صحائف
عقائد اور عہُود ۲۳


فصل ۲۳

اَپریل ۱۸۳۰، مانچسٹر، نیویارک میں نبی جوزف سمِتھ کے ذریعے سے، اولیور کاؤڈری، حائرم سمِتھ، سیموئیل ایچ سمِتھ، جوزف سمِتھ سینئر، اور جوزف نائٹ سینئر کو سلسلہ وار پانچ مُکاشفے عطا کیے گئے۔ اِن پانچ شخصیتوں کی بلیغ آرزُو تھی کہ اپنے اپنے فرائض کے بارے میں جانیں، نتیجتاً، نبی نے خُداوند سے دریافت کِیا اور ہر شخص کے لیے ایک ایک مُکاشفہ پایا۔

۱–۷، یہ اِبتدائی شاگِرد مُنادی کرنے، نصیحت کرنے، اور کلِیسیا کو مضبُوط کرنے کے لیے بُلائے گئے ہیں۔

۱ دیکھ، اولیور مَیں تُجھ سے چند باتیں کہتا ہُوں، تُو بابرکت ہے، اور کسی سزا کے تحت نہیں ہے۔ مگر تکبر سے خبردار رہنا، اَیسا نہ ہو کہ تُو آزمایش میں پڑے۔

۲ اپنی بُلاہٹ کو کلِیسیا پر اور دُنیا کے سامنے بھی ظاہر کر، اور تیرا دِل اب سے لے کر اَبَد تک سچّائی کی مُنادی کرنے کے لیے مُنوّر کِیا جائےگا۔ آمین۔

۳ دیکھ، حائرم، مَیں تُجھ سے چند باتیں کہتا ہُوں؛ کیوں کہ تُو بھی کسی سزا کے تحت نہیں ہے، اور تیرا دِل مُنوّر کِیا گیا ہے، اور تیری زبان آزاد کی گئی ہے؛ اور تیری بُلاہٹ نصیحت کرنا، اور لگاتار کلِیسیا کو مضبُوط کرنا ہے۔ پَس تیرا فرض کلِیسیا کے لیے اَبَد تک ہے، اور یہ تیرے خاندان کے سبب سے ہے۔ آمین۔

۴ دیکھ، سیموئیل مَیں تُجھ سے چند باتیں کہتا ہُوں؛ کیوں کہ تُو بھی کسی سزا کے تحت نہیں ہے، اور تیری بُلاہٹ کلِیسیا کو نصیحت کرنا، اور مضبُوط کرنا ہے؛ اور تُو ابھی تک دُنیا کے سامنے مُنادی کرنے کے لیے بُلایا نہیں گیا۔ آمین۔

۵ دیکھ، جوزف مَیں تُجھ سے چند باتیں کہتا ہُوں، کیوں کہ تُو بھی کسی سزا کے تحت نہیں ہے، اور تیری بُلاہٹ کلِیسیا کو نصیحت کرنا اور مضبُوط کرنا ہے، اور یہ اب سے لے کر ہمیشہ تک تیرا فرض ہے۔ آمین۔

۶ دیکھ، جوزف نائٹ، مَیں تُجھ پر اِن باتوں سے ظاہر کرتا ہُوں، کہ تُجھے اپنی صلیب اُٹھانا ضرور ہے، جِس میں تُجھے دُنیا کے سامنے با آوازِ بُلند اور پوشیدگی میں بھی دُعا کرنی ہے اور اپنے خاندان میں اور اپنے دوستوں کے درمیان میں، اور سب جگہوں پر۔

۷ اور دیکھ، تیرا فرض یہ ہے کہ سچّی کلِیسیا سے مُتحد ہو اور اپنی زبان باقاعدہ نصیحت کرنے میں وقف کر، تاکہ تُو مزدُور کا اَجر پائے۔ آمین۔