بائِبل اور مورمن کی کِتاب سِکھاتی ہیں کہ یک زوجیت خُدا کا بیاہ کے لیے معیار ہے جب تک وہ کوئی اور اِعلان نہیں کرتا (دیکھیے ۲ سموئیل ۱۲:۷–۸ اور یعقوب ۲:۲۷، ۳۰)۔ ۱۸۴۰ کی دہائی کے آغاز میں جوزف سمِتھ کو مُکاشفہ مِلنے کے بعد کلِیسیائی اَرکان کے درمیان میں کثیر زوجیت کے رواج کا قیام ہُوا (دیکھیے فصل ۱۳۲)۔ ۱۸۶۰ سے لے کر ۱۸۸۰ تک حُکومتِ متحدہ ریاستہائے نے اِس مذہبی رواج کو غیرقانونی ٹھہرانے کے لیے قوانین منظُور کیے۔ بالآخِر متحدہ ریاستہائے کی عدالتِ عظمیٰ نےاِن قوانین کی حمایت کر دی۔ صدر وِلفرڈ وڈرف نے مُکاشفہ پانے کے بعد حسبِ ذیل منشُور کا اِعلان کر دیا، جِس کو کلِیسیا نے ۶ اَکتوبر ۱۸۹۰ کو مُستَنَد اور لازِم کی حیثِیت سے قَبُول کر لیا۔ اِس نے کلِیسیا میں کثیر اَزدواجی رواج کے خاتمے کا آغاز کِیا۔