۲۰۲۳
کلِیسیائے یِسُوع مسِیح کی تنظیم
اکتوبر ۲۰۲۳


”کلِیسیائے یِسُوع مسِیح کی تنظیم،“ لیحونا، اکتوبر ۲۰۲۳

ماہانہ لیحونا پیغام، اکتوبر ۲۰۲۳

کلِیسیائے یِسُوع مسِیح کی تنظیم

یِسُوع مسِیح کی تصوِیر

خُداوند یِسُوع مسِیح، از ڈیل پارسن

کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسینِ آخِری ایّام کا سربراہ یِسُوع مسِیح ہے۔ وہ انبیاء اور رسُولوں کو آج کلِیسیا کی راہ نُمائی کرنے کے لیے الہام بخشتا ہے، جیسے اُس نے نئے عہد نامہ کے زمانے میں بخشا تھا۔ اُن کی معاونت دُوسرے کلِیسیائی قائدین کرتے ہیں۔

کلیسیائے یِسُوع مِسیح برائے مُقدّسینِ آخِری ایّام نجات دہندہ کی کلِیسیا ہے۔ یہ ”رَسُولوں اور نبیوں کی نیو پر، جِس کے کونے کے سِرے کا پتھّر خُود مسِیح یِسُوع ہےتعمیر کی گئی ہے“ (افسیوں ۲:‏۲۰)۔ اِس کا مطلب ہے کہ وہ اِس نِیو کا اہم ترین حصہ ہے۔ وہ کلِیسیا کی راہ نُمائی انبیاء اور رَسُولوں کے ذریعے کرتا ہے جنہیں اُس نے رہنما ہونے کے لیے منتخب کیا ہے۔

صدارتِ اَوّل

صدارتِ اَوّل

کلِیسیا کا صدر آج زمین پر خُدا کا نبی ہے۔ وہ سینئِر رَسُول اور زمین پر واحد شخص ہے جو ساری کلِیسیا کی قیادت کے لیے مُکاشفہ حاصل کرتا ہے۔ خُداوند اُسے الہام بخشتا ہے کہ کون سے دو رَسُولوں کو اپنے مُشیروں کی حیثیت سے بُلاہٹ دینی ہے۔ وہ صدارتِ اَوّل کی تشکیل کرتے ہیں۔ تینوں اَنبیا، رویا بِین، اور مُکاشفہ بِین ہیں۔

بارہ رَسُولوں کی جماعت

بارہ رَسُولوں کی جماعت کے اَرکان بھی اَنبیاء، رویا بِین، اور مُکاشفہ بین ہیں۔ وہ یِسُوع مسِیح کے خاص گواہان کے طور پر بُلائے جاتے ہیں۔ وہ اُس کے متعلق سِکھانے اور گواہی دینے کے لیے ساری دُنیا میں سفر کرتے ہیں۔ (دیکھیں عقائد اور عہود ۱۰۷:‏۲۳، ۳۳۔)

سترکی جماعتیں

ارکانِ ستر کو بھی یسُوع مسِیح کے گواہان ہونے کے لیے بُلایا جاتا ہے (دیکھیں عقائد اور عہود ۱۰۷:‏۲۵)۔ وہ ساری دُنیا میں کلِیسیا کی تعمیر کرنے اور انجیل سِکھانے میں بارہ رَسُولوں کی جماعت کی مدد کرتے ہیں۔

راہ نُما باہم مشورت کرتے ہوئے

تصویر از میچیکو ہوری

مقامی راہ نُما

آپ کی سٹیک یا ڈسٹرکٹ کی صدارت، بشپ صاحبان یا برانچ کی صدارت، اور بزرگوں کی جماعت اور انجمنِ خواتین کی صدارتیں بھی خُدا کی طرف سے بُلائی گئی ہیں۔ وہ اِنجِیل سِیکھنے اور اِس پرعمل پیرا ہونے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔ آپ اِن میں سے چند ایک بُلاہٹوں کے بارے مارچ ۲۰۲۲ انجیلی بُنیادی مضامین میں، ”کلِیسیائی بُلاہٹوں میں خدمت کرنا“ سے جان سکتے ہیں۔