صحائف
عقائد اور عہُود ۱۰۳


فصل ۱۰۳

۲۴ فروری ۱۸۳۴، کرٹ لینڈ، اوہائیو میں، نبی جوزف سمِتھ کے وسِیلے دیا گیا مُکاشفہ۔ یہ مُکاشفہ پارلے پی پراٹ اور لیمن رائٹ کے کرٹ لینڈ میں پُہنچنے کے بعد نازِل ہُوا، جو میزوری سے، مُقَدَّسین کی جیکسن کاؤنٹی میں اُن کی زمِینوں پر مدد اور بحالی کے بارے میں نبی کے ساتھ مشورت کرنے کے لیے آئے تھے۔

۱–۴، کیوں خُداوند نے جیکسن کاؤنٹی کے مُقَدَّسین کو ستائے جانے دیا؛ ۵–۱۰، مُقَدَّسین غالِب آئیں گے اگر وہ اَحکام پر عمل کریں گے؛ ۱۱–۲۰، صِیُّون کی مُخلصی قُدرت سے آئے گی، اور خُداوند اپنے لوگوں کے آگے چلے گا؛ ۲۱–۲۸، مُقَدَّسین کو صِیُّون میں جمع ہونا ہے، اور وہ جو اپنی زِندگی کھو دیتے ہیں اُسے پھِر سے پائیں گے؛ ۲۹–۴۰، مُتعدد بھائیوں کو صِیُّونی کیمپ مُنَظّم کرنے اور صِیُّون جانے کے لیے بُلایا گیا ہے؛ اگر وہ وفادار رہتے ہیں تو اِن سے فتح کا وعدہ کِیا گیا ہے۔

۱ مَیں تُم سے سچّ کہتا ہُوں، میرے دوستو، دیکھو، مَیں تُمھیں مُکاشفہ اور حُکم دیتا ہُوں، کہ تُم جانو گے کہ بھائیوں کی نجات اور مُخلصی کے بارے مَیں اپنی ذِمّہ داری کو پُورا کر نے کے لیے کیسے عمل کرنا ہے، جو صِیُّون کی سرزمِین پر بکھرے ہیں؛

۲ جو میرے دُشمنوں کے ہاتھوں شِکست خوردہ ہُوئے اور نکالے گئے، جِن پر مَیں میرے اپنے وقت پر اپنا بےحساب قہر برساؤں گا۔

۳ پَس مَیں نے اب تک اُنھیں اَیسا کرنے دیا ہے، تاکہ وہ اپنی بدکاریوں کا پیمانہ بھر لیں، کہ اُن کا پیالہ لبریز ہو؛

۴ اور تاکہ وہ جو خُود کو میرے نام سے کہلاتے ہیں تھوڑے عرصے کے لیے تکلیف دہ اور شدید تنبیہ کے ذریعے سرزنش پائیں، کیوں کہ اُنھوں نے ان فرمانوں اور حُکموں پر کُلی طور پر دھیان نہیں دیا جو مَیں نے اُنھیں عطا کیے۔

۵ بلکہ مَیں تُم سے سچّ کہتا ہُوں، کہ مَیں نے فرمان جاری کِیا ہے جِسے میرے لوگ سمجھیں گے، جِس قدر وہ اِس گھڑی سے اُس مشورت کو سُنیں گے جو مَیں، خُداوند اُن کا خُدا اُنھیں عطا کرُوں گا۔

۶ دیکھو وہ اُسی گھڑی سے میرے دُشمنوں پر غالِب آنا شُروع ہوں گے، کیوں کہ مَیں نے یہ فرمایا ہے۔

۷ اور میری ساری باتوں پر دھیان سے عمل کر کے جو مَیں، خُداوند اُن کا خُدا، اُنھیں بتاوُں گا، وہ کبھی غالِب آنے سے نہ رُکیں گے جب تک دُنیا کی بادِشاہتیں میرے قدموں تلے زیر نہ ہو جائیں، اور زمِیں مُقدّسوں کو دی جائے، کہ اِس میں اَبَدالآباد تک بسیں۔

۸ بلکہ جِس قدر وہ میرے اَحکام نہیں مانتے، اور میری باتوں پر دھیان سے عمل نہیں کرتے، دُنیا کی بادِشاہتیں اُن پر غالِب آئیں گی۔

۹ پَس وہ دُنیا کا نُور ہونے کے واسطے، اور اِنسانوں کے نجات دہندہ ہونے کے واسطے مُقرّر کیے گئے تھے۔

۱۰ اور جب وہ اِنسانوں کے بچانے والے نہیں ہوتے، وہ اُس نمک کی مانِند ہیں جِس نے اپنا مزہ کھو دیا ہو، اور تب وہ کسی کام کا نہیں سِوا اِس کے باہر پھینکا جائے اور آدمیوں کے پاؤں تلے روندا جائے۔

۱۱ بلکہ مَیں تُم سے سچّ کہتا ہُوں، مَیں نے فرمان جاری کِیا ہے کہ تُمھارے بھائی جو پراگندہ کر دیے گئے ہیں اپنی مِیراث کی سرزمینوں کو واپس لوٹیں گے، اور صِیُّون کی وِیران جگہوں کو آباد کریں گے۔

۱۲ پَس بُہت مُصِیبت کے بعد، جَیسا کہ مَیں نے تُم سے پچھلے حُکم میں کہا ہے، برکت آتی ہے۔

۱۳ دیکھو، یہ وہ برکت ہے جِس کا مَیں نے تُمھاری مُصِیبتوں، اور تُمھارے بھائیوں کی مُصِیبتوں کے بعد وعدہ کِیا ہے—تُمھاری مُخلصی، اور تُمھارے بھائیوں کی مُخلصی، حتیٰ کہ صِیُّون کی سرزمِین میں اُن کی بحالی، کہ وہ پھِر کبھی برباد نہ ہونے کے لیے آباد کیے جائیں۔

۱۴ تو بھی، اگر وہ اپنی مِیراثوں کو آلُودہ کرتے ہیں وہ تاراج کیے جائیں گے؛ پَس مَیں اُن کی جان بخشی نہ کرُوں گا اگر وہ اپنی مِیراثوں کو آلُودہ کرتے ہیں۔

۱۵ دیکھو، مَیں تُم سے کہتا ہُوں، صِیُّون کی نجات کو قُدرت کے وسِیلے سے آنا ضرور ہے؛

۱۶ پَس، مَیں اپنے لوگوں میں اَیسا آدمی برپا کرُوں گا، جو اُن کی راہ نمائی کرے گا جَیسے مُوسیٰ نے بنی اِسرائیل کی راہ نمائی کی۔

۱۷ پَس تُم بنی اِسرائیل ہو، اور اَبرہام کی نسل، اور ضرور ہے کہ تُم قُدرت کے ذریعے، اور بڑھے ہُوئے بازُو کے ساتھ غُلامی سے باہر نِکالے جاؤ۔

۱۸ اور جَیسے تُمھارے باپ دادا کی پہلے راہ نمائی کی گئی، ویسے ہی صِیُّون کی مُخلصی ہو گی۔

۱۹ پَس، تُمھارا دِل نہ گھبرائے، کیوں کہ مَیں تُم سے وَیسا نہیں کہتا جَیسا مَیں نے تُمھارے باپ دادا سے کہا تھا: میرا فرِشتہ تُمھارے آگے جائے گا، مگر میری حُضُوری نہیں۔

۲۰ بلکہ مَیں تُم سے کہتا ہُوں: میرے فرِشتے تُمھارے آگے جائیں گے، اور میری حُضُوری بھی، اور آخِر کار تُم اچّھی سرزمِین پا لو گے۔

۲۱ مَیں تُم سے سچّ سچّ کہتا ہُوں، کہ میرا خادِم جوزف سمِتھ جُونئیر، وہ آدمی ہے جِسے مَیں نے اُس خادِم سے تشبِیہ دی ہے جِس سے تاکِستان کے مالک نے بات کی اُس تمثیل میں جو مَیں نے تُمھیں دی ہے۔

۲۲ پَس، میرا خادِم جوزف سمِتھ جُونیئر میرے گھرانے کی قُوّت، میرے نوجوان لڑکوں اور متوسط عُمر کے آدمیوں سے کہے—خُود کو صِیُّون کی سرزمِین میں اِکٹھا کرو، اس سرزمِین پر جو خُداوند نے رقم سے خریدی ہے اور میرے لیے متبرک کی گئی ہے۔

۲۳ اور ساری کلِیسیائیں اپنے دانا آدمی اپنی رُقُوم کے ساتھ بھیجیں اور اراضی خریدیں جَیسا مَیں نے اُنھیں حُکم دیا ہے۔

۲۴ اور جب میرے دُشمن تُمھارے خِلاف تُمھیں میری اچّھی سرزمِین سے نِکالنے کے لیے آتے ہیں، جِس کو مَیں نے صِیُّون کی سرزمِین مخصُوص کِیا ہے، حتیٰ کہ تُمھاری اپنی زمِینوں سے اِن گواہیوں کے بعد جو تُم اُن کے خِلاف میرے حُضُور لائے تھے، تُم اُن پر لعنت بھیجنا؛

۲۵ اور جِس کسی پر تُم لعنت بھیجو گے، مَیں لعنت بھیجُوں گا، اور تُم میرے لیے میرے دُشمنوں سے بدلہ لو گے۔

۲۶ اور میری حُضُوری میرے دُشمنوں سے میرے لیے انتقام لینے میں بھی تُمھارے ساتھ ہو گی، اُن کی تِیسری اور چوتھی پُشت تک جو مُجھ سے نفرت کرتے ہیں۔

۲۷ اور کوئی شخص بھی میری خاطر اپنی زِندگی کھونے سے نہ ڈرے، پَس جو کوئی میری خاطر اپنی زِندگی کھوئے گا اُسے پھِر سے پائے گا۔

۲۸ اور جو کوئی میری خاطر اپنی زِندگی کھونے کے لیے رضامند نہیں میرا شاگِرد نہیں۔

۲۹ یہ میری مرضی ہے کہ میرا خادِم سِڈنی رِگڈن مشرقی مُلکوں کی جماعتوں میں اپنی آواز بُلند کرے، کلِیسیاؤں کو اُن اَحکام پر عمل کرنے کے لیے تیار کرے جو مَیں نے اُنھیں صِیُّون کی بحالی اور مُخلصی کی بابت عطا کِیے ہیں۔

۳۰ یہ میری مرضی ہے کہ میرا خادِم پارلے پی پراٹ اور میرا خادِم لیمن رائٹ اپنے بھائیوں کی سرزمِین میں واپس نہ آئیں، جب تک وہ صِیُّون کی سرزمِین میں جانے کے لیے، دس دس، یا بِیس بِیس، یا پچاس پچاس، یا سَو کے دستے مہیا نہ کر لیں، جب تک وہ میرے گھر کی مضبُوطی کے لیے پانچ سَو کی تعداد حاصل نہ کر لیں۔

۳۱ دیکھو یہ میری مرضی ہے؛ مانگو اور تُم پاؤ گے؛ بلکہ آدمی ہمیشہ میری مرضی پُوری نہیں کرتے۔

۳۲ پَس، اگر تُم پانچ سَو فراہم نہیں کر پاتے، جاں فِشانی سے تلاش کرو کہ شاید تُم تین سَو فراہم کر سکو۔

۳۳ اور اگرتم تین سو فراہم نہیں کر سکتے، جاں فِشانی سے تلاش کرو، کہ شاید تُم سَو فراہم کر سکو۔

۳۴ بلکہ مَیں تُم سے سچّ کہتا ہُوں، مَیں تُمھیں حُکم دیتا ہُوں، کہ تُم تب تک صِیُّون کی سرزمِین کے لیے روانہ نہ ہونا جب تک تُم میرے گھر کی مضبُوطی کے لیے ایک سو مُہیا نہ کر لو، کہ تُمھارے ساتھ صِیُّون کی سرزمِین کے لیے روانہ ہوں۔

۳۵ پَس، جَیسا مَیں نے تُم سے کہا ہے، مانگو تو تُم پاؤ گے؛ سنجیدگی سے دُعا کرو کہ ہوسکتا ہے میرا خادِم جوزف سمِتھ جُونئیر شاید تُمھارے ساتھ جائے، اور میرے لوگوں کے درمیان میں صدارت کرے، اور مخصُوص سرزمِین پر میری بادِشاہی مُنَظّم کرے، اور صِیُّون کے فرزندوں کو اُن قوانین اور اَحکام پر قائم کرے جو عطا کیے جا چُکے ہیں یا تُمھیں دیے جائیں گے۔

۳۶ ساری فتح اور جلال تُمھاری جاں فِشانی، اِیمان داری اور اِیمان کے ساتھ دُعاؤں کے وسِیلے سے آتا ہے۔

۳۷ میرا خادِم پارے پی پراٹ میرے خادِم جوزف سمِتھ جُونیئر کے ساتھ سفر کرے۔

۳۸ میرا خادِم لیمن رائٹ میرے خادِم سِڈنی رِگڈن کے ساتھ سفر کرے۔

۳۹ میرا خادِم حائرم سمِتھ میرے خادِم فریڈرک جی وِلیمز کے ساتھ سفر کرے۔

۴۰ میرا خادِم اَورسن ہائڈ میرے خادِم اَورسن پراٹ کے ساتھ سفر کرے، جہاں بھی میرا خادِم جوزف سمِتھ جُونئیر اُنھیں اِن اَحکام کی تکمیل کے لیے مشورت دے جو مَیں نے تُمھیں دیے ہیں، اور باقی میرے ہاتھوں میں چھوڑ دو۔ اَیسا ہی ہو۔ آمین۔