فصل ۹۹
۲۹ اگست ۱۸۳۲ کو حائرم اوہائیو میں، نبی جوزف سمِتھ کے ذریعے سے جان مرڈاک کو دیا گیا مُکاشفہ۔ ایک برس قبل، اَپریل ۱۸۳۱ میں اپنی بیوی، جولیا کلیپ، کی وفات کے بعد، جب جان مرڈاک اِنجِیل کی مُنادی کر رہا تھا—اُس کے بِن ماں کے بچّے—اَوہائیو میں دیگر خاندانوں کے ہاں ٹھہرے۔
۱–۸، جان مرڈاک کو اِنجِیل کی مُنادی کے لیے بُلایا گیا ہے، اور وہ جو اُسے قَبُول کرتے ہیں، خُداوند کو قَبُول کرتے ہیں اور رحم پائیں گے۔
۱ دیکھو، خُداوند میرے خادِم جان مرڈاک سے یُوں فرماتا ہے—تُم مشرقی علاقوں میں گھر گھر، گاؤں گاؤں، اور شہر شہر اُن کے باشِندوں کو میری اَبَدی اِنجِیل کی مُنادی کرنے کے لیے بُلائے گئے ہو، اِیذارسانی اور بدی کے بیچ میں۔
۲ اور جو کوئی تُجھے قَبُول کرتا ہے مُجھے قَبُول کرتا ہے؛ اور تُجھے میرے پاک رُوح کی شہادت سے میرے کلام کی مُنادی کرنے کا اِختیار ہو گا۔
۳ اور جو چھوٹے بچّے کی طرح تُجھے قَبُول کرتے ہیں، میری بادِشاہی قَبُول کرتے ہیں؛ اور وہ مُبارک ہیں، پَس وہ رحم پائیں گے۔
۴ اور جو کوئی تُجھے رد کرتا ہے، وہ اور اُس کا گھرانا میرے باپ کے رَدّ کیے ہوں گے؛ اور تُم محفُوظ مقام پر اپنے پاؤں دھونا تاکہ اُن کے خِلاف گواہی کے طور پر ہو۔
۵ اور دیکھو، اور نظر کرو، مَیں عدالت کرنے کو جلد آتا ہُوں، کہ ہر ایک کو اُس کے بُرے کاموں کے بارے میں قُصُوروار ٹھہراؤں جو اُنھوں نے میرے خِلاف کیے ہیں، جَیسا کِتاب کے ورقوں میں میرے بارے میں لِکھا ہے۔
۶ اور اب، مَیں تُجھ سے سچّ کہتا ہُوں، کہ یہ واجب نہیں ہے کہ تُو تب تک نہ جاؤ جب تک تُمھارے بچّوں کے لیے مہیا کِیا جائے، اور وہ شفقت سے صِیُّون کے اُسقُف کے پاس بھیج دیے جائیں۔
۷ اور چند برسوں کے بعد، تُو بھی اُس عمدہ سرزمِین کی طرف روانہ ہو سکے گا، اگر تُو مُجھ سے مِیراث پانے کی اِلتجا کرتا ہے۔
۸ بصورتِ دیگر تُو اپنے اُٹھائے جانے تک میری اِنجِیل کی مُنادی کرے گا۔ آمین۔