صحائف
عقائد اور عہُود ۱۰۴


فصل ۱۰۴

۲۳ اَپریل ۱۸۳۴ کو کرٹ لینڈ، اوہائیو، یا گرد و نواح میں، مُتحدہ اِدارہ کی بابت نبی جوزف سمِتھ کو دیا گیا مُکاشفہ (دیکھیے فصُول ۷۸ اور ۸۲ کی شہ سُرخیاں)۔ غالِباً اِس وقت متحدہ اِدارہ کی مجلِس کے اَرکان کلِیسیا کی فوری دُنیاوی ضروریات پر غَور کرنے کے لیے جمع ہُوئے تھے۔ ۱۰ اَپریل کو اِدارے کے اِبتدائی اِجلاس میں اِدارے کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کِیا گیا۔ یہ مُکاشفہ ہدایت دیتا ہے کہ اِس کی بجائے اِدارے کی تنظیمِ نو کی جائے؛ اِس کی اِملاک اِدارہ کے اَرکان میں اُن کی مُختاری کے عِوض تقسیم کی جائیں۔ جوزف سمِتھ کی زیرِ ہدایت، بعد ازآں مُکاشفہ میں ”مُتحدہ اِدارہ“ فقرے کو ”مُتحدہ تنظیم“ میں تبدیل کر دیا گیا۔

۱–۱۰، مُقَدَّسین جو مُتحدہ تنظیم کے خِلاف گُناہ کرتے ہیں ملعُون ہوں گے؛ ۱۱–۱۶، خُداوند اپنے طریقے سے مُقَدَّسین کے لیے مہیا کرتا ہے؛ ۱۷–۱۸، اِنجِیل کا قانون مسکینوں کی دیکھ بھال کے لیے راہ نمائی کرتا ہے؛ ۱۹–۴۶، مُتعدد بھائیوں کی مُختاریاں اور برکات مُقرّر کی گئی ہیں؛ ۴۷–۵۳، کرٹ لینڈ میں مُتحدہ تنظیم اور صِیُّون میں تنظیم کو جُداگا نہ طور پر چلانا ہے؛ ۵۴–۶۶، صحائف کی چھپائی کے لیے خُداوند کا مُقَدَّس مال خانہ قائم کِیا جاتا ہے؛ ۶۷–۷۷، مُتحدہ تنظیم کا عام مال خانہ مشترکہ رضامندی کی بُنیاد پر کام کرے گا؛ ۷۸–۸۶، وہ جو متحدہ تنظیم میں ہیں اپنے تمام قرض چُکائیں، اور خُداوند اُنھیں مالی غُلامی سے نکالے گا۔

۱ مَیں تُم سے سچّ کہتا ہُوں، میرے دوستو، مَیں تُمھیں مشورت دیتا ہُوں، اور حُکم، اِن تمام اِملاک کے بارے مَیں جو اِس تنظیم کی ملکیت ہیں جِسے مَیں نے مُنَظّم اور قائم کرنے کا حُکم دیا ہے، کہ مُتحدہ تنظیم ہو، اور میری کلِیسیا کی بخشش کے لیے اَبَدی تنظیم، اور آدمیوں کی نجات کے لیے جب تک مَیں آ نہ جاؤں—

۲ غیر متغیر اور غیرمتبدل وعدے کے ساتھ، کہ جِس قدر وہ جِنھیں مَیں نے حُکم دیا اِیمان دار رہے تھے وہ کثرتِ برکات سے برکت پائیں گے؛

۳ لیکن جِس قدر وہ اِیمان دار نہ رہے قریب تھے کہ ملعُون ہوں۔

۴ پَس، جِس قدر میرے خادِموں میں سے بعض نے اَحکام پر عمل نہیں کِیا، بلکہ حرص کی وجہ سے، اور غلط بیانی سے عہد توڑا ہے، مَیں نے اُنھیں تکلیف دہ اور شدید لعنت سے ملعُون کِیا ہے۔

۵ پَس مجھ، خُداوند نے اپنے دِل میں اِرادہ کِیا ہے، کہ جب جب تنظیم سے وابسطہ کوئی بھی فرد خطاکار پایا جائے گا، یا با َالفاظِ دیگر، وہ عہد توڑے گا جِس سے تُم بندھے ہو، وہ اپنی زِندگی میں ملعُون ٹھہرایا جائے گا، اور جِس سے مَیں چاہُوں اُس سے روندا جائے گا؛

۶ پَس مَیں، خُداوند اِن باتوں کے لیے ٹھٹھوں میں اُڑایا نہ جاؤں گا—

۷ اور یہ سب اِس لیے کہ تُمھارے درمیان معصوم ناراستوں کے ساتھ سزاوار نہ ٹھہریں، اور کہ تُمھارے درمیان قُصُوروار بچ نہ جائیں؛ کیوں کہ مُجھ خُداوند، نے تُم سے اپنے دہنے ہاتھ جلال کے تاج کا وعدہ کِیا ہے۔

۸ پَس، جب جب تُم خطاکار پائے جاتے ہو، اپنی زِندگیوں میں میرے قہر سے بچ نہیں سکتے۔

۹ اور جَیسے جَیسے تُم خطاکاری کے سبب کاٹے جاتے ہو، تُم شیطان کے مسلسل گُھونسوں سے مُخلصی کے دِن تک بچ نہیں سکتے۔

۱۰ اور اب مَیں تُمھیں اِسی گھڑی اِختیار دیتا ہُوں، کہ اگر تُمھارے درمیان تنظیم کا کوئی آدمی ہو، جو خطاکار پایا جائے اور بدی سے توبہ نہ کرے، تو تُم اُسے شیطان کے مسلسل گُھونسوں کے حوالے کرو گے؛ اور اُسے اِختیار نہ ہو گا کہ بدی تُم پر لے کر آئے۔

۱۱ یہ میری دانِست میں ہے؛ پَس، مَیں تُمھیں حُکم دیتا ہُوں، کہ تُم خُود کو مُنَظّم اور ہر شخص کو اِس کی مُختاری پر مُقرّر کرنا؛

۱۲ کہ ہر شخص مُجھے اِس مُختاری کا جواب دے جِس پر اُسے مُقرّر کِیا گیا ہے۔

۱۳ پَس یہ اَہم ہے کہ مَیں، خُداوند، ہر شخص کو، دُنیاوی نعمتوں کی مُختاری کا جواب دہ بناؤں، جو مَیں نے اپنی تمام مَخلُوق کے لیے بنائی اور تیار کی ہیں۔

۱۴ مجھ، خُداوند نے آسمانوں کو پھیلایا، اور زمِین کو بنایا، میرے ہاتھ کی حقیقی دست کاری، اور تمام چِیزیں جو اُن میں ہیں میری ہیں۔

۱۵ اور یہ میرا اِرادہ ہے کہ اپنے مُقَدَّسین کے لیے مہیا کرُوں، کیوں کہ تمام چِیزیں میری ہیں۔

۱۶ بلکہ اِس کو میرے اپنے طریق کے مُطابق ہونا ضرور ہے، اور دیکھو یہی وہ طریقہ ہے جو مُجھ، خُداوند، نے اپنے مُقَدَّسین کے لیے مہیا کرنے کا اِعلان کِیا ہے، اور غریب سرفراز کیے جائیں گے، اِس میں امیر پست کیے جاتے ہیں۔

۱۷ پَس زمِین مَعمُور ہے، اور اِس میں سب کے لیے کافی ہے اور کُچھ زائد بھی ہے؛ ہاں، مَیں نے تمام چِیزیں تیار کی ہیں، اور بنی آدم کو دی ہیں کہ اپنے نمایندے خُود ہوں۔

۱۸ پَس، اگر کوئی آدمی اِس فراونی میں سے لے جو مَیں نے بنائی ہے، اور میری اِنجِیل کے قانون کے مُطابق اپنا حِصّہ غریبوں اور حاجت مندوں کو نہ دے، وہ بدکاروں کے ساتھ، تکلیف میں مُبتلا ہو کر، اپنی آنکھیں دوزخ میں اُٹھائے گا۔

۱۹ اور اب، مَیں تُم سے تنظیم کی اِملاک کی بابت مَیں سچّ کہتا ہُوں—

۲۰ میرے خادِم سِڈنی رِگڈن کے لیے وہ جگہ جہاں پر وہ ابھی رہتا ہے اور دباغ خانہ اُس کی کفالت کے لیے، جب تک وہ میرے تاکِستان میں مُشقّت کرتا ہے، مُختار مُقرّر کِیا جائے، حتیٰ کہ جَیسا مَیں چاہُوں اور جب مَیں اُسے حُکم دُوں۔

۲۱ اور تمام چِیزیں تنظیم کی مشورت کے مُطابق ہوں، اور مُتحدہ رضامندی یا تنظیم کی رائے کے مُطابق، جو کرٹ لینڈ کی زمِین میں بستے ہیں۔

۲۲ اور اِس مُختاری اور برکت کو مَیں، خُداوند، اپنے خادِم سِڈنی رِگڈن پر، اور اِس کے بعد اُس کی اولاد پر، رحمت عطا کرتا ہُوں؛

۲۳ اور مَیں اِس پر برکات کو اُتنا بڑھاؤں گا، جتنا وہ خُود کو میرے سامنے حلیم کرے گا۔

۲۴ اور پھِر، میرے خادِم مارٹن ہیرس پر اور اُس کے بعد اُس کی اولاد پر وہ قطعہ زمِین مُختاری کے لیے مُقرّر کِیا جائے، جو میرے خادِم جان جانسن نے اپنی پچھلی مِیراث کے بدلے میں پایا تھا۔

۲۵ اور جِس قدر وہ اِیمان دار ہے، مَیں اُس پر اور اُس کی اَولاد پر برکات کو بڑھاؤں گا۔

۲۶ اور میرا خادِم مارٹن ہیرس اپنی رُقُوم میرے کلام کی مُنادی کے لیے وقف کرے، جَیسا کہ میرا خادِم جوزف سمِتھ جُونئیر ہدایت دے گا۔

۲۷ اور پھِر میرا خادِم فریڈرک جی ویلمز وہ جگہ پائے جہاں وہ ابھی بستا ہے۔

۲۸ اور میرا خادِم اولیور کاؤڈری وہ قطعہ زمِین پائے جو گھر سے مُتّصِل ہے، جو چھپائی کا دفتر ہو گا، جو قطعہ نمبر ایک ہے، اور وہ قطعہ بھی جہاں اِس کا باپ رہتا ہے۔

۲۹ اور میرے خادِموں فریڈرک جی وِلیمز اور اولیور کاؤڈری کو چھپائی کا دفتر اور اِس سے مُتعلّقہ تمام چِیزیں لینے دو۔

۳۰ اور یہ اُن کی مُختاری ہو گی جو اُن کے لیے مُقرّر کی جائے گی۔

۳۱ اور جَیسے جَیسے وہ اِیمان دار ہوں گے، دیکھو مَیں اُنھیں برکت بخشُوں گا، اور اُن پر برکات کو بڑھاؤں گا۔

۳۲ اور یہ اُن کی مُختاری کا شُروع ہے جو مَیں نے اُن کے لیے مُقرّر کی ہے، اُن کے لیے اور اُن کے بعد اُن کی اولاد کے لیے۔

۳۳ اور جِس قدر وہ اِیمان دار رہیں گے، مَیں اُن پر اور اُن کے بعد اُن کی اَولاد پر برکات کو بڑھاؤں گا، حتیٰ کہ برکات کی کثرت۔

۳۴ اور پھِر میرا خادِم جان جانسن وہ گھر لے جِس میں وہ رہتا ہے، اور تمام مِیراث، سِوا اِس زمِین کے جو میرے گھروں کی تعمیر کے لیے محفُوظ کی گئی ہے، جِس کا تعلق اِس مِیراث اور اُن قطعہ زمِین سے ہے جو میرے خادِم اولیور کاؤڈری کے نام کیے جا چُکے ہیں۔

۳۵ اور جِس قدر وہ اِیمان دار ہے، مَیں اُس پر برکات بڑھاؤں گا۔

۳۶ اور یہ میری مرضی ہے کہ وہ اُن قطعاتِ زمِین کو بیچ دے جِن کی میرے مُقَدَّسین کے شہر کی تعمیر کے لیے نشان دہی کی گئی ہے، جَیسا اسے رُوح کی آواز سے بتایا جائے گا، اور تنظیم کی مشورت اور نتظیم کی رائے کے مُطابق۔

۳۷ اور یہ اُس مُختاری کا شُروع ہے جو مَیں نے اُس کے لیے مُقرّر کی ہے، کہ اُس کے لیے اور اُس کے بعد اُس کی اَولاد کے لیے برکت ہو۔

۳۸ اور جِس قدر وہ اِیمان دار ہے، مَیں اُس پر رحمتوں کی کثرت کو بڑھاؤں گا۔

۳۹ اور پھِر، میرے خادِم نیول کے وِٹنی کو اُن گھروں اور اُس قطعہ زمِین کی تَقرُّری دو جہاں وہ رہتا ہے، اور وہ قطعہ زمِین اور عمارت جِس پر تجارتی اِدارہ کھڑا ہے، اور قطعہ زمِین بھی جو تجارتی اِدارے کے جنُوبی سِرے پر ہے، اور وہ قطعہ زمِین بھی جِس پر کارخانہ واقع ہے۔

۴۰ اور یہ سب مَیں نے اپنے خادِم نیول کے وِٹنی کی مُختاری کے لیے مُقرّر کِیا ہے، اُس کے لیے اور اُس کے بعد اُس کی اَولاد کی برکت کے لیے، اپنی تنظیم کے تجارتی اِدارے کے فائدے کے لیے جِس کو مَیں نے کرٹ لینڈ کی سرزمِین میں اپنی میخ کے لیے قائم کِیا ہے۔

۴۱ ہاں یقیناً، یہ وہ مُختاری ہے جو مَیں نے اپنے خادِم این کے وِٹنی کے لیے مُقرّر کی ہے، حتیٰ کہ پُورا تجارتی اِدارہ، اُس کے اور اُس کے نمایندے، اور اُس کے بعد اُس کی اَولاد کے لیے۔

۴۲ اور جِس قدر وہ میرے اَحکام کو ماننے میں اِیمان دار ہے، جو مَیں نے اُسے دیے ہیں، مَیں اُس پر اور اُس کے بعد اُس کی اَولاد پر برکات کو بڑھاؤں گا، حتیٰ کہ برکات کی کثرت۔

۴۳ اور پھِر، میرے خادِم جوزف سمِتھ جُونیئر کو وہ قطعہ زمِین دو جِس پر میرے گھر کی تعمیر کی نشان دہی کی گئی ہے، جو چالیس جریب لمبی اور بارہ چوڑی ہے، اور وہ مِیراث بھی جِس پر اب اُس کا باپ رہتا ہے؛

۴۴ اور یہ اُس مُختاری کا شُروع ہے جو مَیں نے اُس کے لیے مُقرّر کِیا ہے، اُس پر اور اُس کے باپ پر برکت کے لیے۔

۴۵ پَس دیکھو، مَیں نے اُس کے باپ کے لیے مِیراث محفُوظ رکھی ہے، اُس کی کفالت کے لیے؛ اِس لیے وہ میرے خادِم جوزف سمِتھ جُونیئر کے گھرانے کا گنا جائے گا۔

۴۶ اور مَیں اپنے خادِم جوزف سمِتھ جُونیئر کے گھرانے پر برکات کو بڑھاؤں گا، جِس قدر وہ اِیمان دار ہے، حتیٰ کہ برکات کی کثرت۔

۴۷ اور اب، مَیں تُمھیں صِیُّون کے بارے میں حُکم دیتا ہُوں، کہ تُم مُتحدہ تنظیم کے طور پر اپنے صِیُّونی بھائیوں کے ساتھ مزید بندھے نہ رہو گے، صرف اِس حد تک—

۴۸ جب تُم مُنَظّم ہو جاؤ، تو تُم کرٹ لینڈ کے شہر، صِیُّون کی میخ کی مُتحدہ تنظیم کہلاؤ گے۔ اور تُمھارے بھائی، جب وہ مُنَظّم ہو جائیں، صِیُّون کے شہر کی مُتحدہ تنظیم کہلائیں گے۔

۴۹ وہ اپنے اپنے ناموں کے مُطابق مُنَظّم ہوں گے، اور اپنے اپنے نام پر؛ اور وہ اپنا کام اپنے اپنے نام پر کریں گے، اور اپنے اپنے ناموں کے مُطابق؛

۵۰ اور تُم اپنا کاروبار اپنے اپنے نام پر کرو گے، اور اپنے اپنے ناموں کے مُطابق۔

۵۱ اور مَیں نے یُوں کرنے کا حُکم تُمھاری نجات کے لیے دیا ہے، اور اُن کی نجات کے لیے بھی، اُن کے نِکالے جانے اور جو ہونے والا ہے اُس کے نتیجے میں۔

۵۲ چُوں کہ خطاکاری، طمع کاری اور ریا کاری کی باتوں کے باعث عہُود توڑے گئے ہیں—

۵۳ چُناں چہ، تُمھاری اپنے بھائیوں کے ساتھ مُتحدہ تنظیم منسُوخ کی گئی ہے، کہ تُم صرف اِس گھڑی تک کے سِوا اُن سے بندھے نہیں ہو، صرف اِس طور پر، جَیسا میں نے کہا ہے، قرض سے جَیسا کہ یہ تنظیم مشورت سے مُتّفِق ہو، جَیسا کہ تُمھارے حالات اِجازت دیں اور جَیسا کہ مجلِس کی رائے ہدایت دے۔

۵۴ اور پھِر، مَیں تُمھیں تُمھاری مُختاری کے بارے میں حُکم دیتا ہُوں جو مَیں نے تُمھارے لیے مُقرّر کی ہے۔

۵۵ دیکھو، یہ تمام اِملاک میری ہیں، ورنہ تُمھارا اِیمان بےسود ہے، اور تُم ریاکار ہو، اور وہ عہُود جو تُم نے مُجھ سے کیے ہیں توڑے گئے ہیں۔

۵۶ اور اگر اِملاک میری ہیں تو تُم مُختار ہو؛ ورنہ تُم مُختار نہیں۔

۵۷ بلکہ، مَیں تُم سے سچّ کہتا ہُوں، مَیں نے تُمھیں مُقرّر کِیا ہے کہ میرے گھر کے مُختار ہوں، یعنی بلاشبہ مُختار۔

۵۸ اور اِس مقصد کے لیے مَیں نے تُمھیں حُکم دیا ہے کہ خُود کو مُنَظّم کرو، یعنی میرے کلام، میرے صحائف کی مَعمُوری، اُن مُکاشفوں کو چھاپنے کے واسطے، جو مَیں نے تُمھیں دیے ہیں، اور جو مَیں اِس کے بعد وقتاً فوقتاً تُمھیں دُوں گا—

۵۹ زمِین پر میری کلِیسیا اور بادِشاہی کی تعمیر کے مقصد کے واسطے، اور میرے لوگوں کو اُس وقت کے لیے تیار کرنے کے واسطے جب مَیں اُن کے درمیان میں بسوں گا، جو نزدیک ہے۔

۶۰ اور تُم اپنے لیے مال خانے کی جگہ تیار کرو گے، اور اُسے میرے نام کے لیے مخصُوص کرو گے۔

۶۱ اور تُم اپنے درمیان میں ایک کو مال خانے کو سنبھالنے کے لیے مُقرّر کرو گے، اور وہ اِس برکت کے لیے مُقرّر کِیا جائے گا۔

۶۲ اور مال خانے پر مہر ہو گی اور تمام مُقَدَّس چِیزیں مال خانے میں پہنچائی جائیں گی؛ اور کوئی تُم میں سے کوئی آدمی بھی اُسے، یا اُس کے کسی حِصّے کو اپنا نہیں کہے گا، کیوں کہ یہ تُم سب کی یکساں ملکیت ہو گی۔

۶۳ اور مَیں وہ تُمھیں اِسی گھڑی سے دیتا ہُوں، اور اب اِس کو یقینی بناؤ کہ وہ جائیں اور اِس مُختاری کو، مُقَدَّس باتوں کے سِوا، اِستعمال میں لائیں جو مَیں نے تُم پر مُقرّر کی ہیں، اِن مُقَدَّس باتوں کی چھپائی کے مقصد کے لیے جَیسا کہ مَیں نے کہا ہے۔

۶۴ اور مُقَدَّس چِیزوں کا منافع مال خانے میں رکھا جائے گا، اور اُس پر مہر ہو گی؛ اور کوئی اُسے اِستعمال یا مال خانے سے باہر نہ ٖلائے گا، نہ ہی وہ مُہر جو اُس پر لگائی گئی ہے کھولی جائے گی، سِوا تنظیم کی رائے سے، یا حُکم سے۔

۶۵ اور اِس طرح تُم مُقَدَّس چِیزوں کا منافع مال خانے میں، مُقَدَّس اور پاک مقصد کے لیے محفُوظ کرنا۔

۶۶ اور یہ خُداوند کا مُقَدَّس مال خانہ کہلائے گا؛ اور اِس پر مُہر ثبت کی جائے گی کہ یہ خُداوند کے لیے پاک اور مُتبرک ہو۔

۶۷ اور پھِر، ایک اور مال خانہ تیار کِیا جائے، اور ایک خزانچی مال خانے کو سنبھالنے کے لیے مُقرّر کِیا جائے، اور اُن پر مُہر لگائی جائے گی؛

۶۸ اور تمام رُقُوم جو تُم اپنی مُختاریوں سے پاؤ گے، اِملاک کو بہتر بنانے سے جِن پر مَیں نے تُمھیں مامُور کِیا ہے، گھر، یا اراضی، یا مویشی، یا ساری چِیزیں سِوا اُن کے جو پاک اور مُقَدَّس صحائف ہیں، جو مَیں نے اپنے پاک اور مُقَدَّس عزائم کے لیے مخصُوص کر رکھیں ہیں، جَیسے ہی تُم وہ رُقُوم پاؤ تُم مال خانے میں جمع کرانا، چاہے سو، یا پچاس، یا بیس، یا دس، یا پانچ۔

۶۹ یا با الفاظِ دیگر، اگر تُم میں سے کوئی آدمی پانچ ڈالر حاصل کرے وہ اُسے مال خانے میں جمع کرائے؛ یا اگر وہ دس، یا بیس، یا پچاس، یا سو حاصل کرے، وہ اَیسا ہی کرے؛

۷۰ اور تُمھارے درمیان میں کوئی یہ نہ کہے کہ یہ اُس کا اپنا ہے؛ کیوں کہ یہ، اور نہ ہی اُس کا کوئی حِصّہ، اُس کا کہلائے گا۔

۷۱ اور اُس کے کسی حِصّے کو اِستعمال کِیا، یا خرانے سے باہر نہ نکالا جائے گا، سِوا تنظیم کی رائے اور مشترکہ رضامندی سے۔

۷۲ اور یہ تنظیم کی رائے اور مشترکہ رضامندی ہو گی—کہ اگر تُمھارے درمیان میں کوئی شخص خزانچی کو کہے: مُجھے اپنی مُختاری میں مدد کے لیے اِتنے کی ضرورت ہے—

۷۳ چاہے وہ پانچ ڈالر ہیں، یا اگر وہ دس ڈالر ہیں، یا بیس، یا پچاس، یا سو، خزانچی اُسے وہ رقم دے جو وہ اپنی مُختاری میں مدد کے لیے مانگتا ہے—

۷۴ جب تک وہ خطاکار نہ پایا جائے، اور تنظیم کی مجلِس کے سامنے صاف صاف ظاہر نہ ہو جائے کہ وہ بےاِیمان اور بےوقوف مُختار ہے۔

۷۵ بلکہ جب تک وہ مکمل رفاقت میں ہے، اور اِیمان دار اور عقلمند مُختار ہے، یہی خزانچی کے لیے اُس کا نِشان ہو گا، کہ خزانچی اُس سے کُچھ روک کر نہ رکھے۔

۷۶ البتہ خطا کی صُورت میں خرانچی مجلِس اور تنظیم کی رائے کے ماتحت ہو گا۔

۷۷ اور اِس صُورت میں کہ خزانچی بےاِیمان اور بےوقوف مُختار پایا جائے، تو وہ مجلِس اور تنظیم کی رائے کے تحت ہو گا، اور اپنی جگہ سے ہٹایا جائے گا، اور اُس کی جگہ کوئی اور مُقرّر کِیا جائے گا۔

۷۸ اور پھِر، مَیں تُم سے تُمھارے قرضوں کے بارے میں سچّ کہتا ہُوں—دیکھو یہ میری مرضی ہے کہ تُم اپنے سارے قرض ادا کرو گے۔

۷۹ اور یہ میری مرضی ہے کہ تُم خُود کو میرے سامنے حلیم بناؤ گے اور یہ برکت اپنی جاں فِشانی اور حلیمی اور اِیمان کی دُعا سے پاؤ گے۔

۸۰ اور جِس قدر تُم جاں فِشاں اور حلیم ہوتے ہو، اور اِیمان کے ساتھ دُعا پر توّکل کرتے ہو، دیکھو، مَیں اُن کے دِل نرم کرُوں گا جِن کے تُم مقرُوض ہو، جب تک مَیں تُمھارے چھٹکارے کے ذرائع نہ بھیجُوں۔

۸۱ پَس فوراً نیویارک کو لِکھو اور اُس کے مُطابق لِکھو جو میرے رُوح کے وسِیلے سے ہدایت دی جائے گی؛ اور مَیں اُن کے دِل نرم کرُوں گا جِن کے تُم مقرُوض ہو، اور یہ اُن کے ذہنوں سے باہر نِکال لیا جائے گا کہ وہ تُم پر ایذا لائیں۔

۸۲ اور جِس قدر تُم فروتن اور اِیمان دار ہوتے ہو اور میرے نام کو پُکارتے ہو، دیکھو، مَیں تُمھیں فتح دِلاؤں گا۔

۸۳ مَیں تُمھیں وعدہ دیتا ہُوں، کہ تُم اِس دفعہ اپنی غُلامی سے نِکالے جاؤ گے۔

۸۴ جِس قدر تُم سینکڑوں یا ہزاروں میں قرض لینے کا موقع حاصل کرو، حتیٰ کہ جب تک تُم اِتنا قرض نہ پا لو کہ خُود کو غُلامی سے چھڑاؤ، یہ تُمھارا حق ہے۔

۸۵ اور اِس دفعہ اِن اِملاک کو جو مَیں نے تُمھارے ہاتھوں میں دیں ہیں، مُشترکہ رضامندی سے اپنے نام دے کر بطور ضمانت اِستعمال کرو، یا بصُورت دیگر جَیسا تُمھیں مناسب لگے۔

۸۶ مَیں، اِس دفعہ تُمھیں یہ حق بخشتا ہُوں، اور دیکھو، اگر تُم یہ چِیزیں جو مَیں نے تُمھارے سامنے رکھی ہیں میرے حُکموں کے مُطابق کرو تو، یہ تمام چِیزیں میری ہیں، اور تُم میرے مُختار ہو، اور مالِک اپنے گھر میں نقب لگنے نہ دے گا۔ اَیسا ہی ہو۔ آمین۔