صحائف
عقائد اور عہُود ۴۷


فصل ۴۷

۸ مارچ ۱۸۳۱ کو کرٹ لینڈ، اوہائیو میں، نبی جوزف سمِتھ کے ذریعے سے دیا گیا مُکاشفہ۔ جان وِٹمر جِس نے پہلے نبی کے مُحرّر کی حیثیت سے خدمت انجام دی تھی، جب اُس کو اولیور کاؤڈری کی جگہ کلِیسیا کے مورّخ اور قلم نویس کے طور پر خدمت کرنے کے لیے کہا گیا تو شُروع شُروع میں وہ ہچکچایا۔ اُس نے لِکھا، ”مَیں اَیسا نہیں کرنا چاہتا مگر خُداوند کی مرضی کو پُورا کرنے کے لیے اَیسا کِیا، اور اگر وہ اَیسا چاہتا ہے تو وہ جوزف سمِتھ رویا بین کے وسِیلے سے آشکار کرے گا۔“ جوزف سمِتھ پر اِس مُکاشفے کے نزُول کے بعد جان وِٹمر نے قَبُول کِیا اور عطا کردہ عہدے پر اپنی خدمت انجام دی۔

۱–۴، جان وِٹمر کلِیسیا کی تارِیخ رقم کرنے اور نبی کے لیے تحریر کرنے کے لیے مُقرّر کِیا جاتا ہے۔

۱ دیکھ، یہ میرے لیے واجب ہے کہ میرا خادِم جان باقاعدہ تارِیخ لِکھے اور محفُوظ کرے، اور تیری، میرے خادِم جوزف، کی معاونت کرے، اُن تمام باتوں کو قلم بند کرنے کے لیے جو تُجھے دی جائیں گی، جب تک کہ وہ مزید فرائض کے لیے بُلایا نہیں جاتا۔

۲ پھِر، مَیں تُجھ سے سچّ کہتا ہُوں کہ وہ اِجلاس میں اپنی آواز اُٹھا سکتا ہے، جب بھی یہ ضروری ہو۔

۳ اور پھِر، مَیں تُجھ سے کہتا ہُوں کہ اُسے ذِمّہ داری دی جاتی ہے کہ کلِیسیا کے حالات و واقعات اور تارِیخ پابندی سے رقم کرے؛ کیوں کہ مَیں نے اولیور کاؤڈری کو دُوسرے عہدے پر مُقرّر کِیا ہے۔

۴ پَس، مددگار کے وسِیلے سے جِس قدر وہ وفادار رہتا ہے، بخشا جائے گا کہ یہ باتیں لِکھے۔ اَیسا ہی ہو۔ آمین۔