صحائف
عقائد اور عہُود ۴۳


فصل ۴۳

۱۸۳۱ فروری، کرٹ لینڈ، اوہائیومیں، نبی جوزف سمِتھ کے ذریعے سے دیا گیا مُکاشفہ۔ اِس وقت کلِیسیا کے چند اَرکان، مُکاشفہ بِین ہونے کا جُھوٹا دعویٰ کرنے والے لوگوں کے باعث پریشان تھے۔ نبی نے خُداوند سے دریافت کِیا اور کلِیسیا کے بُزرگوں سے خطاب کے لیے یہ پیغام پایا۔ پہلا حِصّہ کلِیسیا کے حکومتی ڈھانچے سے مُتعلّق ہے؛ آخِری حِصّے میں تنبیہ ہے جو بُزرگوں نے زمِین پر قَوموں کو دینی ہے۔

۱–۷، مُکاشفے اور اَحکام صرف مُقرّر شُدہ وسِیلے سے آتے ہیں؛ ۸–۱۴، مُقَدَّسین خُداوند کے حُضُور پُوری تَقدِیس کے ساتھ عمل کرتے ہُوئے مُقَدَّس ٹھہرائے جاتے ہیں؛ ۱۵–۲۲، بُزرگوں کو توبہ کے لیے پُکارنے اور آدمیوں کو خُداوند کے عظیم دِن کے لیے تیار کرنے کے لیے بھیجا جاتا ہے؛ ۲۳–۲۸، خُداوند آدمیوں کو اپنی آواز اور فِطرت کی قُوّتوں کے وسِیلے سے بُلاتا ہے؛ ۲۹–۳۵، فضل کے ہزار برس اور شیطان کا باندھنا آئے گا۔

۱ اَے میری کلِیسیا کے بُزرگو سُنو، اور میری باتوں پر کان دھرو جو مَیں تُم سے کہُوں گا۔

۲ پَس دیکھو، مَیں تُم سے سچّ سچّ کہتا ہُوں، چُناں چہ تُم نے میری کلِیسیا کے قانون کے لیے حُکم پایا ہے، اُس کے وسِیلے سے جِسے مَیں نے تُمھارے لیے اپنے ہاتھ سے اَحکام اور مُکاشفے پانے کے لیے مُقرّر کِیا ہے۔

۳ اور یہ تُم یقین سے جانو گے—کہ تُمھارے لیے اَحکام اور مُکاشفے پانے کے لیے کوئی اور مُقرّر نہیں کِیا گیا جب تک یہ اُٹھا نہیں لیا جاتا، اگر وہ مُجھ میں قائم رہتا ہے۔

۴ مگر مَیں تُم سے سچّ سچّ کہتا ہُوں، کہ کوئی بھی اِس نعمت کے لیے اُس وسِیلے کے بغیر مُقرّر نہیں کِیا جائے گا؛ چُناں چہ اگر یہ نعمت اِس سے لے لی جائے، اِس کے پاس قُدرت نہ رہے گی، سِوا اِس کے کہ کوئی اور اُس کی جگہ پر مُقرّر کِیا جائے۔

۵ اور یہ تُمھارے لیے شَرِیعت ہو گی، کہ تُم کسی کی بھی تعلیم قَبُول نہیں کرو گے جو تُمھارے پاس مُکاشفے یا اَحکام کی صُورت میں آتا ہے؛

۶ اور یہ مَیں تُمھیں اِس لیے دیتا ہُوں کہ تُم دھوکا نہ کھاؤ، تاکہ تُم جان سکو کہ وہ میری طرف سے نہیں ہیں۔

۷ پَس مَیں تُم سے سچّ کہتا ہُوں، کہ جو میری طرف سے مُقرّر کِیا گیا ہے دروازے میں سے آئے گا اور مُقرّر کِیا جائے گا جَیسے مَیں نے تُمھیں بتایا ہے، اُن مُکاشفوں کو سِکھانے کے لیے جو تُم نے پائے ہیں اور اُس کے وسِیلے سے پاؤ گے جِسے مَیں نے مُقرّر کِیا ہے۔

۸ اور اب، دیکھو، مَیں تُمھیں حُکم دیتا ہُوں، جب تُم اِکٹھے ہو گے تُم ایک دُوسرے کو ہدایت دینا اور اِصلاح کرنا، تاکہ تُم جانو کہ کیسے میری کلِیسیا میں کام اور اِنتظام کرنا ہے، کس طرح میرے قانون اور اَحکام کے نکات پر عمل کرنا ہے، جو مَیں تُمھیں دیتا ہُوں۔

۹ اور اِس طرح تُم میری کلِیسیا کی شَرِیعت میں ہدایت یافتہ بن جاؤ گے، اور اُس سے مُقَدَّس ٹھہرائے جاؤ گے جو تُم نے پایا ہے، اور تُم میرے سامنے پاکیزگی سے عمل کرنے میں اپنے آپ کو پابند کرو گے—

۱۰ اور جِس قدر تُم یہ کرو گے، اُس بادِشاہی کے جلال میں اِضافہ کِیا جائے گا جو تُم نے پائی ہے۔ اور جِس قدر تُم یہ نہیں کرو گے، یہ اُٹھا لی جائے گا، حتیٰ کہ وہ بھی جو تُم نے پایا ہے۔

۱۱ تُمھارے درمیان میں جو بدیاں ہیں اُنھیں نکال باہر کرو؛ میرے حُضُور اپنے آپ کو مُقَدَّس ٹھہراؤ؛

۱۲ اگر تُم بادِشاہی کے بھید پانا چاہتے ہو تو، تُم اِیمان میں دُعا کے ساتھ میرے خادِم جوزف سمِتھ جُونیئر کو مُقرّر کرو، اور میرے حُضُور اُس کی تائید کرو۔

۱۳ اور پھِر، میں تُم سے کہتا ہُوں، کہ اگر تُم بادِشاہی کے بھیدوں کی خواہش کرتے ہو، اُسے کھانا اور کپڑے مہیا کرو، اور جو کُچھ بھی اُسے اُس کام کی تکمیل کے لیے ضرورت ہے جِس کا مَیں نے اُسے حُکم دیا ہے؛

۱۴ اگر تُم یہ نہیں کرتے وہ اُن کے ساتھ رہے گا جِنھوں نے اُسے قَبُول کِیا ہے، تاکہ مَیں اُن لوگوں کو اپنے لیے محفُوظ رکھوں جو میرے حُضُور پاکیزہ ہیں۔

۱۵ پھِر مَیں کہتا ہُوں، میری کلِیسیا کے بُزرگو تُم سُنو، جِنھیں مَیں نے مُقرّر کِیا ہے: تُم سیکھنے کے لیے نہیں بھیجے گئے، بلکہ بنی آدم کو وہ باتیں سِکھانے کے لیے جو مَیں نے اپنے رُوح کی قُدرت سے تُمھارے ہاتھوں میں دی ہیں؛

۱۶ اور تُمھیں عالمِ بالا سے تعلیم پانا ہے۔ اپنے آپ کو مُقَدَّس ٹھہرانا اور تُمھیں قُدرت عطا کی جائے گی، تاکہ تُم تعلیم دے سکو حتیٰ کہ جَیسا مَیں نے کہا ہے۔

۱۷ تُم سُنو، پَس، دیکھو، خُداوند کا یومِ عظیم قریب ہے۔

۱۸ پَس وہ دِن آتا ہے کہ خُداوند آسمان سے آواز دے گا؛ آسمان لرزیں گے اور زمِین کانپے گی، اور خُدا کا نرسِنگا، زور سے اور دیر تک بجے گا، اور سوئی ہُوئی قَوموں سے کہے گا: مُقدسو تُم جاگو اور زِندہ رہو؛ گُناہ گارو تُم ٹھہرو اور سوتے رہو جب تک مَیں دوبارہ نہیں بُلاتا۔

۱۹ پَس اپنی کمریں باندھو اَیسا نہ ہو تُم بدکاروں کے درمیان میں پائے جاؤ۔

۲۰ اپنی آوازیں اُٹھاؤ اور نہ رُکو۔ قَوموں کو توبہ کے لیے بُلاؤ، بوڑھوں اور جوانوں دونوں کو، غُلاموں اور آزاد دونوں کو، کہتے ہُوئے: خُداوند کے یومِ عظیم کے لیے اپنے آپ کو تیار کرو؛

۲۱ پَس اگر مَیں، جو کہ آدمی ہُوں، اپنی آواز اُٹھاتا اور تُمھیں توبہ کے لیے بُلاتا ہُوں، اور تُم مُجھ سے نفرت کرتے ہو، تُم کیا کہو گے جب بجلی کی کڑکیں زمِین کی اِنتہاؤں سے اپنی آوازیں بُلند کریں گی، تمام زندوں کے کانوں میں پُکار تے ہُوئے، کہیں گی—توبہ کرو، اور خُداوند کے یومِ عظیم کے لیے تیاری کرو؟

۲۲ ہاں، اور پھِر، جب بجلیاں مشرق سے مغرب تک کوندیں گی، اور سب زندوں کو پُکاریں گی، اور سب سُننے والوں کے کانوں میں گونجتے ہُوئے، یہ الفاظ کہتے ہُوئے—تم توبہ کرو، کہ خُداوند کا یومِ عظیم آتا ہے؟

۲۳ اور پھِر، خُداوند آسمان سے اپنی آواز میں پُکارے گا، یہ کہتے ہُوئے: سُنو، اَے زمِین کی قَومو، اور اُس خُدا کے کلام کو سُنو جِس نے تُمھیں بنایا ہے۔

۲۴ اَے، زمِین کی قَومو، کتنی بار مَیں نے تُمھیں اِکٹھا کِیا جَیسے مُرغی اپنے چُوزوں کو اپنے پَروں تلے جمع کرتی ہے، مگر تُم اِکٹھے نہیں ہوتے!

۲۵ کتنی بار مَیں نے تُمھیں اپنے خادِموں کی معرفت سے پُکارا، اور فرِشتوں کی خِدمت سے، اور میری اپنی آواز سے، اور گرجوں کی آواز سے، بجلیوں کی آواز سے، اور طُوفانوں کی آواز سے، اور زلزلوں کی آواز سے، اور مہیب اَولوں سے، اور قحط اور ہر قسم کی وبا کی آواز سے، اور نرسِنگے کی بُلند آواز سے، اور قیامت کی آواز سے، اور سارا دِن رحم کی آواز سے، اور جلال اور عظمت کی آواز سے اور اَبَدی زِندگی کی دَولت سے، اور تُمھیں اَبَدی نجات کے ساتھ بچالیا ہوتا، مگر تُم نہیں آتے!

۲۶ دیکھو، وہ دِن آتا ہے، جب میرے قہر کا پیالہ لبالب ہے۔

۲۷ دیکھو، مَیں تُم سے سچّ کہتا ہُوں، یہ خُداوند تُمھارے خُدا کے کلمات ہیں۔

۲۸ پَس، مزدُری کرو، آخِری بار میرے تاکِستان میں مزدُوری کرو—آخِری بار زمِین کے باشِندوں کو پُکارو۔

۲۹ کہ میرے اپنے مُقرّرہ وقت پر دُنیا کی عدالت کے لیے آؤں گا، میرے لوگوں کو مُخلصی ملے گی اور وہ میرے ساتھ دُنیا پر حکومت کریں گے۔

۳۰ کہ فضل کے ہزار سال، جِس کی بابت مَیں نے اپنے خادِموں کی معرفت فرمایا ہے، آئیں گے۔

۳۱ چُناں چہ شیطان باندھ دیا جائے گا، اور جب اُسے دوبارہ کھولا جائے گا وہ صرف تھوڑے عرصہ کے لیے حکومت کرے گا، اور تب دُنیا کا آخِر ہو گا۔

۳۲ اور وہ جو راست بازی میں رہتا ہے پلک جھپکاتے ہی تبدیل ہو جائے گا اور زمِین اَیسے فنا ہو جائے گی جَیسے گویا آگ۔

۳۳ اور بدکار نہ بجھنے والی آگ میں جائیں گے، اور زمِین پر کوئی آدمی اُن کا اَنجام نہیں جانتا، نہ ہی کبھی جانے گا، جب تک وہ میرے حُضُور عدالت کے لیے نہیں آ جاتے۔

۳۴ اِن باتوں پر کان لگاؤ۔ دیکھو، مَیں یِسُوع مسِیح ہُوں، دُنیا کانجات دہندہ۔ اِن باتوں کو اپنے دِلوں میں محفُوظ کر لو، اور اَبَد کی سنجیدہ باتوں کو اپنے ذہنوں پر نقش کر لو۔

۳۵ جاگتے رہو۔ میرے سب حُکموں پر عمل کرو۔ اَیسا ہی ہو۔ آمین۔