضرور ہے کہ وہ اُن لوگوں کو مُنَظّم کرنے کے بارے ہدایت پائے۔
۲ کیوں کہ ضرور ہے کہ وہ میرے قانون کے مُطابق مُنَظّم کیے جائیں؛ ورنہ وہ کاٹ ڈالے جائیں گے۔
۳ پَس، میرا خادِم ایڈورڈ پارٹریج، اور وہ جِنھیں اُس نے چُنا ہے، جِن سے مَیں خُوش ہُوں، اِن لوگوں کو اُن کا حِصّہ دیں، ہر شخص کو اُس کے خاندان کے مُطابق، اُس کے حالات اور حاجتوں اور ضرورتوں کے مُطابق۔
۴ اور میرا خادِم ایڈورڈ پارٹریج، جب کسی شخص کو اُس کا حِصّہ دے، تو اُسے وہ دستاویز بھی دے جو اُس کے حِصّے کی ضمانت ہوگا، کہ وہ اُس حق اور مِیراث کا اُس وقت تک مالک رہے گا، جب تک وہ حُکم عدولی نہ کرے اور کلِیسیا کی رائے سے اور کلِیسیا کے قانون اور عہد کے مُطابق، کلِیسیا سے تعلق کا اَہل نہ رہے۔
۵ اور اگر وہ حُکم عدولی کرے اور کلِیسیا سے تعلق کا مستحق نہ رہے، تو اُسے اُس حِصّے پر کوئی حق نہ ہو گا جو اُس نے اُسقُف کو میری کلِیسیا کے غریبوں اور ضرورت مندوں کے لیے دیا۔ اور وہ عطیہ اُس کانہ رہے گا، مگر صرف اُسی کا حق دار ہو گا جو حِصّہ اُسے دیا جائے گا۔
۶ اور اِسی طرح، مُلک کے قوانین کے مُطابق سب چِیزوں کو یقینی بنایا جائے گا۔
۷ اور وہ جو اِن لوگوں کی مِلکیت ہے اِنھی لوگوں کو دی جائے۔
۸ اور جو رقم اِن لوگوں کے لیے باقی بچّے—اِن لوگوں کے لیے کوئی نمایندہ مُقرّر کِیا جائے، جو لوگوں کی ضرورت کے مُطابق، رقم سے خُوراک اور لِباس مہیا کرے۔
۹ اور ہر شخص دیانت داری سے کام کرے، اور اپنے لوگوں میں یکساں ہو، اور مساوی حِصّہ پائے، تاکہ تُم یکجا ہو، جَیسا کہ مَیں نے تُم کو حُکم دیا ہے۔
۱۰ اور وہ جو اِن لوگوں کا ہے وہ کسی دُوسری کلِیسیا کو نہ دیا جائے۔
۱۱ پَس، اگر کوئی اور کلِیسیا اِس کلِیسیا سے رقم وُصُول کرے، تو وہ اِس کلِیسیا کو اُن کے مُعاہدے کے مُطابق واپس کرے۔
۱۲ اور یہ اُسقُف یا نمایندے کے ذریعے سے ہو گا۔ جِس کو کلِیسیا کی رائے سے مُقرّر کِیا جائے گا۔
۱۳ اور پھِر، اُسقُف اِس کلِیسیا کے لیے ذخیرہ خانہ قائم کرے۔ اور وہ سب چِیزیں ہر دو پیسے اور خُوراک، جو لوگوں کی حاجت سے زیادہ ہوں، اُسقُف کے ہاتھوں میں رہیں۔
۱۴ اور وہ کُچھ اپنی حاجت کے مُطابق اور اپنے خاندان کی حاجت کے واسطے علیحٰدہ کر لے، کیوں کہ وہ اِس شعبے کی ملازمت کرنے پر مامُور ہو گا۔
۱۵ اور اِس طرح مَیں اِن لوگوں کو اپنی شَرِیعت کے مُطابق مُنَظّم ہونے کا حق بخشُوں گا۔
۱۶ اور مَیں تھوڑے عرصے کے لیے اِس سر زمِین کو مخصُوص کرُوں گا، جب تک مَیں، خُداوند، اُن کے لیے کُچھ اور بندوبست نہ کرُوں، اور اُنھیں وہاں جانے کا نہ کہُوں؛
۱۷ اور وہ گھڑی اور دِن اُن کو نہیں دیا گیا، پَس مَیں اُن کو اِس سر زمِین پر برسوں تک رہنے دُوں گا، اور یہ اُن کے لیے اچّھا ہو گا۔
۱۸ دیکھ، یہ میرے خادِم ایڈورڈ پارٹریج کے لیے نمونہ ہو گا، دُوسرے مقاموں پر، ساری کلِیسیاؤں میں۔
۱۹ اور جو کوئی مُختار، وفادار، راست، اور دانِش مند پایا جائے گا وہ خُداوند کی شادمانی میں شامل ہو گا اور اَبَدی زِندگی مِیراث میں پائے گا۔
۲۰ مَیں تُم سے، سچّ، کہتا ہُوں، مَیں یِسُوع مسِیح ہُوں، جو جلد آتا ہے، اَیسی گھڑی جِس کا تُمھیں تَصَوُّر نہ ہو، اَیسا ہی ہے۔ آمین۔