صحائف
عقائد اور عہُود ۷۳


فصل ۷۳

۱۰ جنوری ۱۸۳۲، حائرم، اوہائیو میں، نبی جوزف سمِتھ اور سِڈنی رِگڈن کو دیا گیا مُکاشفہ۔ گزشتہ دسمبر کے اَوائل سے نبی اور سِڈنی رِگڈن مُنادی میں مشغُول تھے، اور اِس سبب سے کلِیسیا کے خِلاف اُبھرنے والے ناپسندیدہ جذبات کو کافی حد تک کم کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی (دیکھیں فصل ۷۱ کا سر نامہ

۱–۲، بُزرگوں کو مُنادی جاری رکھنا ہے؛ ۳–۶، جوزف سمِتھ اور سِڈنی رِگڈن کو بائبل کا ترجمہ اُس کی تکمیل تک جاری رکھنا ہے۔

۱ پَس درحقیقت، خُداوند یُوں فرماتا ہے، یہ میری دانِست میں واجب ہے کہ اُنھیں اِنجِیل کی متواتر مُنادی، اور اردگرد کی کلِیسیاؤں میں، اِجلاس تک، نصیحت کرتے رہنا چاہیے؛

۲ اور پھِر، دیکھو، مجلِس کی رائے سے، اُن کی مختلف ذِمّہ داریوں کو اُن پر ظاہر کِیا جائے گا۔

۳ اب، مَیں تُم سے سچّ کہتا ہُوں میرے خادِمو، جوزف سمِتھ جُونئیر، اور سِڈنی رِگڈن، خُداوند فرماتا ہے، پھِر سے ترجمہ کرنا مناسب ہے؛

۴ اور جہاں تک یہ مُمکِن ہو، اِجلاس تک اِردگِرد کے علاقوں میں مُنادی کرو، اور اِس کے بعد یہ واجب ہے کہ ترجمے کا کام اُس کے مکمل ہونے تک جاری رکھو۔

۵ اور یہ بُزرگوں کے لیے مزید عِلم پانے تک مثال ہو، جَیسا کہ لِکھا گیا ہے۔

۶ اب مَیں تُمھیں اِس وقت اور کُچھ عطا نہیں کرتا۔ اپنی کمر باندھو اور سنجیدہ بنو۔ اَیسا ہی ہو۔ آمین۔