صحائف
عقائد اور عہُود ۱۶


فصل ۱۶

جُون ۱۸۲۹، کو فےایٹ، نیویارک میں، نبی جوزف سمِتھ کے ذریعے سے پیٹر وِٹمر جُونیئر کو دیا گیا مُکاشفہ۔ (دیکھیے فصل ۱۴ کی شہ سُرخی)۔ پیٹر وِٹمر جُونیئر بعد میں مورمن کی کِتاب کے آٹھ گواہوں میں سے ایک بنا۔

۱–۲، خُداوند کا بازُو پُوری دُنیا پر ہے ا؛ ۳–۶، اِنجِیل کی مُنادی کرنا اور جانوں کو بچانا سب سے زیادہ قدرومنزلت کا کام ہے۔

۱ میرے خادِم پیٹر کان لگا اور یِسُوع مسِیح کے کلام کو سُن، جو تیرا خُداوند اور مُخلصی دینے والا ہے۔

۲ پَس دیکھ، مَیں شِدت اور اِختیار کے ساتھ تُجھ سے کلام کرتا ہُوں، کیوں کہ میرا بازُو پُوری دُنیا پر ہے۔

۳ اور مَیں تُجھے وہ بتاؤں گا جو صرف میرے اور تیرے سِوا کوئی شخص نہیں جانتا—

۴ کئی دفعہ تُو نے مُجھ سے جاننا چاہا کہ تیرے لیے سب سے زیادہ اَہم کیا ہو گا۔

۵ دیکھ، تُو اِس بات کے لیے مُبارک ہے، کہ میرے کلام کو میرے حُکموں کے مُطابق بیان کِیا۔

۶ اور اب، دیکھ، مَیں تُجھ سے کہتا ہُوں، کہ تیرے لائق یہ ہے کہ تُو اِن لوگوں میں توبہ کی مُنادی کر، کہ جانوں کو میرے پاس لائے، تاکہ میرے باپ کی بادِشاہی میں تُو اِن کے ساتھ آرام پائے۔ آمین۔

شائع کرنا