۲۰۲۳
بچّوں اور نوجوانوں کے لیے وسائل
فروری ۲۰۲۳


”بچّوں اور نوجوانوں کے لیے وسائل،“ لیحونا، فروری ۲۰۲۳۔

ماہنامہ لیحونا پیغام، فروری ۲۰۲۳

بچّوں اور نوجوانوں کے لیے وسائل

والدین بیٹے کے ساتھ صحائف پڑھتے ہُوئے

والدین کی بُنیادی ذِمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچّوں کو یِسُوع مسِیح اور اُس کی اِنجِیل کے بارے میں سِکھائیں۔ کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسینِ آخِری ایّام کے پاس والدین کی جدوجہد میں مدد کرنے کے لیے تنظیمیں، پروگرام، اور دیگر وسائل ہیں۔ والدین، کلِیسیائی قائدین، اور دوست مِل جُل کر سب بچّوں بچّیوں اور لڑکوں لڑکیوں کو مسِیح کے پاس آنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

پرائمری کے بچّے

تصویر از بن جان سن

پرائمری

پرائمری ۱۸ ماہ سے ۱۱ برس کی عُمر کے بچّوں کے واسطے کلِیسیا کی تنظِیم ہے۔ پرائمری میں، بچّے اسباق، حمدوثنا، اور تدریسی سرگرمیوں کے ذریعے سے یِسُوع مسِیح اور اُس کی اِنجیل کے مُتعلق سِیکھتے ہیں۔ بچّوں کو اپنے واسطے خُدا کی محبّت کو محسُوس کرانے میں پرائمری مدد کر سکتی ہے۔

ہارونی کہانتی جماعتیں، اور اَنجمنِ دُختران کی جماعتیں

اِس برس جنوری میں جب بچّے ۱۲ سال کے ہو جاتے ہیں، تو وہ پرائمری سے ہارونی کہانت کی جماعتوں (لڑکوں کے لیے) یا اَنجمنِ دُختران کی جماعتوں (لڑکیوں کے لیے) میں آ جاتے ہیں۔ اپنی اپنی جماعتوں میں، نوجوان اپنی گواہیوں کو مُستحکم کرتے اور دُوسروں کی خِدمت میں لگے رہتے ہیں۔

ہاتھ تصویر بناتے ہُوئے

بچّوں اور نوجوانوں کے لیے پروگرام

اپنے لڑکپن میں، یِسُوع مسِیح ”حِکمت اور قدوقامت میں، اور خُدا کی اور اِنسان کی مقبُولیّت میں ترقّی کرتا گیا“ (لُوقا ۲:‏۵۲)۔ بچّوں اور نوجوانوں کا پروگرام کلِیسیا کے نوعُمر اَرکان کو مسِیح کے نمونے پر عمل کرنے میں مدد دیتا ہے۔ وہ رُوحانی، سماجی، جِسمانی اور دماغی لحاظ سے—اپنی زِندگی کے تمام پہلوؤں سے سِیکھتے اور ترقی پاتے ہیں۔

کلِیسیائی رسائل

بچّوں کے لیے کلِیسیائی رسالے کا نام فرینڈ رسالہ ہے۔ برائےِ مضبُوطی نوجوانان نوجوانوں کے لیے رسالہ ہے۔ اِن رسالہ جات میں کہانیاں، درس و تدرِیس، اور تدریسی سرگرمیاں شامل ہیں جو خاص طور پر بچّوں اور نوعمر لڑکے لڑکیوں کے لیے لکھی جاتی ہیں۔

کِتابچہ کا سرورق ہسپانوی زبان میں

برائے مضبُوطیِ نوجوانان کِتابچہ

برائے مضبُوطیِ نوجوانان: فیصلہ سازی کے لیے ہدایت نامہ نوجوانوں کو اِنجِیلی سچّائیوں کی بابت سِکھاتا ہے۔ یہ اُنھیں سِکھاتا ہے کہ اُنھیں فیصلے کیسے کرنے ہیں جو یِسُوع مسِیح کی پیروی میں اُن کی مدد کریں گے۔ اِس میں نوجوانوں کی طرف سے اُن سوالوں کے جواب بھی شامِل ہیں جیسا کہ اِنجِیل پر عمل داری کیسے کرنی ہے۔

گاسپل لائبریری

گاسپل لائبریری میں بہت سے ڈیجیٹل وسائل ہیں، بشمول ویڈیوز، حمدوثنا، پاک کلام کی کہانیاں، اور تدریسی سرگرمیاں۔ اِس میں والدین اور راہ نُماؤں کو اِنجِیل کے اُصُول سِکھانے میں مدد دینے کے ذرائع بھی شامل ہیں۔ یہ وسائل و ذرائع گاسپل لائبریری اَیپ میں اور ChurchofJesusChrist.org پر گاسپل لائبریری میں تلاش کِیے جا سکتے ہیں۔

ایف ایس وائے اَجلاس

اِس سال کے آغاز سے جب وہ ۱۴ برس کے ہو جاتے ہیں، تو برائے مضبُوطیِ نوجوانان (ایف ایس وائے) اَجلاس میں شِرکت کرنے کی دعوت دی جاتی ہے۔ اِن تقریبات میں ایسی سرگرمیاں اور درس و تدریس شامِل ہوتی ہیں جو یِسُوع مسِیح پر اِیمان کو تقویت دینے اور نوجوانوں کو رُوحانی، سماجی، جِسمانی اور ذہنی طور پر ترقی کرنے میں مدد کرتی ہیں۔