فصل ۶۶
۲۹ اَکتوبر ۱۸۳۱، حائرم، اوہائیو میں، نبی جوزف سمِتھ کے ذریعے سے دیا گیا مُکاشفہ۔ یہ اَہم اِجلاس کا پہلا دِن تھا۔ وِلیم ای مک لیِلن پوشِیدگی میں خُداوند سے مُلتجی ہُوا کہ نبی کے وسِیلے سے پانچ سوالوں کے جواب ظاہر ہوں جِن کا جوزف سمِتھ کو عِلم تھا۔ مک لیِلن کی درخواست پر، نبی نے خُداوند سے دریافت کِیا، اور یہ مُکاشفہ پایا۔
۱–۴، اَبَدی عہد اِنجِیل کی مَعمُوری ہے؛ ۵–۸، بُزرگوں کو مُنادی کرنا، گواہی دینا اور لوگوں کو قائل کرنا ہے؛ ۹–۱۳، خُداوند کی خدمت میں اِیمان داری، اَبَدی زِندگی کی مِیراث کی ضمانت ہے۔
۱ دیکھو، خُداوند میرے خادِم وِلیم ای مِک لِلن سے یُوں فرماتا ہے، چُوں کہ تُو نے اپنی بدکاریوں سے مُنہ پھیرا، اور میری سچّائیوں کو قَبُول کِیا، تُو مُبارک ہے، خُداوند تیرا مُخلصی دینے والا، دُنیا کا نجات دہندہ، فرماتا ہے، یعنی جتنے بھی میرے نام پر اِیمان لاتے ہیں۔
۲ مَیں تُجھ سے سچّ کہتا ہُوں، تُو میرا اَبَدی عہد پانے کے سبب سے مُبارک ہے، یعنی اِنجِیل کی مَعمُوری، جو بنی آدم کے لیے بھیجا گیا، تاکہ وہ زِندگی پائیں اور اُن جلالوں میں حِصّہ دار بنائے جائیں جو آخِری دِنوں میں آشکارا کیے جائیں گے، جَیسا نبیوں اور رسُولوں نے قدِیم دِنوں میں لِکھا تھا۔
۳ مَیں تُم سے سچّ کہتا ہُوں، میرے خادِم وِلیم، تُو پاک ہے لیکن پُورا نہیں؛ پَس، اُن باتوں سے توبہ کر جو میری نظر میں پسندیدہ نہیں ہیں، کیوں کہ خُداوند تُجھے وہ چِیزیں دِکھائے گا۔
۴ اور اب، درحقیقت، مَیں، خُداوند تُجھ پر تیری بابت اپنی مرضی ظاہر کرُوں گا، یا تیری بابت میرا اِرادہ کِیا ہے۔
۵ دیکھو، میں تُجھ سے سچّ کہتا ہُوں، میری یہ مرضی ہے کہ تُو مُلک مُلک اور شہر شہر میری اِنجِیل کی مُنادی کر، ہاں، اُن گِرد و نواع کے علاقوں میں جہاں اِس کی مُنادی نہیں ہُوئی۔
۶ اِس جگہ پر بُہت دِن تک نہ رُک؛ ابھی صِیُّون کی سرزمِین میں نہ جا؛ بلکہ جتنا بھی بھیج سکتے ہو، بھیجو، بلحاظِ دیگر، اپنی اِملاک کے بارے میں نہ سوچ۔
۷ مشرِقی سرزمِین کی طرف جا، ہر جگہ گواہی دے، تمام لوگوں کو اور اُن کے عِبادت خانوں میں، لوگوں کو قائل کر۔
۸ میرا خادِم سیموئیل ایچ سمِتھ تیرے ساتھ جائے، اور اُسے بُھول نہ جانا، اور اُسے اپنی ہدایات دینا؛ اور وہ جو اِیمان دار ہے ہر جگہ پر مضبُوط کِیا جائے گا؛ اور مَیں، خُداوند تیرے ساتھ جاؤں گا۔
۹ بیماروں پر اپنا ہاتھ رکھ اور وہ صحت یاب ہوں گے۔ واپس نہ لوٹنا، جب تک مَیں خُداوند تُجھے نہ بھیجُوں۔ مُصِیبت میں صابر رہنا۔ مانگ، اور تُو پائے گا؛ کھٹکھٹا، اور تیرے واسطے کھولا جائے گا۔
۱۰ بوجھ بننے کی کوشش نہ کرنا۔ ساری ناراستی کو ترک کرنا۔ زِنا نہ کرنا—آزمایش جِس سے تُو آزمایا گیا ہے۔
۱۱ اِن باتوں ماننا، کیوں کہ وہ سچّی اور برحق ہیں؛ اور تُو اپنے عہدے کو بخُوبی نبھانا، اور بُہت سے لوگوں کو صِیُّون میں لانا جِن کے سروں پر اَبَدی سرُور کے گیت ہوں گے۔
۱۲ اِن باتوں پر آخِر تک قائم رہنا، اور تُو میرے باپ کے داہنی طرف اَبَدی زِندگی کا تاج پائے گا، جو رحم اور سچّائی سے بھرا ہے۔
۱۳ درحقیقت، خُداوند تیرا خُدا، تیرا نجات دہندہ، یعنی یِسُوع مسِیح یُوں فرماتا ہے۔ آمین۔