فصل ۲۱
۶ اَپریل ۱۸۳۰، فے ایٹ، نیویارک میں، نبی جوزف سمِتھ کو دیا گیا مُکاشفہ۔ یہ مُکاشفہ مندرجہ بالا تارِیخ کو، کلِیسیا کے قیام پر، پیٹر وِٹمر سینئر کے گھر دیا گیا۔ چھے آدمی جو پہلے سے بپتسما یافتہ تھے شامل ہُوئے۔ مُتّفِق الّرائے سے اِن اَشخاص نے خُدا کے حُکم کے مُطابق تنظیم کے لیے اپنی نیت اور اپنا عزم ظاہر کِیا (دیکھیے فصل ۲۰)۔ اُنھوں نے جوزف سمِتھ جُونیئر اور اولیور کاؤڈری کو کلِیسیا کے صدارتی عہدیداران قَبُول کرنے اور تائید کرنے کے لیے رائے دہی کی۔ ہاتھوں کے رکھنے سے جوزف نے تب اولیور کو کلِیسیا کا بُزرگ مُقرّر کِیا، اور اَیسے ہی اولیور نے جوزف کو مُقرّر کِیا، عشائے ربانی گُزراننے کے بعد، جوزف اور اولیور نے سب شریک ہونے والوں کو اِنفرادی طور پر رُوحُ القُدس عطا کرنے کے لیے اور ہر ایک کو کلِیسیا کا رُکن مُستَحکم کرنے کے لیے ہاتھ رکھے۔
۱–۳، جوزف سمِتھ کو غیب بین، مترجم، نبی، رسُول اور بُزرگ ہونے کے لیے بُلایا گیا ہے؛ ۴–۸، اِس کا کلام صِیُّون کے دعویٰ کی راہ نمائی کرے گا؛ ۹–۱۲، جب بھی وہ مدد گار کے وسِیلے سے بولتا ہے مُقَدَّسین اُس کے کلام کا یقین کریں گے۔
۱ دیکھو، تُمھارے درمیان میں تارِیخ لِکھی جائے گی؛ اور اُس میں تُو خُدا باپ کی مرضی، اور اپنے خُداوند یِسُوع مسِیح کے فضل سے کلِیسیا کا غیب بین، مترجم، نبی، یِسُوع مسِیح کا رسُول، اور بُزرگ بُلایا جائے گا،
۲ رُوحُ القُدس سے اِلہام پا کر اُس کی بُنیاد رکھنا، اور پاک ترین اِیمان پر اُس کی تعمیر کرنا۔
۳ جو کلِیسیا تُمھارے خُداوند کے اٹھارہ سو تیسویں برس کے چوتھے مہینے، جو اَپریل کہلاتا ہے، اور اُس مہینے کے چھٹے روز مُنَظّم اور قائم کی گئی۔
۴ پَس، تُم، یعنی کلِیسیا، اُس کی ساری باتوں اور حُکموں پر دھیان دے جو وہ تُمھیں دے گا جَیسے وہ اُنھیں پاتا ہے، میرے سامنے ساری پاکیزگی میں چلتے ہُوئے؛
۵ پَس تُم اُس کے کلام کو پُورے صبر اور اِیمان کے ساتھ یُوں قَبُول کرو گے، جَیسے کہ وہ خُود میرے مُنہ سے نِکلا ہو۔
۶ پَس اِن باتوں پر عمل کرنے سے جہنم کے دروازے تُم پر غالِب نہ آئیں گے؛ ہاں، اور خُداوند خُدا تارِیکی کی طاقتوں کو تُمھارے سامنے سے پراگندہ کرے گا، اور تُمھاری بھلائی اور اپنے نام کے جلال کے لیے آسمانوں کو ہلانے کا سبب ہو گا۔
۷ پَس خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے: اُسے مَیں نے اِلہام عطا کِیا ہے کہ بڑی ہمت سے صِیُّون کے دعویٰ کو بھلائی کی خاطر بڑھائے، اور اُس کی جاں فِشانی مَیں جانتا ہُوں، اور اُس کی دُعائیں مَیں نے سُنی ہیں۔
۸ ہاں، صِیُّون کے لیے اُس کا رونا مَیں دیکھ چُکا ہُوں، اور مَیں سبب بناؤں گا کہ وہ اُس کے لیے اور نہ روئے، پَس اُس کے گُناہوں کی مُعافی پر اُس کی شادمانی کے دِن آ پہنچے ہیں، اور اُس کے کاموں پر میری برکتوں کے ظُہُور نازِل ہُوئے ہیں۔
۹ پَس، دیکھو، مَیں اُن سب کو جو میرے تاکِستان میں کام کرتے ہیں بڑی برکت دُوں گا، اور وہ اُس کے کلام پر یقین کریں گے، جو اُسے مددگار کے وسِیلے سے مَیں نے دیے ہیں، جو ظاہر کرتا ہے کہ یِسُوع دُنیا کے گُناہوں کے واسطے گُناہ گار آدمیوں سے مصلُوب ہوا، ہاں، اِس لیے کہ شِکستہ دِل گُناہوں کی مُعافی پائیں۔
۱۰ پَس یہ میرے لیے ضروری ہے کہ وہ تُجھ، اولیور کاؤڈری میرے رسُول سے تَقرُّری پائے؛
۱۱ یہ تُمھارے لیے دستُور ہے، کہ تُو اُس کے ہاتھ تلے بُزرگ مُقرّر ہو، وہ تیرے لیے اَوّل ہے، تاکہ تُو مسِیح کی اِس کلِیسیا کے لیے بُزرگ ہو، جو میرے نام کی متحمل ہے—
۱۲ اور اِس کلِیسیا میں کلِیسیا کے لیے، اور دُنیا کے سامنے پہلے مُناد ہو؛ ہاں، غیر قَوموں کے سامنے، یہُودیوں کے لیے بھی، ہاں، خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے، نظر کرو، نظر کرو۔ آمین۔