۲۰۲۳
مُردے خُدا کے سامنے کھڑے ہوں گے
دسمبر ۲۰۲۳


”مُردے خُدا کے سامنے کھڑے ہوں گے،“ برائے مضبُوطیِ نوجوانان، نومبر۲۰۲۳۔

ماہانہ برائے مضبوطیِ نوجوانان پیغام، دسمبر ۲۰۲۳

مُردے خُدا کے سامنے کھڑے ہوں گے

اپنی رویا میں، یوحنا نے آخِری عدالت دیکھی۔

یِسُوع مسِیح

وہ دوبارہ حُکُومَت اور حُکُمرانی کرنے آتا ہے، از مریم ساور

چھوٹے اور بڑے، سب مُردے، خُدا کے سامنے کھڑے ہوں گے

یِسُوع مسِیح کے جی اُٹھنے کی قدرت تمام لوگوں کو خُدا کی حُضُوری میں انصاف کے لیے لاتی ہے (دیکھیں ایلما ۱۱:‏۴۲–۴۴؛ ۳۳:‏۲۲؛ ۴۰:‏۲۱؛ ہیلیمن ۱۴:۱۵–۱۷؛ مورمن ۹:‏۱۳–۱۴

کِتابیں کھولی گئِیں

یہ کِتابیں زمین پر محفوظ کردہ ریکارڈز کی نمائندگی کرتی ہیں کہ عہد کی راہ پر چلنے کے لیے لوگوں نے زمین پر کیا کِیا (دیکھیں عقائد اور عہُود ۱۲۸:‏۷

کِتابِ حیات

”ایک لحاظ سے کِتابِ حیات ایک شخص کے خیالات اور اعمال کا مجموعہ ہے—اُس کی زندگی کا ریکارڈ۔ تاہم، صحیفے یہ بھی بتاتے ہیں کہ ایمانداروں کا ایک آسمانی ریکارڈ رکھا جاتا ہے، جس میں اُن کے نام اور اُن کے راست اعمال کی تحریر بھی شامل ہوتی ہے“ (راہ نُمائے صحائف، کِتابِ حیات،“ scriptures.ChurchofJesusChrist.org)۔

عدالت کرنا

لوگوں کے دوبارہ جی اُٹھنے کے بعد آخِری عدالت ہوتی ہے۔ یِسُوع مسِیح ہر شخص کا منصف ہو گا۔ یہ عدالت اُس ابدی جلال کا تعین کرے گی جو ہر شخص کو ملے گا۔ (دیکھیں راہ نُمائے صحائف، ”عدالت، آخِری،“ scriptures.ChurchofJesusChrist.org؛ ایلما ۳:۴۱–۵؛ عقائد اور عہُود ۲۶:۸۸–۳۲۔)

اُن کے اعمال کے مُطابِق

ہر شخص کی عدالت اُن کے کیے گئے اعمال اور خواہشات کے عین مطابق ہو گی (دیکھیں عقائد اور عہُود ۱۳۷:‏۹)۔ اُن کی عدالت کی جائے گی آیا کہ وہ خُدا کے احکام کے فرمان بردار تھے اور اُنہوں نے زندگی میں جو بھی سچائی اور نور پایا اُس سے ہم آہنگ ہو کر عمل کیا۔